Google Flights پر ہوائی جہاز کی ٹکٹس تلاش کریں

ہوائی جہاز کی ٹکٹس تلاش کرنے کے لیے Google Flights استعمال کرنے پر، آپ جہاں بھی اور جب بھی سفر کرنا چاہتے ہیں وہاں کے لیے بہترین کرایے حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کاموں کیلئے Google flights استعمال کریں:

  • دو طرفہ سفر، یک طرفہ سفر اور متعدد شہروں والی ٹکٹیں تلاش اور بُک کرنا۔
  • بہترین کرایے تلاش کرنے کیلئے ایک تعاملی کیلنڈر اور قیمت کا گراف استعمال کرنا۔
  • کیبن کلاس، ایئرلائنز اور اسٹاپس کی تعداد کے لحاظ سے اپنی پرواز کی تلاش فلٹر کرنا۔

Google Flights آپ کو 300 سے زیادہ ایئرلائن اور آن لائن ٹریول ایجنسی پارٹنرز سے پروازیں بُک کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ کی تجویز کردہ پیشکشوں کی درجہ بندی پر ان پارٹنرشپس کا کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

اپنی پروازیں تلاش کریں

  1. Google Flights پر جائیں۔
  2. اپنی روانگی کے شہر یا ایئرپورٹ اور منزل کا انتخاب کریں۔
    • تجویز: آپ مقبول منازل کی فہرست یا دنیا کے نقشے پر کلک کر کے بھی منازل تلاش کر سکتے ہیں۔
  3. سب سے اوپر، اپنے ٹکٹ کی قسم منتخب کریں: یک طرفہ، دو طرفہ یا متعدد شہروں والی۔
  4. سب سے اوپر، مسافروں کی تعداد اور کیبن کلاس منتخب کریں۔
  5. اپنی پرواز کی تاریخیں منتخب کرنے کیلئے، کیلنڈر پر کلک کریں۔ آپ کو ہر دن پرواز کیلئے کم ترین کل قیمت ملے گی۔
    • تجویز: اندازاً ہر 24 گھنٹے میں ایک بار پرواز کی قیمتیں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔
  6. اختیاری: 
    • اپنے نتائج فلٹر کرنے کیلئے، اسٹاپس، ایئرلائنز، اوقات یا مزید پر کلک کریں۔
    • پروازوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کے لحاظ سے ترتیب دیں پر کلک کریں۔ آپ کو بہترین پروازوں (ایک ایسی ڈیفالٹ ترتیب جو آپ کو دورانیے، اسٹاپس کی تعداد اور لے اوورز کے دوران ایئرپورٹ کی تبدیلیوں جیسے عوامل کی بنیاد پر قیمت اور سہولت کے درمیان بہترین تجارت فراہم کرتی ہے)، قیمت، دورانیہ اور روانگی کے وقت کے لحاظ سے نتائج مل سکتے ہیں۔
  7. اپنے دورے کے ہر حصے کیلئے ایک پرواز منتخب کریں۔
  8. پرواز بُک کرنے کا طریقہ منتخب کریں
    • جب آپ اپنی ٹکٹ (ٹکٹوں) کیلئے منتخب کریں پر کلک کریں گے تو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے آپ کو عموماً ایئرلائن کی ویب سائٹ یا آن لائن ٹریول ایجنسی پر بھیجا جائے گا۔
    • کچھ معاملات میں، آپ ایک دورے کیلئے علیحدہ ٹکٹیں بُک کر سکتے ہیں۔
  9. پرواز بُک کرنے کے بعد، اپنی بُکنگ کی تصدیق کرنے، اسے تبدیل کرنے، اسے منسوخ کرنے یا پیدا ہو سکنے والے کسی مسئلے کے حل کیلئے ایئرلائن یا آن لائن ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات کیلئے، ایئرلائن یا آن لائن ٹریول ایجنٹ کی سائٹ پر ان کی شرائط و ضوابط دیکھیں۔

تجویز:آپ کی پرواز آن لائن بُکنگ سے قاصر ہونے پر، آپ کو فون سے ٹکٹ بُک کرنے کے لیے ہدایات ملیں گی۔

پرواز کی بصیرتیں

اپنی ٹکٹس تلاش کرنے کے بعد، "پرواز کی بصیرتیں" آپ کو آپ کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے اختیارات دیتی ہیں۔

 تجاویز: اپنی ٹکٹس کب بُک کریں، کیبن اپ گریڈز اور ٹریول گائیڈز وغیرہ کے لیے تجاویز پائیں۔

 تاریخیں: دریافت کریں کہ سفر کی کن تاریخوں کے لیے بہترین کرایے ہیں۔

 ہوائی اڈے: متبادل ہوائی اڈوں کے لیے کرایے دکھائیں۔

 قیمت کا گراف: اگر آپ کے سفر کی تاریخیں سہولت بخش ہٰن، تو ماہ یا ہفتے کے لحاظ سے کرایے کے رجحانات دریافت کریں۔

ایک دورے کے لیے علیحدہ ٹکٹس بُک کرنا

بطور علیحدہ ٹکٹیں، ایک یا مزید پارٹنرز سے پروازوں کی ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں۔ یہ اختیار اس وقت دکھائی دے سکتا ہے جب یہ آپ کے پیسے بچا سکتا ہو یا پرواز کے مزید شیڈولز کھول سکتا ہو۔

علیحدہ ٹکٹیں خریدنے سے متعلق ہدایات

اگر آپ کو کوئی ایسا نوٹس ملتا ہے کہ ایک آن لائن ٹریول ایجنسی سے ایک واحد ٹرانزیکشن میں دونوں ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں تو اس کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کیلئے، لنک پر کلک کریں۔

  1. پہلی ایئرلائن یا آن لائن ٹریول ایجنسی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
  2. قیمت دوبارہ چیک کریں اور اپنا پہلا ٹکٹ خریدیں۔
  3. یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا دوسرا ٹکٹ ابھی بھی دستیاب ہے، فوری طور پر اگلی ایئر لائن یا ٹریول ایجنسی کی ویب سائٹ پر جائیں اور دوسرا ٹکٹ خریدیں۔ اگر آپ کی دوسری ٹکٹ نہیں خریدی جا سکتی تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں، بیشتر معاملات میں، آپ ائیر لائن کو پہلی ٹکٹ کی واپسی کے لئے 24 گھنٹے کی ریفنڈ کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے کال کر سکتے ہیں۔

تجاویز:

  • اگر آپ کو تبدیلیاں کرنی ہیں تو آپ سے ہر ٹکٹ کیلئے تبدیلی کی ایک فیس وصول کی جا سکتی ہے۔
  • ہر ایئرلائن کے بیگیج کے اصول اور فیس مختلف ہوتے ہیں۔
  • مختلف ایئرلائنز سے علیحدہ ٹکٹیں خریدنے کیلئے بیگیج پر دعوی کرنے اور اسے دوبارہ چیک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس میں اضافی وقت لگتا ہے، اسلئے اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔
  • اگر آپ کے آؤٹ باؤنڈ دورے میں تاخیر ہوتی ہے، مثال کے طور پر، کسی لے اوور یا متعدد شہروں والے دورے کی صورت میں، تو آپ کا دوسرا دورہ چھوٹ سکتا ہے۔ اپنے اختیارات کے بارے میں جاننے کیلئے، ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

کچھ پروازیں کیوں شامل نہیں ہیں

Google Flights اپنی پیشکشوں کو ڈسپلے کرنے کیلئے 300 سے زیادہ پارٹنرز جیسے ایئرلائنز، آن لائن ٹریول ایجنسیاں اور مجموعہ کاران کا استعمال کرتا ہے۔ اس میں تمام ایئرلائنز یا دستیاب پروازیں شامل نہیں ہیں کیونکہ Google کے ساتھ ایک شراکت مطلوب ہے۔ ان میں سے بیشتر پارٹنرز Google کو تمام قیمتیں اور پرواز کے اختیارات فراہم کرتے ہیں جو وہ اپنی ویب سائٹ پر یا فریق ثالث کی سائٹس کے ذریعے دکھاتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ متعدد سائٹس پر قیمتوں کو چیک کرنے کی ضرورت کے بغیر، آپ کو پروازوں اور قیمتوں کا مکمل نظارہ حاصل ہوتا ہے جو آپ کی تلاش سے مماثل ہیں۔

کچھ پروازیں دکھائی نہیں دیں گی، جب:

  • پروازیں فروخت ہو چکی ہوں یا دستیاب نہ ہوں۔
  • ابھی تک کیرئیر کو Google Flights میں شامل نہ کیا گیا ہو۔

بیگیج فیس اور قیمتوں وغیرہ کے بارے میں

دکھائی جانے والی قیمت بذات خود صرف پیسینجر ایئر ٹرانسپورٹ سروس کیلئے ہے اور اس میں VAT/GST اور ایئرپورٹ ٹیکسز شامل ہیں۔ اضافی فیس لاگو ہو سکتی ہے (بیگیج، کریڈٹ کارڈ وغیرہ)۔ ایئرلائن یا آن لائن ٹریول ایجنسی کے منتخب کردہ اختیار کی بنیاد پر فیس مختلف ہو سکتی ہے۔ بیگ کی دکھائی گئی کوئی بھی تخمینی فیس حکومت کے اضافی ٹیکسوں کے ساتھ مشروط ہو سکتی ہے۔​

اگر آپ اپنی پرواز منتخب کرنے کے بعد قیمت میں تضاد نوٹس کرتے ہیں، تو Google Flights پر تلاش کرتے وقت اسکرین کے نچلے بائیں کونے میں تاثرات کا بٹن  استعمال کریں۔

کیرئیر کی جانب سے مخصوص یا اضافی بیمہ جات اور/یا کمرشل وارنٹیوں کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے، براہ کرم کیریئر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

متعلقہ وسائل

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
10121478728670721500
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
254
false
false