اطلاع

ہم نے حال ہی میں پبلیکیشن کے صفحات پر ایک اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم یہاں پڑھیں۔

Google News سے مواد ہٹائیں

ناشرین اور سائٹ کے مالکان غلط معلومات والا مواد یا ٹوٹے ہوئے لنکس ہٹا سکتے ہیں۔ یہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب خبروں کے ذرائع غیر ارادی طور پر غلطی پر مشتمل مواد شائع کرتے ہیں یا جب Google News کے کمپیوٹر الگورتھمز میں کوئی خرابی ہوتی ہے۔

Google News سے مواد ہٹانے کا طریقہ

  1. اپنی سائٹ سے مواد ہٹائیں اور اسے دوبارہ شائع کریں۔

تجویز: اگر آپ نے مواد شائع نہیں کیا ہے تو ناشر کی سائٹ سے اسے ہٹوانے کیلئے براہ راست اس سے رابطہ کریں اور ناشر سے ہماری ٹیم سے رابطہ کرنے کا مطالبہ کریں۔

Google News کو یہ مواد مزید کرال کرنے سے روکنے کیلئے، ایک robots.txt اندراج سیٹ اپ کریں۔

Google تلاش سے پوری طرح سے مواد ہٹانے کیلئے، Google سے معلومات ہٹانے کا طریقہ جانیں۔

اہم: کسی مضمون کو ہٹانے کے بعد ہم اس کو اسی URL پر کرال نہیں کر سکتے۔

کسی مسئلہ کی اطلاع دینے کا طریقہ

اگر Google News پر ابھی بھی غلط مواد ڈسپلے ہوتا ہے تو ہمیں یہاں بتائیں۔ مواد کے مسئلہ کے بارے میں ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ تفصیل فراہم کریں، جیسے Google News پر ظاہر ہونے والی قطعی ہیڈ لائن۔

ہٹانے کی کارروائی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ مواد کو ہٹانے کی ٹائم لائن ہٹانے کی قسم اور مسئلے کی شدت کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے۔

 

Google News کے قارئین کیلئے نوٹ:

  • اگر آپ کو Google News میں ایسا مواد دکھائی دیتا ہے جو آپ کے خیال میں جارحانہ یا غلط ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ Google News انڈیکس میں شامل سائٹ کے مالک نہیں ہیں اور آپ محسوس کرتے ہیں کہ Google News میں دکھائے گئے مواد سے آپ کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو کاپی رائٹ کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ہماری پالیسی کا جائزہ لیں۔

  • اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے دیگر قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو رپورٹ درج کرائیں۔

اگر آپ اس مواد کو حسب ضرورت بنانا چاہتے ہیں جو آپ کو دکھائی دے رہا ہے تو اپنی خبروں کی ترتیبات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9707277029852476422
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
100499
false
false