‫Google والٹ کو کیسے کھولیں

آپ فوری طور پر کسی بھی کارڈ، پاس یا ID کو تلاش اور استعمال کر سکتے ہیں جنہیں آپ نے والٹ میں محفوظ کیا ہے۔

‫Google والٹ ایپ کی مدد سے

  1. ‫Google والٹ ایپ کھولیں۔
  2. ایسا کوئی بھی آئٹم تلاش کریں جسے آپ نے والٹ میں شامل کیا ہے۔
    • کارڈز تلاش کرنے کے لیے جو آپ نے ادائیگی کے طریقوں کے بطور شامل کئے ہیں: بائیں اور دائیں سوائپ کریں۔
    • اپنے شامل کردہ دوسرے کارڈز، پاسز اور IDs تلاش کرنے اور استعمال کرنے کے لیے: اسکرین کے نیچے سے، اوپر سوائپ کریں۔
    • کسی بھی کارڈ، پاس یا ID کو استعمال کرنے کے لیے جنہیں آپ نے اسٹور کیا ہے: اس پر تھپتھپائیں۔

‫Samsung فون کی مدد سے

تعاون یافتہ Samsung فونز پر، آپ اپنی مقفل اسکرین، سائیڈ کلید یا Bixby کلید میں Google والٹ شارٹ کٹ شامل کر سکتے ہیں۔

اپنی مقفل اسکرین پر ایک شارٹ کٹ شامل کریں
  1. اپنا فون آن کریں۔
  2. مقفل اسکرین کو ٹچ کریں اور دبائے رکھیں۔
    • سائن ان کرنے کے لیے آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔
  3. موجودہ شارٹ کٹ کو تبدیل کرنے کے لیے ایپ کے آگے سرخ مائنس آئیکن پر تھپتھپائیں۔
  4. شارٹ کٹ شامل کرنے کے لیے پلس پر تھپتھپائیں۔
  5. ‫Google والٹ ایپ کو منتخب کریں۔ 
  6. ہو گیا پر تھپتھپائیں۔
تجویز: مقفل اسکرین سے ایپ شارٹ کٹ کھولنے کے لیے شارٹ کٹ کو کسی بھی سمت سوائپ کریں۔
سائیڈ کلید سے شارٹ کٹ شامل کرنے کے لیے
  1. ترتیبات پر جائیں۔
  2. جدید ترین خصوصیات اور پھر سائیڈ کلید پر تھپتھپائیں۔
  3. دو بار دبائیں کو آن کریں۔
  4. ایپ کھولیں کو منتخب کریں۔
  5. ایپ کو منتخب کرنے کے لیے ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  6. ‫Google والٹ ایپ  کو منتخب کریں۔
‫Bixby کلید سے شارٹ کٹ شامل کریں
  1. ترتیبات میں جائیں
  2. جدید ترین خصوصیات اور پھر Bixby کلید پر تھپتھپائیں۔
    • اگر آپ اپنے Samsung اکاؤنٹ میں سائن ان نہیں ہیں تو شروع کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. ‫Bixby کو کھولنے کے لیے ایک بار دبائیںاختیار کو منتخب کریں۔
  4. دو بار دبائیں کو آن کریں۔
  5. ‫Google والٹ ایپ  کو منتخب کریں۔ 

فوری ترتیبات سے

اہم: یہ طریقہ صرف Android 12 اور اس سے اوپر ورژن کے آلات پر کام کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کچھ Android فونز میں یہ خصوصیت فوری ترتیبات مینیو کے حصے کے طور پر نہ ہو۔

  1. اپنا فون غیر مقفل کریں۔
  2. فوری ترتیبات کا مینیو تلاش کرنے کے لیے اپنی اسکرین کے اوپری حصے سے نیچے سوائپ کریں۔
    • اسے مکمل طور پر پھیلانے کے لیے دوبارہ نیچے کی طرف سوائپ کریں۔
  3. والٹ کے لیے ٹائل پر تھپتھپائیں۔ اگر آپ نے ایک کارڈ شامل کیا ہے تو یہ یہاں ظاہر ہوتا ہے۔
  4. آپ اپنے شامل کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز تلاش اور استعمال کر سکتے ہیں۔ ‫Google والٹ میں آپ نے جو بھی شامل کیا ہے اسے تلاش کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے، سبھی دکھائیں پر تھپتھپائیں۔
    • کارڈز تلاش کرنے کے لیے جو آپ نے ادائیگی کے طریقوں کے بطور شامل کئے ہیں: بائیں اور دائیں سوائپ کریں۔
    • اپنے شامل کردہ دوسرے کارڈز، پاسز اور IDs تلاش کرنے اور استعمال کرنے کے لیے: اسکرین کے نیچے سے، اوپر سوائپ کریں۔
    • کسی بھی کارڈ، پاس یا ID کو استعمال کرنے کے لیے جنہیں آپ نے اسٹور کیا ہے: اس پر تھپتھپائیں۔

مقفل اسکرین سے

اہم: یہ طریقہ صرف Android 12 اور اس سے اوپر ورژن کے آلات پر کام کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کچھ Android فونز میں یہ خصوصیت نہ ہو۔ مقفل اسکرین سے Google والٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو پہلے ادائیگی کا طریقہ شامل کرنا ہوگا۔

  1. اپنے فون کی مقفل اسکرین کے نیچے دائیں جانب، والٹ پر تھپتھپائیں۔
  2. اپنا فون غیر مقفل کریں۔
  3. آپ اپنے شامل کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز تلاش اور استعمال کر سکتے ہیں۔ ‫Google والٹ میں آپ نے جو بھی شامل کیا ہے اسے تلاش کرنے کے لیے اسکرین کے نیچے، سبھی دکھائیں پر تھپتھپائیں۔
    • کارڈز تلاش کرنے کے لیے جو آپ نے ادائیگی کے طریقوں کے بطور شامل کئے ہیں: بائیں اور دائیں سوائپ کریں۔
    • اپنے شامل کردہ دوسرے کارڈز، پاسز اور IDs تلاش کرنے اور استعمال کرنے کے لیے: اسکرین کے نیچے سے، اوپر سوائپ کریں۔
    • کسی بھی کارڈ، پاس یا ID کو استعمال کرنے کے لیے جنہیں آپ نے اسٹور کیا ہے: اس پر تھپتھپائیں۔

والٹ تک فوری رسائی کو آن یا آف کریں

  1. اپنے فون کی ترتیبات ایپ کھولیں۔
  2. ڈسپلے اور پھر مقفل اسکرین پر تھپتھپائیں۔
  3. والٹ دکھائیں کو آن یا آف کریں۔

اب بھی مدد درکار ہے؟

اگر اب بھی آپ کے مسائل یا کوئی سوالات ہیں تو آپ کمیونٹی سے پوچھ سکتے ہیں یا ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11732647967439737999
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
280
false
false