اطلاع

RCS کے ساتھ اپنے پیغام رسانی کے تجربے کو فروغ دیں۔ RCS چیٹس کو آن کرنے کا طریقہ جانیں۔

Google پیغامات میں RCS چیٹس آن کریں

رِچ کمیونکیشن سروسز یا RCS کی مدد سے، جو کہ انڈسٹری کے معیار کی پیغام رسانی کی ایک جدید خصوصیت ہے، آپ کسی شخص کے ساتھ SMS یا MMS کے مقابلے ایک زیادہ متحرک اور محفوظ گفتگو کر سکتے ہیں۔ رِچ کمیونکیشن سروسز کی پیغام رسانی کے بارے میں جانیں۔

پہلی بار RCS چیٹس کو آن کریں

جب RCS چیٹس آن ہوں تو آپ Wi-Fi سے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور دیگر خصوصیات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا کیریئر اور آلہ خودکار طور پر RCS چیٹس کے لیے سیٹ اپ نہیں ہیں تو آپ کو RCS چیٹس پیش کی جا سکتی ہیں۔ آپ کو اپنا فون نمبر فراہم کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

اہم: آپ کو اپنے فون نمبر کی توثیق کے لیے کبھی کبھار Google کے Jibe موبائل سے ایک ٹیکسٹ موصول ہو سکتا ہے۔ RCS چیٹس اس وقت آپ کی ڈیفالٹ یا ترجیحی کال SIM کے لیے دستیاب ہیں اور ہوسکتا ہے کہ بعد میں دیگر SIMs کے ليے دستیاب ہوں۔ اپنے سسٹم کی ترتیبات میں اپنی ڈیفالٹ کال SIM کا نظم کریں۔ دوہری SIM کی ترتیبات کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے ليے، اپنے آلہ کے مینوفیکچرر سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کا کیریئر RCS کا تعاون کرتا ہے، لیکن آپ کا آلہ RCS چیٹس کیلئے خودکار طور پر سیٹ اپ نہیں ہے تو آپ کو "Google پیغامات کے ساتھ مزید بہت کچھ کریں" کی اطلاع حاصل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو یہ اطلاع حاصل ہوتی ہے تو:

  1. اپنے آلہ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. شروع کریں اور پھر اگلا پر تھپتھپائیں۔
  3. Google پیغامات کو منسلک رکھنے کیلئے، ہاں پر تھپتھپائیں۔

اگر آپ RCS چیٹس کو آن نہیں کر سکتے ہیں تو ٹربل شوٹ کا طریقہ جانیں۔

RCS چیٹس کو آن یا آف کریں

اہم: اگر آپ اپنے آلے سے SIM کارڈ ہٹاتے وقت RCS پیغامات بھیجنا اور وصول کرنا بند کرنے کیلئے ترتیبات میں RCS چیٹس کو آف نہیں کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ RCS چیٹس 14 دن تک کام کرتی رہیں۔

  1. اپنے آلہ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر یا آئیکن اور پھر پیغامات کی ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. RCS چیٹس پر تھپتھپائیں۔
  4. RCS چیٹس کو آن یا آف کریں۔

تجاویز:

  • اگر آپ "RCS چیٹس" کو تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو چیٹ کی خصوصیات پر تھپتھپائیں۔
  • اگر آپ منسلک نہیں ہیں تو اپنے نمبر کی توثیق کریں پر تھپتھپائیں۔
  • RCS چیٹس کو آف کرنے کیلئے، آپ Google پیغامات ڈی ایکٹیویشن ویب پورٹل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ڈی ایکٹیویشن پورٹل استعمال کریں اگر:

  • آپ نے اپنا فون نمبر کسی پچھلے فون کے ساتھ استعمال کیا ہے اور آپ کے نئے فون پر ٹیکسٹ پیغامات موصول نہیں ہوتے ہیں۔
  • آپ اپنا فون کھو دیتے ہیں یا یہ ٹوٹ جاتا ہے لیکن پھر بھی آپ کا فون نمبر موجود ہے۔
  • آپ اسی فون پر پیغام رسانی ایپس کو تبدیل کرتے ہیں اور پیغامات وصول نہیں ہو رہے ہیں۔

RCS چیٹ اسٹیٹس کو سمجھیں

اپنا اسٹیٹس تلاش کرنے کیلئے، ترتیبات اور پھرRCS چیٹس پر جائیں۔ اگر آپ "RCS چیٹس" کو تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو چیٹ کی خصوصیات پر تھپتھپائیں۔

ممکنہ اسٹیٹس مندرجہ ذیل ہیں:

  • منسلک کردہ: RCS چیٹس ان دیگر افراد کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں جنہوں نے اسے آن کیا ہے۔
  • ترتیب دیا جا رہا ہے: Google پیغامات آپ کے فون نمبر کی توثیق کر رہی ہے۔ اگر توثیق میں کچھ منٹ سے زیادہ وقت لگتا ہے تو اسٹیٹس کے آگے دوبارہ کوشش کریں پر تھپتھپائیں۔
  • غیر منسلک کردہ: RCS چیٹس عارضی طور پر دستیاب نہیں ہیں۔ چیک کریں کہ آپ انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔

RCS چیٹس میں مخصوص خصوصیات کو آن یا آف کریں

دوسروں کو بتائیں کہ آپ نے ان کے پیغامات پڑھ لیے ہیں

پڑھنے کی رسیدیں آن کرنے کے لیے:

  1. اپنے آلہ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر یا آئیکن اور پھر پیغامات کی ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. RCS چیٹس پر تھپتھپائیں۔
    • تجویز: اگر آپ کو "RCS چیٹس" نہیں مل پاتے ہیں، تو چیٹ کی خصوصیات پر تھپتھپائیں۔
  4. پڑھنے کی رسیدیں بھیجیں پر تھپتھپائیں۔

دوسروں نے آپ کا پیغام کب پڑھا یہ جاننے کے لیے، انہیں ترتیبات میں پڑھنے کی رسیدیں آن کرنا ضروری ہے۔

جب آپ گفتگو میں دوسروں کے ساتھ ٹائپ کررہے ہوں تو انہیں دکھائیں

ٹائپنگ کے انڈیکیٹرز کو آن کرنے کے لیے:

  1. اپنے آلہ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر یا آئیکن اور پھر پیغامات کی ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. RCS چیٹس پر تھپتھپائیں۔
    • تجویز: اگر آپ کو "RCS چیٹس" نہیں مل پاتے ہیں، تو چیٹ کی خصوصیات پر تھپتھپائیں۔
  4. ٹائپنگ کے انڈیکیٹرز دکھائیں پر تھپتھپائیں۔
اگر کوئی پیغام بھیجنا کام نہیں کرتا ہے تو اسے دوبارہ بھیجنے کا طریقہ منتخب کریں

اگر آپ نے Wi-Fi یا موبائل ڈیٹا سے پیغام بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں ملی تو آپ دوبارہ پیغام بھیجنے کا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں:

  1. اپنے آلہ پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. اپنی پروفائل کی تصویر یا آئیکن اور پھر پیغامات کی ترتیبات پر تھپتھپائیں۔
  3. RCS چیٹس پر تھپتھپائیں۔
    • تجویز: اگر آپ کو "RCS چیٹس" نہیں مل پاتے ہیں، تو چیٹ کی خصوصیات پر تھپتھپائیں۔
  4. پیغامات دوبارہ بھیجیں پر تھپتھپائیں۔
  5. کسی پیغام کو دوبارہ بھیجنے کا طریقہ منتخب کریں۔
    • اہم: اگر آپ "لنک کے ساتھ SMS" کے طور پر بھیجنے کا اختیار منتخب کرتے ہیں تو آپ کا میڈیا Google کے ذریعے کنٹرول نہ کیے جانے والے کسی عوامی لنک کے ذریعے قابل رسائی ہو سکتا ہے۔

معلوم کریں کہ آیا آپ کا پیغام موبائل ڈیٹا، SMS یا MMS کے ذریعے بھیجا گیا ہے

کمپوز بار میں بھیجنے کا آئیکن آپ کے پیغام کو بھیجے جانے کے طریقے کو ڈسپلے کرتا ہے۔ یہ ہیں چند ممکنہ طریقے جن کے ذریعے آپ کے پیغامات بھیجے جائیں گے:

  • Wi-Fi یا موبائل ڈیٹا کے ذریعے بھیجیںSend
  • SMS کے ذریعے بھیجیںSend by SMS
  • MMS کے ذریعے بھیجیںSend by MMS

کیریئر سروسز کے بارے میں

کیریئر سروسز ایپ Google پیغامات میں RCS (رِچ کمیونکیشن سروسز) پیغام رسانی کا تعاون کرنے کیلئے سروسز فراہم کرتی ہے۔ یہ تشخیص اور کریش کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سروسز آسانی سے آپریٹ کرتی ہیں۔

متعلقہ وسائل

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
5967942677618029469
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
97587
false
false