گمراہ کن رویہ

اس مضمون میں تبدیلیاں ہونے والی ہیں

اس مضمون کو حال ہی میں اعلان کردہ تبدیلیوں کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

صحت اور طبی ایپس کے لیے تازہ ترین طبی رہنمائی اور اعلان دستبرداری کے تقاضوں کو شامل کرنے کے لیے ہم طبی فعالیتیں پالیسی کے دائرہ کار کو بڑھا رہے ہیں اور پالیسی کی زبان کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ہم صحت سے متعلق مواد اور سروسز صفحہ کے تحت صحت سے متعلق پالیسیوں کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ ‫(28 مئی 2025 سے موثر)

اپ ڈیٹ شدہ ”گمراہ کن رویہ“ مضمون کا پیش منظر دیکھنے کے لیے، یہ صفحہ ملاحظہ کریں۔

ہم صارفین کو دھوکہ دینے یا بے ایمان رویے کو فعال کرنے کی کوشش کرنے والی ایپس کی اجازت نہیں دیتے ہیں بشمول وہ ایپس جن کا تعین عملی طور پر ناممکن کے بطور کیا گیا ہے لیکن یہ انہی تک محدود نہیں ہیں۔ ایپس کو میٹا ڈیٹا کے تمام حصوں میں اپنی فعالیت کا درست افشاء، تفصیل اور تصاویر/ویڈیو فراہم کرنا چاہیے۔ ایپس کو آپریٹنگ سسٹم یا دیگر ایپس کی فعالیت یا وارننگز کی نقل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ آلے کی ترتیبات میں کوئی بھی تبدیلی صارف کے علم اور منظوری سے کی جانی چاہیے اور وہ صارف کے ذریعے قابل واپسی ہونی چاہیے۔

 

سبھی کو سکیڑیں سبھی کو پھیلائیں

گمراہ کن دعوے

ہم غلط یا گمراہ کن معلومات یا دعوؤں پر مشتمل ایپس کی اجازت نہیں دیتے ہیں، اس میں تفصیل، عنوان، آئیکن اور اسکرین شاٹس میں موجود معلومات یا دعوے بھی شامل ہیں۔
عام خلاف ورزیوں کی مثالیں
  • وہ ایپس جو غلط ترجمانی کرتی ہیں یا اپنی فعالیت کو درست اور واضح طریقے سے بیان نہیں کرتی ہیں:
    • وہ ایپ جو اپنی تفصیل اور اسکرین شاٹس میں ریسنگ گیم ہونے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن در اصل کار کی تصویر کا استعمال کرنے والی ایک پزل بلاک گیم ہوتی ہے۔
    • وہ ایپ جو اینٹی وائرس ایپ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن اس میں صرف وائرس کو ہٹانے کے طریقے کی وضاحت کرنے والی ٹیکسٹ گائیڈ شامل ہوتی ہے۔
  • وہ ایپس جو ایسی فعالیتوں کا دعوی کرتی ہیں جن پر عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے، جیسے کیڑوں کو بھگانے والی ایپس، چاہے انہیں پرینک، جعلی، مذاق وغیرہ کے طور پر نمایاں کیا گیا ہو۔
  • وہ ایپس جن کی غلط زمرہ بندی کی گئی ہے، بشمول ایپ کی درجہ بندی یا ایپ کا زمرہ لیکن ان تک محدود نہیں۔
  • واضح طور پر دھوکہ دہی پر مبنی یا جھوٹا مواد جو ووٹنگ کے پروسیس میں یا انتخابات کے نتائج کے بارے میں مداخلت کر سکتا ہے۔
  • وہ ایپس جو کسی سرکاری ادارے کے ساتھ الحاق یا ایسی گورنمنٹ سروسز فراہم کرنے یا ان کی سہولت فراہم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں جن کے لیے وہ صحیح طریقے سے مجاز نہیں ہیں۔
  • ایپس جو غلط طور پر یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ کسی معروف ادارے کی آفیشل ایپ ہیں۔ ضروری اجازتوں یا حقوق کے بغیر "جسٹن بیبر آفیشل" جیسے عنوانات کی اجازت نہیں ہے۔

‫(1) اس ایپ میں طب یا صحت سے متعلق ایسے دعوے (کینسر کا علاج) ہیں جو گمراہ کن ہیں۔
‫(2) یہ ایپس ایسی فعالیتوں کا دعویٰ کرتی ہیں جن پر (آپ کے فون کا استعمال کرتے ہوئے) عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے جیسے بریتھالائزر۔

 

آلے کی ترتیبات میں گمراہ کن تبدیلیاں

ہم ایسی ایپس کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو صارف کے علم اور منظوری کے بغیر ایپ سے باہر صارف کے آلے کی ترتیبات یا خصوصیات میں تبدیلیاں کرتی ہیں۔ آلے کی ترتیبات اور خصوصیات میں سسٹم اور براؤزر کی ترتیبات، بُک مارکس، شارٹ کٹس، آئیکنز، ویجیٹس اور ہوم اسکرین پر ایپس کی پیشکش شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ہم مندرجہ ذیل کی اجازت نہیں دیتے ہیں:

  • وہ ایپس جو صارف کی منظوری سے آلے کی ترتیبات یا خصوصیات میں ترمیم کرتی ہیں لیکن ایسا اس طرح کرتی ہیں جو آسانی سے قابل واپسی نہ ہو۔
  • وہ ایپس یا اشتہارات جو فریق ثالث کو فائدہ پہنچانے یا تشہیری مقاصد کے لیے آلے کی ترتیبات یا خصوصیات میں ترمیم کرتے ہیں۔
  • وہ ایپس جو صارفین کو فریق ثالث ایپس کو ہٹانے یا غیر فعال کرنے یا آلے کی ترتیبات یا خصوصیات میں ترمیم کرنے کے لیے گمراہ کرتی ہیں۔
  • وہ ایپس جو فریق ثالث ایپس کو ہٹانے یا غیر فعال کرنے یا آلے کی ترتیبات یا خصوصیات میں ترمیم کرنے کی ترغیب دیتی ہیں یا ان کے عوض فائدہ پہنچاتی ہیں تاوقتیکہ یہ قابل توثیق سیکیورٹی سروس کا حصہ ہو۔

 

بے ایمان رویے کو فعال کرنا

ہم ان ایپس کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو دوسروں کو گمراہ کرنے میں صارفین کی مدد کرتی ہیں یا کسی بھی طرح عملی طور پر گمراہ کن ہوتی ہیں، بشمول، لیکن ان تک محدود نہیں: ایسی ایپس جو ID کارڈز، سوشل سیکیورٹی نمبرز، پاسپورٹ، ڈپلومے، کریڈٹ کارڈز، بینک اکاؤنٹس، اور ڈرائیونگ لائسنسز تخلیق کرتی ہیں یا ان کی تخلیق کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ ایپس کو ایپ کی فعالیت اور/یا مواد کے سلسلے میں درست انکشافات، عنوانات، تفصیلات اور تصاویر/ویڈیو فراہم کرنی چاہیے اور ان کو صارف کی مناسب اور درست توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اضافی ایپ وسائل (مثال کے طور پر، گیم اثاثے) صرف اس صورت میں ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں جب وہ صارفین کے ایپ کے استعمال کے لیے ضروری ہوں۔ ڈاؤن لوڈ کردہ وسائل کو Google Play کی تمام پالیسیوں کے مطابق ہونا چاہیے اور ڈاؤن لوڈ شروع کرنے سے پہلے، ایپ کو صارفین کو پرامپٹ کرنا چاہیے اور ڈاؤن لوڈ کے سائز کو واضح طور پر افشاء کرنا چاہیے۔

کوئی بھی ایسا دعویٰ کہ ایپ "پرینک"، "تفریحی مقاصد کے لیے" ہے (یا دیگر مترادف) ہماری پالیسیوں کے اطلاق سے کسی ایپ کو مستثنیٰ نہیں کرتا ہے۔

عام خلاف ورزیوں کی مثالیں
  • وہ ایپس جو دیگر ایپس یا ویب سائٹس کی نقل کرتی ہیں تاکہ صارفین کو ذاتی یا تصدیقی معلومات کا افشاء کرنے کے لیے پھنسایا جا سکے۔
  • وہ ایپس جو غیر توثیق شدہ یا حقیقی دنیا کے فون نمبرز، رابطے، پتے یا بغیر منظوری والے افراد یا اداروں کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کی عکاسی کرتی ہیں یا ان کو ڈسپلے کرتی ہیں۔
  • اس جگہ صارف کے جغرافیہ، آلہ کے پیرامیٹرز یا صارف پر منحصر دوسرے ڈیٹا کی بنیاد پر مختلف بنیادی فعالیت والی ایپس جہاں ان اختلافات کو اسٹور کے صفحہ پر صارف کے لیے نمایاں طور پر مشتہر نہیں کیا جاتا ہے۔
  • وہ ایپس جو صارف کو الرٹ کیے بغیر (مثال کے طور پر 'نیا کیا ہے' سیکشن) اور اسٹور کے صفحہ کو اپ ڈیٹ کیے بغیر ورژنز کے درمیان نمایاں طور پر تبدیل ہو جاتی ہیں۔
  • وہ ایپس جو جائزے کے دوران رویے میں ترمیم یا اسے آبفسکیٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
  • مواد کی ترسیل کے نیٹ ورک (CDN) والی ایپس نے ایسے ڈاؤن لوڈز کی سہولت فراہم کی جو صارف کو پرامپٹ کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ڈاؤن لوڈ کے سائز کو افشاء کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

 

گمراہ کن میڈیا

ہم ایسی ایپس کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو تصاویر، آڈیو، ویڈیوز اور/یا ٹیکسٹ کے ذریعے پیش کی جانے والی غلط یا گمراہ کن معلومات یا دعوؤں کو پروموٹ کرتی یا ان کی تخلیق کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ہم واضح طور پر گمراہ کن یا مغالطہ آمیز تصاویر، ویڈیوز اور/یا ٹیکسٹ کو پروموٹ کرنے یا اسے جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ایسی ایپس کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو کسی حساس ایونٹ، سیاست، سماجی مسائل یا فلاح عامہ کے دیگر معاملات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

وہ ایپس جو وضاحت یا معیار کے لیے روایتی اور ادارتی طور پر قابل قبول ایڈجسٹمنٹس سے ہٹ کر، میڈیا میں ہیرا پھیری یا تبدیلی کرتی ہیں ان کو اس وقت ترمیم کردہ میڈیا کا نمایاں افشاء یا اس کو واٹر مارک کرنا چاہیے جب عام شخص کے لیے یہ واضح نہ ہو کہ میڈیا میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ مفاد عامہ یا واضح طنز یا پیروڈی کے لیے مستثنیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

عام خلاف ورزیوں کی مثالیں
  • سیاسی طور پر حساس ایونٹ کے دوران کسی عوامی شخصیت کو پیشکش میں شامل کرنے والی ایپس۔
  • وہ ایپس جو کسی ایپ کے اسٹور کے صفحہ کے اندر میڈیا میں ترمیم کرنے کی صلاحیت کو مشتہر کرنے کے لیے کسی حساس ایونٹ سے عوامی شخصیات یا میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔
  • کسی نیوز براڈکاسٹ کی نقل کرنے کے لیے میڈیا کلپس میں تبدیلی کرنے والی ایپس۔

    ‫(1) یہ ایپ کسی نیوز براڈکاسٹ کی نقل کرنے کے لیے میڈیا کلپس میں ترمیم کرنے اور واٹر مارک کے بغیر مشہور یا عوامی شخصیات کو کلپ میں شامل کرنے کی فعالیت فراہم کرتی ہے۔

 

رویے کی شفافیت

آپ کی ایپ کی فعالیت صارفین کے لیے معقول حد تک واضح ہونی چاہیے؛ اپنی ایپ میں کوئی پوشیدہ، غیر فعال یا غیر دستاویزی خصوصیات شامل نہ کریں۔ ایپ کے جائزوں سے بچنے کی تکنیکوں کی اجازت نہیں ہے۔ ایپس کو صارف کی حفاظت، سسٹم کی درستگی اور پالیسی کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اضافی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17867836435316588599
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
92637
false
false