اطلاع

RCS کے ساتھ اپنے پیغام رسانی کے تجربے کو فروغ دیں۔ RCS چیٹس کو آن کرنے کا طریقہ جانیں۔

کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنے کیلئے Google پیغامات کا استعمال کریں

آپ Google پیغامات کے ذریعے Google تلاش پر کاروباروں کے ساتھ براہ راست چیٹ کر سکتے ہیں۔

شروع کرنے سے پہلے

Google پیغامات میں اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔ جانیں کہ Google پیغامات ایپ آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ کیسے کام کرتی ہے۔  

آپ کے Google تلاش سے کسی کاروبار کو پیغام بھیجنے پر آپ کی معلومات، بشمول آپ کی ای میل اور فون نمبر کا اشتراک نہیں کیا جاتا ہے۔ گفتگو آپ کے Google اکاؤنٹ سے منسلک ہے اور آپ کے لنک کردہ آلات پر دستیاب ہے۔

کاروبار آپ کا نام اور پروفائل کی تصویر دیکھتے ہیں لیکن اس وقت تک معلومات موصول نہیں ہوتی جب تک آپ پیغام نہیں بھیجتے۔

اپنے ریکارڈز کے لیے Google کے دیگر پروڈکٹس کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے آپ گفتگوؤں کو ڈاؤن لوڈ اور برآمد کر سکتے ہیں۔ اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جانیں۔

جب آپ کسی کاروبار کو پیغامات بھیجتے ہیں تو ہم آپ کے آلے کی ترجیحی زبان کا اشتراک کرتے ہیں تاکہ جب ممکن ہو وہ اسی زبان میں جواب دے سکیں۔ 

آپ اپنی زبان کی ترجیحات کو اپنے آلے کی ترتیبات میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ تبدیلیوں میں 24 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔

تجویز: کاروبار کے ساتھ حساس معلومات کا اشتراک کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں، جیسے آپ کا:

  • کریڈٹ کارڈ نمبرز
  • بینک کی معلومات
  • سوشل سیکیورٹی، پاسپورٹ یا کوئی اور سرکاری شناختی نمبر
  • پاس ورڈز اور سائن ان کی دیگر معلومات 
  • صحت کے ریکارڈز
  • کوئی بھی ذاتی معلومات جسے آپ نجی رکھنا چاہتے ہیں

گفتگو شروع کریں

اہم: اگر کوئی کاروبار Google پیغامات سیٹ اپ کرتا ہے تو تلاش کے نتائج میں ایک چیٹ بٹن دکھائی دے گا۔

  1. اپنے Android آلے پر، Google تلاش میں، کوئی کاروبار تلاش کریں۔ 
  2. چیٹ بٹن پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنا پیغام درج کریں پھر 'بھیجیں' Send پر تھپتھپائیں۔

کوئی گفتگو تلاش کریں

کاروباروں کے ساتھ چیٹس آپ کی گفتگوؤں کے ساتھ Google پیغامات میں ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ Google پیغامات میں کاروبار کے نام کے لحاظ سے گفتگو کو بھی اسی طرح تلاش کر سکتے ہیں جس طرح آپ دوسرے رابطے تلاش کرتے ہیں۔ 

آپ کے گفتگو چھوڑنے کے بعد، اگر کاروبار آپ کو جواب دیتا ہے تو آپ کو ایک اطلاع موصول ہوگی۔

گفتگو کو مسدود کریں اور اس کی اطلاع دیں

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. آپ جس گفتگو کی اطلاع دینا چاہتے ہیں، اسے ٹچ کریں اور دبائے رکھیں۔
  3. مسدود کریں Block اور پھر سپام کی اطلاع دیں اور پھر ٹھیک ہے پر تھپتھپائیں۔

گفتگو کے اندر سے مسدود کریں

آپ کسی گفتگو کو کھول بھی سکتے ہیں اور اس کی اسپام کے بطور اطلاع بھی دے سکتے ہیں۔

گفتگو سے، مینو More اور پھر تفصیلات اور پھر مسدود کریں اور اسپام کی اطلاع دیں اور پھر ٹھیک ہے پر تھپتھپائیں۔

گفتگو حذف کریں

اہم: اگر آپ کسی ایک آلے سے گفتگو حذف کرتے ہیں تو اسے مستقل طور پر تمام لنک کردہ آلات سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ تاہم، کاروبار آپ کو جواب دینا جاری رکھ سکتا ہے۔

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. آپ جس گفتگو کو حذف کرنا چاہتے ہیں، اسے ٹچ کریں اور دبائے رکھیں۔
  3. حذف کریں پر تھپتھپائیں۔
  4. تصدیق کرنے کے لیے، حذف کریں پر تھپتھپائیں۔

گفتگو کے اندر سے حذف کریں

آپ گفتگو کو کھول سکتے ہیں اور اسے گفتگو کے اندر سے حذف کر سکتے ہیں۔

  1. گفتگو سے، مینو More اور پھر حذف کریں پر تھپتھپائیں۔

  2. تصدیق کرنے کے لیے، حذف کریں پر تھپتھپائیں۔

پیغام کی پڑھنے کی رسیدوں کو آن یا آف کریں

کاروباری پیغامات کے لیے پڑھنے کی رسیدیں خودکار طور پر آن ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ پڑھنے کی رسیدوں کو آف کرتے ہیں تو آپ کے کاروباروں کے پیغامات کے کھولنے پر انہیں اب مزید "پڑھا ہوا" اسٹیٹس دکھائی نہیں دے گا۔

Google تلاش سے پیغامات کی خاطر پڑھنے کی رسیدوں کو آن یا آف کرنے کیلئے:

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Google پیغامات کھولیں۔

  2. کاروبار کے ساتھ اپنی گفتگو کھولیں۔

  3. سب سے اوپر، مینو More اور پھر پڑھنے کی رسیدوں پر تھپتھپائیں۔

  4. پڑھنے کی رسیدیں بھیجیں کو آن یا آف کریں۔

Business Messages کے بارے میں مزید جانیں

کاروباروں کے ساتھ پیغامات کے براہ راست تبادلے کے لیے، تلاش، Maps، اور فریق ثالث کی ویب سائٹس پر موجود چیٹ بٹن پر کلک کریں۔ Business Messages پیغامات کے تبادلے کی خاطر آپ سے کچھ معلومات اکٹھا کرتا ہے۔ اس میں سے کچھ فعالیت Google Play سروسز کا استعمال کرتی ہے۔

جب آپ Business Messages کے ذریعے کاروبار کو پیغام بھیجتے ہیں تو:

  • آپ کے نام اور پروفائل کی تصویر کا اس کاروبار کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے۔
  • آپ کے تحریر کردہ پیغامات ساتھ ہی وہ تصاویر جنہیں آپ بھیجنے کے لیے منتخب کرتے ہیں وہ اس کاروبار کو بھیجے جاتے ہیں، کلاؤڈ اسٹوریج میں محفوظ کیے جاتے ہیں، اور آپ کے تمام آلات پر مطابقت پذیر ہوتے ہیں۔
  • Google اکاؤنٹ کے نظم و نسق کے لیے آپ کا ای میل پتہ اکٹھا کرتا ہے، لیکن ہم آپ کے ای میل پتے کا اشتراک ان کاروباروں کے ساتھ نہیں کرتے ہیں جنہیں آپ نے پیغام بھیجا ہے۔
  • ہم کاروبار کے ساتھ آپ کے آلے کی زبان کا اشتراک کرتے ہیں تاکہ وہ آپ کی ترجیحی زبان میں جواب دے سکیں۔
  • ہماری سروسز کو بہتر بنانے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے، Business Messages آپ کے استعمال کی معلومات، ناکامی کے لاگز، اور تشخیصی معلومات اکٹھا کرتا ہے۔

تجویز: جن پیغامات کو آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے بھیجتے ہیں انہیں اسٹور کیا جاتا ہے ساتھ ہی Google Cloud کے ساتھ مرموز بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ وسائل

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
2648266753862754364
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
97587
false
false