پبلشر سینٹر کا مجموعی جائزہ

پبلشر سینٹر ایک ایسا انٹرفیس ہے جو ریڈر ریونیو مینیجر کے ذریعے ناشرین کی ان کے مواد کو Google News میں جمع کرانے اور اس کا نظم کرنے، نیز منیٹائزیشن کے حل کو کنفیگر کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پبلشر سینٹر پر جائیں

فعالیت

اپنی پبلیکیشن کو حسب ضرورت بنانے کیلئے آپ کچھ بنیادی خصوصیات استعمال کر سکتے ہیں:

  • عام: آپ مندرجہ ذیل کو شامل کر سکتے ہیں:
    • اپنی پبلیکیشن کے بارے میں بنیادی معلومات
    • اپنی پبلیکیشن کے ہیڈ کوارٹرز کے مقام سے متعلق تفصیلات
    • ویب سائٹ کے پراپرٹی URLs کی تصدیق
    • اپنی پبلیکیشن کے رابطے کی تفصیلات۔
  • ویژوئل اسٹائلز: ویژوئل عناصر شامل کریں جن سے آپ کی پبلیکیشن کی شناخت ہو جیسے لوگوز اور فونٹس۔

پبلیکیشنز اور تنظیموں کے درمیان سوئچ کریں

اگر آپ نے پبلشر سینٹر میں ایک سے زیادہ پبلیکیشن یا تنظیم سیٹ اپ کی ہیں تو آپ پبلیکیشن اور تنظیم کے منتخب کنندگان کے ساتھ ان کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔

ترتیبات

آپ اپنی پبلیکیشن کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے کمپیوٹر پر، پبلشر سینٹر پر جائیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، پبلیکیشن منتخب کنندہ اور پھر ترتیبات Settings پر کلک کریں۔

پبلیکیشن کی ترتیبات میں 3 ٹیبز شامل ہیں:

  • پبلیکیشن کی ترتیبات: بنیادی معلومات اور اپنی پبلیکیشن کے ویژوئل اسٹائلز کا نظم کریں۔
  • تنظیم کی ترتیبات: اپنی تنظیم کی ترتیبات تخلیق، حذف اور ان کی وضاحت کریں۔
  • صارف کی اجازتیں: اپنی جمع کردہ تنظیم یا پبلیکیشنز کیلئے صارف کی رسائی کا نظم کریں۔

تجویز: آپ پبلشر سینٹر کی ہوم اسکرین سے بھی ان ترتیبات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ "مزید اختیارات" کے تحت، اپنی پبلیکیشن اور اپنی تنظیم کا نظم کریں اور پھر پبلیکیشن کی ترتیبات میں ترمیم کریں پر کلک کریں۔

پروڈکٹس کے درمیان سوئچ کریں

اگر آپ کی پبلیکیشن پر ایک سے زیادہ پروڈکٹ فعال ہیں تو آپ پروڈکٹس GMP product switcher. پر کلک کر کے پروڈکٹس کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ Google News اور Google News شوکیس کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی وقت پبلشر سینٹر کی ہوم اسکرین پر واپس جانے کے لیے، آپ پروڈکٹس GMP product switcher. پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

ماڈیولز

ماڈیولز آپ کی پبلیکیشنز کے مختلف تجربوں کو حسب ضرورت بناتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ صارفین کو مخصوص ماڈیولز نظر نہ آئیں۔

  • :Google News‏ Android،‏ iOS‏، news.google.com پر Google News ایپ کیلئے اپنی پبلیکیشن کو ڈیزائن کریں، برانڈ کریں اور اس کو حسب ضرورت بنائیں۔
  • ریڈر ریونیو مینیجر: اپنے Google اکاؤنٹ کا استعمال کر کے قارئین کے لیے اپنا مواد سبسکرائب کرنا، تعاون کرنا یا اس کے ساتھ مشغول ہونا آسان بنائیں۔
  • News شوکیس: کہانی سنانے کو بہتر بنائیں اور حسب ضرورت پینلز کے ذریعے مسائل اور ایونٹس کو ہائی لائٹ کر کے قارئین کو باخبر رہنے میں مدد کریں۔

مزید اختیارات

اختیارات آپ کو اپنے مواد کی درجہ بندی کرنے اور ترتیبات کو تیزی سے تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔. ہو سکتا ہے کہ کچھ صارفین کو مخصوص اختیارات نظر نہ آئیں۔

  • مواد کے لیبلز: رائے، صارف کے تخلیق کردہ، طنز یا بلاگ جیسے لیبلز سے آپ کے مواد کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں Google کی مدد کریں۔ مواد کے لیبلز سرچ انجن کی درجہ بندی کو متاثر نہیں کریں گے۔
  • دوسری پبلیکیشن شامل کریں: دوسری پبلیکیشن سیٹ اپ کرنے کے لیے ایک URL درج کریں۔
  • اپنی پبلیکیشن اور اپنی تنظیم کا نظم کریں: عام طور پر استعمال کردہ ترتیبات کو تیزی سے تلاش کریں۔

فرہنگ

نیچے دی گئی شرائط ناشرین کو یہ سمجھنے کی سہولت دیتی ہیں کہ پبلشر سینٹر کا نظم کیسے کیا جاتا ہے اور مواد کی کون سی اقسام جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

  • تنظیم: تنظیم ایک ایسی ہستی ہوتی ہے جو آپ کی پبلیکیشنز کی میزبانی کرتی ہے۔ ایک تنظیم ایک یا کئی پبلیکیشنز کی میزبانی کر سکتی ہے۔
  • پبلیکیشن: ناشرین پبلیکیشنز تخلیق کر کے اپنے مواد کو منظم اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔
    • جسے گزشتہ پروڈیوسر ٹول میں "ایڈیشن" یا گزشتہ پبلشر سینٹر میں "مآخذ" کہا جاتا تھا اسے اب "پبلیکیشن" کہا جاتا ہے۔
  • فیڈ: Google News کے ساتھ اپنے مواد کا اشتراک کرنے کیلئے آپ پبلشر سینٹر کے "مواد" ٹیب میں ایک RSS فیڈ شامل کر سکتے ہیں۔
  • ویب کا مقام: اپنی سائٹ کے مخصوص حصوں سے مواد کا اشتراک کرنے کیلئے، پبلشر سینٹر کے "مواد" ٹیب میں ایک ویب مقام شامل کریں۔
  • مواد کا لیبل: Google News کو اپنی سائٹ کے اس حصے سے الرٹ کرنے کیلئے مواد کے لیبلز شامل کریں جن پر طنز یا رائے جیسے مخصوص لیبلز کا اطلاق کرنے کی ضرورت ہے۔
    • مواد کے لیبلز اس بات کی ضمانت نہیں دیتے ہیں کہ آپ کا مواد Google News میں دکھائی دے گا۔
  • لیبلز: لیبلز پہلے سے تیار کردہ، عام طور پر سمجھی جانے والی اصطلاحات کا ایک مجموعہ ہیں جو آپ کے خبروں کے مضامین کے مواد کی وضاحت کرتے ہیں۔ وہ Google News کو آپ کے مواد کی درجہ بندی اور اسے دکھانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ ان میں سے ہر ایک لیبل کے کیا معنی ہیں۔

پبلشر سینٹر سے کس چیز کی امید نہ کریں

Google News پبلشر سینٹر تصنیف یا مواد کے نظم و نسق کا نظام (CMS) نہیں ہے۔ Google News پبلشر سینٹر ڈیسک ٹاپ ویب براؤزرز کے لیے بہتر کردہ آن لائن ویب سائٹس تخلیق کرنے کا ٹول بھی نہیں ہے۔

جب آپ پبلشر سینٹر میں ایک سیکشن تخلیق کرتے ہیں تو اسے آپ کی سائٹ کے سرچ انجن کی درجہ بندی میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔ Google News کسی بھی ناشر کے مواد کی کھلی ویب پر میزبانی نہیں کرتی ہے۔

Google ویب پر شائع ہونے والے کسی بھی مواد کو Google News میں شامل کرنے کے لیے خودکار طور پر غور کرتا ہے۔ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، مواد صرف اس صورت میں اہل ہے جب وہ ہمارے مجموعی تقاضوں کو پورا اور مواد کی پالیسیوں کی تعمیل کرتا ہو۔

متعلقہ وسائل

true
New Publisher Center

Google launched a new Publisher Center interface to help publishers easily manage how their content appears across Google News surfaces. Read more on this FAQ page and our blog post.

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
18329462673684776873
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
100499
false
false