خریدی ہوئی موویز اور TV شوز ڈاؤن لوڈ کریں

YouTube مووی اور TV شو کی خریداریوں کو اب YouTube ایپ کا استعمال کر کے آف لائن دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنی دلچسپی کا مواد خریدنے یا کرایہ پر لینے کے بعد، اسے iOS یا Android آلہ پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی وقت دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنا مواد دیکھنے کیلئے آپ کے آلے کو انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنی خریداری ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے، آپ کو اسی Google اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی YouTube ایپ میں سائن ان ہونے کی ضرورت ہوگی۔

خریدی ہوئی مووی یا TV شو ایپی سوڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو YouTube Premium کا سبسکرائبر بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ خصوصیت iOS 11 یا اس سے اعلیٰ اور Android 16.23 یا اس سے اعلیٰ ورژن چلانے والے معاون آلات پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

موویز اور TV شوز کی ایپی سوڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

آپ پانچ آلات تک خریدی ہوئی موویز اور TV شو کے ایپی سوڈز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

کرائے پر لی گئی موویز اور TV شو کے ایپی سوڈز ایک وقت میں صرف ایک آلہ پر ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ کسی دوسرے آلہ پر کرائے پر لی گئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، آپ کو اسے پہلے آلہ سے ہٹانا ہوگا اور پھر اسے دوبارہ مطلوبہ آلہ پر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

نوٹ: آپ ایک ہی وقت میں، YouTube ایپ اور Google Play موویز اور TV ایپ دونوں پر مووی یا TV شو ایپی سوڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے ہیں۔ دوسرے آلہ پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو پہلے اسے ایک سے ہٹانا ہوگا۔ YouTube پر ڈاؤن لوڈ کو ہٹانے کا طریقہ آپ ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔ آپ اس مضمون میں Google Play موویز اور TV ایپ میں ایسا کرنے کے طریقہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

آف لائن دیکھنے کے لیے رینٹل ڈاؤن لوڈ کرنے یا خریداری کے لیے، ان مراحل کی پیروی کریں:

  1. کمپیوٹر یا موبائل آلہ یا سمارٹ TV پر اپنی مطلوبہ مووی یا TV شو کے ایپی سوڈز خریدیں یا کرایہ پر لیں۔
  2. iOS یا Android آلہ کا استعمال کرتے ہوئے، اسی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے YouTube ایپ میں سائن ان کریں جس کا آپ نے مواد کرائے پر لینے یا خریدنے کیلئے استعمال کیا۔
  3. اپنی پروفائل کی تصویر  پر تھپتھپائیں۔
  4. آپ کی موویز اور TV پر تھپتھپائیں۔ آپ کو وہ موویز اور TV شو کی ایپی سوڈز دیکھنی چاہیے جو آپ نے خریدی ہیں یا کرائے پر لی ہیں۔
  5. اس مووی یا TV ایپی سوڈ پر تھپتھپائیں جسے آپ آف لائن دیکھنے کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔
  6. ڈاؤن لوڈ کریں پر تھپتھپائیں۔
  7. ویڈیو کوالٹی منتخب کریں۔ آپ کی خریدی گئی کوالٹی اور ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے آپ جس آلہ کا استعمال کر رہے ہیں اس کی تعاون یافتہ کوالٹی کے لحاظ سے مختلف ویڈیو کی کوالٹیز دستیاب ہوں گی۔ UHD ڈاؤن لوڈ کیلئے دستیاب نہیں ہے۔
  8. کچھ عنوانات میں آڈیو ٹریک کے لیے متعدد زبانیں دستیاب ہیں۔ مووی یا TV شو کی ایپی سوڈ کے لیے ترجیحی آڈیو ٹریک منتخب کریں۔ نوٹ: مخصوص مووی یا TV شو کی ایپی سوڈ کی خاطر دستیاب تمام سب ٹائٹلز آف لائن دیکھنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔
  9. ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ویڈیو پلیئر کے نیچے ”ڈاؤن لوڈ کردہ“ آئیکن ظاہر ہوگا۔

اگر آپ کسی شو کے کئی ایپی سوڈز ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو ہر ایپی سوڈ کے لیے اقدامات کو دہرائیں۔

بعض موبائل آلات پر، ویڈیوز اور پلے لسٹس کو صرف Wi-Fi نیٹ ورک سے منسلک ہونے پر ہی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ موبائل نیٹ ورک پر ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے:

  1. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  2. ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. "پس منظر اور ڈاؤن لوڈز" کے تحت صرف Wi-Fi پر ڈاؤن لوڈ کو آف کریں۔

ڈاؤن لوڈ کی گئی موویز اور TV شوز کی ایپی سوڈز تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ

آپ YouTube ایپ میں اپنی پروفائل کی تصویر  پھر ڈاؤن لوڈز  پر تھپتھپا کر اپنی ڈاؤن لوڈ کردہ موویز اور TV شو کی ایپی سوڈز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 
رینٹلز کے لیے: آپ کی مووی یا TV شو کی ایپی سوڈز رینٹل کی مدت کے دوران دستیاب ہوں گی۔ کوئی مووی یا TV شو کرائے پر لینے کے بعد، آپ کے پاس اسے دیکھنے کیلئے 30 دن کا وقت ہوتا ہے۔ جب آپ مووی دیکھنا شروع کر دیتے ہیں تو اس وقت سے لیکر رینٹل کی مدت ختم ہونے تک، آپ جتنی بار چاہیں اسے دیکھ سکتے ہیں۔ رینٹل کی مدت عام طور پر 48 گنٹے ہوتی ہے، البتہ آپ کی رینٹل کی مدت آپ کے چیک آؤٹ کے وقت آخری صفحہ پر دکھائی دے گی۔ مزید معلومات کیلئے، ہمارے استعمال کے اصول دیکھیں۔

موویز اور TV شوز کی ایپی سوڈز کو ڈاؤن لوڈز سے ہٹانے کا طریقہ

اپنے ڈاؤن لوڈز سے مووی یا TV شو کی ایپی سوڈ کو ہٹانے کے لیے:
  1. YouTube ایپ میں، اپنی پروفائل کی تصویر  پر تھپتھپائیں۔
  2. ڈاؤن لوڈز پر تھپتھپائیں۔
  3. وہ ڈاؤن لوڈ کردہ مووی یا TV ایپی سوڈ تلاش کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  4. مووی یا TV شو ایپی سوڈ کے آگے مینو '' پر تھپتھپائیں۔
  5. ڈاؤن لوڈز سے حذف کریں پر تھپتھپائیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15527814297780524065
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false