اطلاع

RCS کے ساتھ اپنے پیغام رسانی کے تجربے کو فروغ دیں۔ RCS چیٹس کو آن کرنے کا طریقہ جانیں۔

میجک کمپوز کے ساتھ پیغامات ڈرافٹ کریں

Google پیغامات کے اندر میجک کمپوز ایک تجرباتی خصوصیت ہے۔ Google کی تخلیق کر سکنے والی AI ٹیکنالوجی کی مدد سے، میجک کمپوز آپ کے پیغامات کے سیاق و سباق کے ساتھ اسٹائل والے اور تجویز کردہ جوابات تیار کرتی ہے۔

گفتگو شروع کرنے یا اس کا جواب دینے کی خاطر تجاویز حاصل کرنے یا ایک ڈرافٹ کردہ پیغام کو مختلف انداز میں دوبارہ تحریر کرنے کیلئے میجک کمپوز کا استعمال کریں۔

میجک کمپوز بی ٹا کی دستیابی فی الحال محدود ہے۔ اہلیت کے بارے میں مزید جانیں۔

Magic Compose in Messages

میجک کمپوز آن کریں

  1. اپنے Android فون پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. گفتگو کھولیں یا شروع کریں۔
  3. پیغام کی تجاویز پر تھپتھپائیں۔
    • میجک کمپوز میں آپٹ ان کرنے کیلئے، اسے آزمائیں پر تھپتھپائیں۔
    • میجک کمپوز کو آف رکھنے کے لیے نہیں شکریہ پر تھپتھپائیں۔

پیغام کی تجاویز حاصل کریں

آپ کے کوئی پیغام ڈرافٹ کرنے پر، میجک کمپوز تخلیق کر سکنے والے AI اور آپ کی گفتگو کے سیاق و سباق کا استعمال کر کے تجاویز فراہم کر سکتی ہے۔

  1. اپنے Android فون پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. گفتگو کھولیں یا شروع کریں۔
    • تجویز: یقینی بنائیں کہ آپ کے پیغام میں تحریر کی قطار میں "پیغام" موجود ہے۔
  3. پیغام کی تجاویز پر تھپتھپائیں۔
  4. جو تجویز استعمال کرنا چاہتے ہیں اس پر تھپتھپائیں۔
    • اختیاری: پیغام میں ترمیم کریں۔
  5. بھیجنے کے لیے تیار ہونے پر بھیجیں بھیجیں پر تھپتھپائیں۔

پیغام دوبارہ لکھنے کی تجاویز حاصل کریں

اہم:

  • Google پیغامات بی ٹا ٹیسٹنگ پروگرام تک ترجیحی رسائی Google One Premium کے اراکین کو دی جاتی ہے جب مزید اسپاٹس دستیاب ہو جائیں۔
  • یہ خصوصیت فی الحال:
    • 18 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے صارفین تک محدود ہے۔
    • Android فونز پر صرف انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور کورین میں دستیاب ہے۔
    • تمام ممالک میں دستیاب نہیں ہے۔
    • Android Go فونز پر دستیاب نہیں ہے۔
  • Google پیغامات میں اس خصوصیت تک رسائی حاصل کرنے کیلئے، آپ کو یہ کرنا ضروری ہے:
    • Google پیغامات میں اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔

میجک کمپوز آپ کے منتخب کئے جانے والے انداز پر مبنی تجاویز کی مدد سے آپ کے ڈرافٹ کو دوبارہ تحریر کر سکتی ہے۔

  1. اپنے Android فون پر، Google پیغامات کھولیں۔
  2. پیغام کی تجویز استعمال کریں یا اپنا پیغام تحریر کریں۔
  3. طرز کے اختیارات کو سامنے لانے کیلئے، دوبارہ تحریر کرنے کی تجاویز پر تھپتھپائیں۔
  4. دوبارہ تحریر کرنے کی تجاویز سامنے لانے کیلئے طرز پر تھپتھپائیں۔
  5. وہ تجویز منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
    • اختیاری: پیغام میں ترمیم کریں
  6. بھیجیں بھیجیں پر تھپتھپائیں۔

تجاویز:

  • طرز کے مزید اختیارات حاصل کرنے کے لیے، دائيں سوائپ کریں۔
  • جب آپ میجک کمپوز استعمال کرتے ہیں تو آپ سات طرزوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں: ریمکس، پرجوش، چِل، شیکسپیئر، گیت، رسمی، مختصر۔

آپ کا ڈیٹا کس طرح استعمال کیا جاتا ہے

اہم: جب آپ میجک کمپوژ استعمال کرتے ہیں تو ڈیٹا ریٹس لاگو ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے لئے اپنے کیریئر سے رابطہ کریں۔

Google پیغامات کو اسٹور نہیں کرتا ہے اور نہ ہی انہیں مشین لرننگ ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اگر آپ اوپن بی ٹا میں میجک کمپوز استعمال کرتے ہیں تو:

  • زیادہ سے زیادہ پچھلے 20 پیغامات، بشمول ایموجیز، رد عمل اور URLs ‏Google کے سرورز کو بھیجے جاتے ہیں اور آپ کی گفتگو سے متعلقہ تجاویز بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
  • منسلکات، صوتی پیغامات اور تصاویر والے پیغامات Google سرورز کو نہیں بھیجے جاتے ہیں، لیکن تصویری کیپشنز اور صوتی ٹرانسکرپشنز بھیجی جا سکتی ہیں۔

گفتگو کی رازداری

اگر آپ Pixel 8 Pro یا Samsung S24 پر ہیں تو میجک کمپوز خصوصیت Gemini Nano نامی ایک آلہ پر ماڈل سے چلتی ہے:

  • آلہ کو چھوڑے بغیر آپ کے فون پر ڈیٹا پر کارروائی کی جاتی ہے اور Google کو کوئی پیغام نہیں بھیجا جاتا ہے۔
  • پیغام کی تجویز تیار کرنے کے لیے، ماڈل سیاق و سباق کے لیے 20 پچھلے پیغامات کا استعمال کرتا ہے۔
  • مختلف طرزوں میں دوبارہ لکھنے کی تجویز حاصل کرنے کے لیے، ماڈل ایک مسودہ پیغام استعمال کرتا ہے۔

دیگر تمام آلات کے لیے، آپ کے منتخب کردہ طرز کی بنیاد پر دوبارہ لکھنے کی تجاویز تیار کرنے کے لیے، میجک کمپوز Google سرورز کو ایک مسودہ پیغام بھیجتی ہے۔ پھر Google سرورز سے پیغام کو مسترد کر دیتا ہے۔ جب آپ میجک کمپوز استعمال نہیں کرتے ہیں تو Google کو کوئی پیغام نہیں بھیجا جاتا ہے۔

متعلقہ وسائل

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
9732154517566240547
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
97587
false
false