اطلاع

ہم نے حال ہی میں پبلیکیشن کے صفحات پر ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم یہاں پڑھیں۔

آپ کے مضمون کے صفحات کیلئے بہترین طرز عمل

اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ کی سائٹ کے مضامین Google News پر ڈسپلے کئے جائیں گے لیکن ذیل میں دی گئی تجاویز ان امکانات میں اضافہ کر سکتی ہیں کہ ہمارے کرالر آپ کے مضامین کو دریافت کرتے ہیں۔

URL ری ڈائریکٹس

Google News کچھ حد تک ری ڈائریکٹس کی پیروی کر سکتا ہے۔ ہماری جانب سے آپ کے صفحات تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنانے کیلئے، اپنی سائٹ کے ہر ایک صفحے کو کم از کم ایک جامد ٹیکسٹ لنک سے قابل رسائی بنائیں۔

جب آپ ری ڈائریکٹس کا استعمال کرتے ہیں:

  • ایک صفحہ سے دوسرے صفحہ پر لنک کی پیروی کرنے کیلئے ری ڈائریکٹس کی درکار تعداد کو کم سے کم کریں۔
  • اپنے ری ڈائریکٹ کے ٹائمر کو نسبتاً مختصر وقفہ پر سیٹ کریں۔
  • اپنے صفحات کے اسٹیٹمنٹ میں میٹا ریفریشز کا استعمال کرنے سے بچیں۔
  • اپنے ری ڈائریکٹس کا رخ درست صفحات کی طرف کریں۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے ری ڈائریکٹس کا رخ خود کی طرف نہ ہو۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے سبھی ری ڈائریکٹس درست ہیں اور خالی نہیں ہیں۔
  • اگر آپ ایک صفحے سے دوسرے صفحے پر مستقل طور پر ری ڈائریکٹ کرتے ہیں تو ایک مستقل ری ڈائریکٹ کا استعمال کریں (301)۔
  • اپنے URLs میں =ID& کو بطور پیرامیٹر استعمال نہ کریں۔
  • یہ دیکھنے کیلئے آپ کی سائٹ کیسے کرال کی جائے گی، بغیر کوکیز کے ایک ٹیکسٹ براؤزر استعمال کریں اور اپنی سائٹ پر نیویگیٹ کریں۔
  • ایک ڈومین سے دوسرے ڈومین پر خودکار ری ڈائریکٹس کو موبائل پر ڈیسک ٹاپ کی طرح مماثل رکھیں۔ مثال کے طور پر، اگر example.com موبائل پر example1.com پر ری ڈائریکٹ کرتا ہے تو یہ ڈیسک ٹاپ پر بھی ایسے ہی ری ڈائریکٹ کرنا چاہیے۔ تمام پلیٹ فارمز پر غیر مماثل ری ڈائریکٹس کا ہونا صارفین اور سرچ انجنز کو آپ کی سائٹ پر مواد دیکھنے سے روک سکتا ہے۔

ان URLs کے بارے میں مزید جانیں جن کی ہم پیروی نہیں کر سکتے۔

مرتب کردہ ڈیٹا مارک اپ

یہ یقینی بنانے کیلئے کہ Google کے پاس آپ کے شائع شدہ مضامین کیلئے درست معلومات ہے، اپنے مضامین کا مرتب کردہ ڈیٹا مارک اپ اپ ڈیٹ کریں۔

Google News میں آپ کا مواد دکھانے کے دوران، ہم مندرجہ ذیل میں سے کچھ فیلڈز میں معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • datepublished: پہلی مرتبہ مضمون شائع ہونے کی تاریخ اور وقت ISO 8601 فارمیٹ میں۔
  • d‏atemodified: مضمون میں حالیہ ترین ترمیم کی تاریخ اور وقت ISO 8601 فارمیٹ میں۔
    • Google کو زیادہ درست تاریخ کی معلومات فراہم کرنے کیلئے یہ پراپرٹی شامل کریں۔
  • ہیڈ لائن: مضمون کی ہیڈ لائن۔ ہیڈ لائنز میں 110 سے زیادہ حروف نہیں ہونے چاہئیں۔
  • تصویر: مضمون کے ساتھ جانے والی تصویر کا URL۔ صرف مضمون سے براہ راست متعلق مارک اپ کردہ تصویر کا تعین ہی کیا جانا چاہیے۔
  • isAccessibleForFree: مفت بمقابلہ پے وال کردہ مواد کی نشاندہی کرنے کیلئے بولین پرچم۔
  • author.url: ایک صفحے کا لنک جو منفرد طور پر مضمون کے مصنف کی شناخت کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، مصنف کا سوشل میڈیا صفحہ، میرے بارے میں والے صفحہ یا سوانح حیات صفحہ۔

اپنے مضمون کے صفحات میں مرتب کردہ ڈیٹا شامل کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

اشاعت کی تاریخ فراہم کریں

Google News مضمون ڈسپلے کرنے کے وقت اور تاریخ کا تعین کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کرتی ہے۔ اسے صحیح طریقے سے کرنے میں ہماری کرنے کیلئے، نیچے گائیڈلائنز کی پیروی کریں:

  • ایک واضح تاریخ اور وقت ظاہر کریں: Google News میں زیر غور آنے کیلئے، مضامین کو واضح اور نظر آنے والی تاریخ اور وقت دونوں کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ اصولی طور پر، اسے ہیڈ لائن اور مضمون کے متن کے درمیان ہونا چاہیے۔
  • کہانیوں کی مصنوعی طور پر تجدید نہ کریں: اگر کسی مضمون میں کافی حد تک تبدیلی کی گئی ہے تو اسے ایک نئی تاریخ اور وقت دینے کا جواز پیدا ہو سکتا ہے۔ تاہم، کسی ناشر کی جانب سے اہم معلومات شامل نہ کرنے یا پُرزور دلیل پیش نہ کرنے کی صورت میں کسی کہانی کی مصنوعی طور پر تجدید ہماری گائیڈلائنز کے خلاف ہے۔ پہلے شائع ہو چکی کہانی میں انتہائی کم اپ ڈیٹ کر کے نئی کہانی تیار کرنا، پھر پرانی کہانی کو حذف کر کے نئی کہانی کی طرف ری ڈائریکٹ کرنا بھی ہماری گائیڈ لائنز کے خلاف ہے۔
  • مرتب کردہ ڈیٹا استعمال کریں: درست ٹائم زون کے ساتھ "datePublished" یا "dateModified" فیلڈز کا استعمال کریں (AMP اور غیر-AMP صفحات کیلئے گائیڈلائنز دیکھیں)۔
  • اشاعت کی تاریخوں کے ساتھ سائٹ کے نقشوں کے اندراجات استعمال کریں: اگر آپ نے Google News سائٹ کا نقشہ بنایا ہے تو اس مضمون کیلئے سائٹ کے نقشہ کے اندراج کو ایک <publication_date> ٹیگ درکار ہوتا ہے۔ ہر URL میں مضمون کی اشاعت کی تاریخ W3C فارمیٹ میں شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • تاریخوں کے مطابق عام ہدایات کا جائزہ لیں: Google عام طور پر تاریخوں کا تعین کیسے کرتا ہے، اس کے بارے میں مزید جانیں۔

مضمون کے غلط عنوانات کا تحفظ کریں

ہم آپ کے مضمون کے صفحات کو اسکین کرنے اور آپ کے مواد کی خاطر درست ہیڈ لائنز کا تعین کرنے کیلئے اپنے کرالر کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ کے مواد سے درست عنوان ڈسپلے کرنے میں ہماری مدد کرنے کیلئے، ہمارے بہترین طرز عمل کی پیروی کریں:

  • اپنے مضمون کا عنوان نفس مضمون کے اوپر ایک نمایاں جگہ پر رکھیں، جیسے کہ ایک <h1> ٹیگ میں۔
  • اپنے مضمون کے صفحے کے عنوان (HTML میں <title> ٹیگ) کو اپنے مضمون کے عنوان (<h1>یا اس کے مساوی میں) سے مماثل بنائیں۔
  • آپ کے سیکشن کے صفحات میں آپ کے مضمون کی طرف اشارہ کرنے والے اینکر کے متن کو اپنے مضمون/صفحے کے عنوان سے مماثل بنائیں۔
  • مضمون کا عنوان یا عنوان کی سب اسٹرنگ کو اپنے مضمون کے صفحہ میں فعال ہائپرلنک کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کریں۔
  • اپنے مضمون کے عنوان میں تاریخ یا وقت شامل نہ کریں۔
  • مضمون کے عنوانات کم از کم 10 حروف اور 2 اور 22 الفاظ کے درمیان ہونے چاہئیں۔
  • موبائل آلات پر آپ کے مضمون کے عنوان کے ٹھیک طرح سے ڈسپلے ہونے کو یقینی بنانے کیلئے، عنوان کے اینکر والے متن میں کوئی سابقہ نمبر شامل نہ کریں۔

ویسے تو ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ ہم آپ کی سائٹ کے تمام مضامین دکھائیں گے، البتہ ان تجاویز سے ان مواقع کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے کہ ہمارا کرالر درست ہیڈ لائنز اخذ کرتا ہے۔

چھوٹی ہوئی یا غلط تصویروں کا تحفظ کریں

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ Google News آپ کے مضمون کے ساتھ وابستہ درست لیڈ تصویر کی انڈیکس بناتی ہے، بہترین طریقوں کی پیروی کریں:

  • لوگوز یا کیپشنز کی بجائے ایسی تصاویر استعمال کریں جو کہانی سے متعلق ہوں۔
  • Schema.org یا og:image ٹیگز استعمال کریں تاکہ تصویر کا کرال اس تصویر کی شناخت کر سکے جسے آپ اپنے مضمون کے قریب بطور تھمب نیل آویزاں کرنا چاہتے ہیں۔
  • Google تصاویر کے ذریعے تعاون یافتہ تصویر کے فارمیٹ استعمال کریں۔
  • اپنی تصویریں کا سائز کم از کم ‎60 x 90‎ پکسلز رکھیں۔
  • ایسی تصویریں استعمال کریں جن میں معقول تناسبی شرحیں ہوں۔
  • اپنی تصاویر کو بطور ان لائن فارمیٹ کریں۔
  • اپنی تصاویر کو ان کے متعلقہ مضمون کے عنوانات کے قریب رکھیں۔
  • اپنی تصاویر پر اچھی طرح سے لکھے ہوئے کیپشنز کے لیبل لگائیں۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ robots.txt فائل یا میٹا ٹیگ آپ کی تصاویر تک ہماری رسائی کو مسدود نہیں کر رہی ہے۔

اپنے صارفین کو ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ مختلف مآخذات دکھانے کیلئے، ہم کبھی کبھار مختلف مآخذات کے مضامین کے ساتھ متعلقہ تصاویر کا جوڑا لگاتے ہیں۔ ویسے تو ہم آپ کی تمام تصاویر شامل کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتے لیکن یہ بہترین طریقے آپ کی تصاویر کو Google News میں شامل کرنے کے امکان میں اضافہ کرتے ہیں۔

غلط مضمون کی مختصرعبارات کو درست کریں

Google News ہمارے ہوم پیج پر اور تلاش کے نتائج میں کسی مضمون کا ایک چھوٹا سا حصہ ڈسپلے کرتا ہے تاکہ صارفین کو مضمون پر کلک کرنے سے پہلے اس کا ایک پیش منظر مل جائے۔ یہ تعین کرنے کیلئے کہ کون سا متن شامل کرنا ہے، ہمارا کرالر مضمون کی ہیڈ لائن کے قریب نفس مضمون کے متن کیلئے ہر مضمون کے کوڈ کو پڑھتا ہے۔

ناشرین متن یا ویڈیو کی زیادہ سے زیادہ طوالت کی اجازت دینے والے روبوٹس میٹا ٹیگز اور HTML انتساب کے سیٹ کے ذریعے اپنے مضمون کے مواد میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اپنی ہیڈ لائنز کے تحت پیش منظر مواد کو کنفیگر کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

اگر Google News آپ کے مضامین کے غلط اسنِپٹس ڈسپلے کرتا ہے تو مندرجہ ذیل کیلئے اپنے ماخذ کوڈ کا جائزہ لیں:

  • یہ یقینی بنائیں کہ ہر صفحہ کے ماخذ کوڈ میں مضمون کے عنوان اور نفس مضمون کے بیچ کوئی اضافی متن نہیں ہے۔
  • اپنے مضامین کے مصنف کے نام والی لائنز اور تاریخ کی معلومات پر مشتمل ٹیکسٹ کو اپنے مضامین کے پہلے جملے کے ٹیکسٹ سے واضح طور پر ممتاز کریں۔

مواد کو مسدود کریں

Google News اصل صحافتی مواد تک رسائی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ حاصل کرنے کے لیے، Google News کے ناشرین کے لیے مخصوص اقسام کے مواد کو مسدود کرنا لازمی ہے۔ ہم آپ کو یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ دیگر اقسام کے مواد کے لئے canonical کو مسدود یا اس کا استعمال کریں۔ ایسے مواد کے بارے میں جانیں جس کو Google News سے مسدود کرنا لازمی ہے۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
3831642742816811055
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
100499
false
false