اصل رقم کی جوئے بازی، گیمز اور مقابلہ جات

ہم اصل رقم والی جوئے بازی کی ایپس، اصل رقم والی جوئے سے متعلق اشتہارات، گیمیفائیڈ نتائج والے لائلٹی پروگرامز اور روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں کی ایپس کی اجازت دیتے ہیں جو مخصوص تقاضوں کو پورا کرتی ہیں۔

 

جوئے بازی کی ایپس

‫Google Play کی پابندیوں اور تمام پالیسیوں کے ساتھ تعمیل سے مشروط، ہم ان ایپس کو اجازت دیتے ہیں جو منتخب ممالک میں آن لائن جوئے کو فعال یا سہولت فراہم کرتی ہیں، جب تک کہ ڈیولپر Google Play پر ڈسٹری بیوٹ کیے جانے کی خاطر جوئے بازی کی ایپس کیلئے درخواست کا عمل مکمل کرتا ہے، ایک منظور شدہ سرکاری آپریٹر ہے اور/یا مخصوص ملک میں جوئے بازی کی مناسب اتھارٹی کے ساتھ لائسنس یافتہ آپریٹر کے طور پر رجسٹرڈ ہے، اور مخصوص ملک میں آن لائن جوئے بازی کے اس قسم کے پروڈکٹ کے لیے ایک درست آپریٹنگ لائسنس فراہم کرتا ہے جسے وہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ 

ہم صرف درست لائسنس یافتہ یا مجاز جوئے بازی کی ایپس کی اجازت دیتے ہیں جن میں درج ذیل قسم کے آن لائن جوئے کے پروڈکٹس شامل ہیں:

  • آن لائن کیسینو گیمز
  • اسپورٹس میں سٹے بازی
  • گھڑ دوڑ (جہاں کھیل کود پر سٹہ لگانے سے علیحدہ طور پر ریگولیٹ کیا جاتا ہو اور لائسنس دیا جاتا ہے)
  • لاٹریاں
  • روزانہ کے تخیلاتی کھیل

اہل ایپس کو مندرجہ ذیل تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے:

  • ایپ کو Google Play پر ڈسٹری بیوٹ کرنے کیلئے ڈیولپر کو کامیابی کے ساتھ درخواست کا عمل مکمل کرنا چاہیے؛
  • ایپ کو ہر اس ملک کے لیے تمام قابل اطلاق قوانین اور انڈسٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی چاہیے جہاں اسے ڈسٹری بیوٹ کیا گیا ہے؛
  • ڈویلپر کے پاس ہر اس ملک یا ریاست/علاقے کے لیے جوئے بازی کا ایک درست لائسنس ہونا ضروری ہے جن میں ایپ کو ڈسٹری بیوٹ کیا گیا ہے؛
  • ڈویلپر کو جوئے کے پروڈکٹ کی کوئی قسم پیش نہیں کرنی چاہیے جو اس کے جوئے بازی کا لائسنس کے دائرہ کار سے باہر ہو؛
  • ایپ کو قانونی حد سے کم عمر صارفین کو ایپ استعمال کرنے سے روکنا چاہیے؛
  • ایپ کو ان ممالک، ریاستوں/علاقوں یا جغرافیائی علاقوں سے رسائی اور استعمال کو روکنا چاہیے جو ڈویلپر کے فراہم کردہ جوئے بازی کے لائسنس میں شامل نہیں ہیں؛
  • ایپ Google Play پر بامعاوضہ ایپ کے طور پر خریدی جانے والی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی Google Play درون ایپ بلنگ کا استعمال کرنا چاہیے؛
  • ایپ Google Play اسٹور سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیلئے مفت ہونی چاہیے؛
  • ایپ کی AO (صرف بالغ) یا IARC کے مساوی کے طور پر درجہ بندی کی جانی چاہیے؛ اور
  • ایپ اور اس کی ایپ لسٹنگ کو ذمہ دار جوا بازی کے بارے میں معلومات کو واضع طور ظاہر کرنا چاہیے۔

 

دیگر اصل رقم والی گیمز، مقابلہ جات اور ٹورنامنٹ کی ایپس

دیگر تمام ایپس کے لیے جو اوپر بیان کردہ جوئے بازی کی ایپس کے لیے اہلیت کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہیں اور ذیل میں بیان کردہ "دیگر اصل رقم والی گیم پائلٹس" میں شامل نہیں ہیں، ہم ایسے مواد یا سروسز کی اجازت نہیں دیتے ہیں جو صارفین کی اصل رقم (بشمول رقم سے خریدی گئی درون ایپ آئٹمز) استعمال کر کے حقیقی دنیا کی مالیاتی قدر والا انعام حاصل کرنے کیلئے شرط، داؤ پر لگانے یا حصہ لینے کی اہلیت کو فعال کرتی ہو یا سہولت فراہم کرتی ہو۔ اس میں آن لائن کیسینوز، کھیلوں کی سٹے بازی، لاٹریاں اور وہ گیمز شامل ہیں لیکن یہ ان تک محدود نہیں ہیں جو رقم قبول کرتی ہیں اور نقد یا دیگر حقیقی دنیا کی قدر کے انعامات پیش کرتی ہیں (سوائے ان پروگرامز کے جن کی نیچے بیان کردہ گیمیفائیڈ لائلٹی پروگرامز کے تقاضوں کے تحت اجازت دی گئی ہے)۔

خلاف ورزیوں کی مثالیں

  • وہ گیمز جو طبعی یا مالیاتی انعام جیتنے کے موقع کے بدلے رقم قبول کرتی ہیں
  • ایسی ایپس جن میں نیویگیشنل عناصر یا خصوصیات (مثال کے طور پر، مینیو آئٹمز، ٹیبز، بٹنز، ویب ویوز وغیرہ) شامل ہیں جو اصل رقم کا استعمال کر کے شرط لگانے، داؤ پر لگانے، یا اصل رقم والی گیمز، مقابلوں یا ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے لیے "کال ٹو ایکشن" فراہم کرتی ہیں، جیسے کہ وہ ایپس جو صارفین کو ٹورنامنٹ میں نقد انعام جیتنے کے لیے "شرط لگائیں" یا "رجسٹر کریں" یا "مقابلہ کریں" کے لیے مدعو کرتی ہیں۔
  • ایسی ایپس جو جوا کھیلنے، یا طبعی یا مالیاتی انعام حاصل کرنے کے لیے جوئے بازی، درون ایپ کرنسیوں، جیت یا ڈپازٹس کو قبول یا ان کا نظم کرتی ہیں۔

 

دیگر اصل رقم والی گیم پائلٹس

ہم کبھی کبھار کچھ مخصوص علاقوں میں اصل رقم والی گیمنگ کی کچھ مخصوص قسموں کے لیے محدود وقت کا پائلٹ پروگرام شروع کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے لیے، ہیلپ سینٹر کے اس صفحہ سے رجوع کریں۔ جاپان میں آن لائن کرین گیمز کا پائلٹ 11 جولائی 2023 کو ختم ہو گیا۔ ‫12 جولائی 2023 سے مؤثر، آن لائن کرین گیم کی ایپس کو قابل اطلاق قوانین اور بعض تقاضوں کی شرط کے ساتھ Google Play پر عالمی سطح پر درج کیا جا سکتا ہے۔

 

گیمیفائیڈ لائلٹی پروگرامز

جہاں قانون کی جانب سے اجازت ہو اور جوا کھیلنے یا گیمنگ کی لائسنس دہندگی کے اضافی تقاضوں کے ساتھ مشروط نہ ہو، وہاں ہم ایسے لائلٹی پروگرامز کی اجازت دیتے ہیں جو صارفین کو حقیقی دنیا کے انعامات یا مالیاتی مساوی انعامات دیتے ہیں۔ یہ درج ذیل Play اسٹور کی اہلیت کے تقاضوں سے مشروط ہوتے ہیں:

تمام ایپس کیلئے (گیمز اور غیر گیمز):

  • لائلٹی پروگرام کے فوائد، مراعات یا انعامات کو ایپ کے اندر کسی بھی کوالیفائنگ مالیاتی ٹرانزیکشن کے لیے واضح طور پر ضمنی اور ماتحت ہونا چاہیے (جہاں کوالیفائنگ مالیاتی ٹرانزیکشن کو لائلٹی پروگرام سے آزاد سامان یا سروسز فراہم کرنے کے لیے ایک حقیقی علیحدہ ٹرانزیکشن ہونا چاہیے) اور بصورت دیگر ہو سکتا ہے کہ یہ اصل رقم کی جوئے بازی، گیمز اور مقابلہ جات کی پالیسی کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں خریدنے سے مشروط نہ ہوں اور نہ ہی تبادلے کے کسی بھی طریقے سے منسلک ہوں۔
    • مثال کے طور پر، کوالیفائنگ مالیاتی ٹرانزیکشن کا کوئی حصہ لائلٹی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے فیس یا شرط کی نمائندگی نہیں کر سکتا اور کوالیفائنگ مالیاتی ٹرانزیکشن کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ سامان یا سروسز کی خریداری ان کی معمول کی قیمت سے زیادہ پر ہو۔

گیم ایپس کیلئے:

  • کوالیفائنگ مالیاتی ٹرانزیکشن سے وابستہ فوائد، مراعات یا انعامات کے ساتھ لائلٹی پوائنٹس یا انعامات صرف ایک مقررہ تناسب کی بنیاد پر دیے اور بھنائے جا سکتے ہیں، جہاں اس تناسب کی ایپ میں اور پروگرام کے لیے عوامی طور پر دستیاب آفیشل اصول کے اندر بھی واضح طور پر دستاویز بندی کی جاتی ہے، اور فوائد یا بھنانے کی قدر کی کمائی کھیل کی کارکردگی یا موقع پر مبنی نتائج کے ذریعہ شرط، انعام یا وضاحت نہیں کی جا سکتی ہے۔

غیر گیم ایپس کیلئے:

  • لائلٹی پوائنٹس یا انعامات مقابلہ یا موقع پر مبنی نتائج سے منسلک ہو سکتے ہیں اگر وہ ذیل میں بیان کردہ تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ کوالیفائنگ مالیاتی ٹرانزیکشن سے وابستہ فوائد، مراعات یا انعامات کے ساتھ لائلٹی پروگرامز لازمی ہیں:
    • ایپ کے اندر پروگرام کے لیے آفیشل اصول شائع کریں۔
    • متغیر، موقع پر مبنی، یا رینڈم انعام کے سسٹمز پر مشتمل پروگرامز کیلئے: پروگرام کے لیے آفیشل شرائط کے اندر درج ذیل کا انکشاف کریں 1) کسی بھی انعامی پروگرام کے لیے مشکلات جو انعامات کے تعین کے لیے مقررہ مشکلات کا استعمال کرتے ہیں اور 2) اس طرح کے دیگر تمام پروگرامز کیلئے (مثال کے طور پر، انعام کا تعین کرنے کیلئے متغیرات کا استعمال) انتخاب کا طریقہ۔
    • ڈرائنگز، سویپ اسٹیکس یا اسی طرح کے دیگر پروموشنز پیش کرنے والے پروگرام کی آفیشل شرائط کے اندر، فی پروموشن، جیتنے والوں کی ایک مقررہ تعداد، مقررہ اندراج کی آخری تاریخ، اور انعام کی تاریخ کا تعین کریں۔
    • لائلٹی پوائنٹ یا لائلٹی انعام کے حصول اور ان کو بھنانے کے لیے کسی بھی مقررہ تناسب کو ایپ میں اور پروگرام کی آفیشل شرائط کے اندر واضح طور پر دستاویز کریں۔
لائلٹی پروگرام کے ساتھ ایپ کی قسم لائلٹی گیمیفکیشن اور متغیر انعامات ایک مقررہ تناسب/شیڈول کی بنیاد پر لائلٹی انعامات لائلٹی پروگرام کی درکار شرائط و ضوابط شرائط و ضوابط کو کسی بھی موقع پر مبنی لائلٹی پروگرام کی مشکلات یا انتخاب کے طریقہ کار کو ظاہر کرنا چاہیے
گیم اجازت نہیں ہے اجازت یافتہ مطلوب ناقابل اطلاق (گیم ایپس کو لائلٹی پروگرامز میں موقع پر مبنی عناصر رکھنے کی اجازت نہیں ہے)
غیر گیم اجازت یافتہ اجازت یافتہ مطلوب مطلوب

 

 

‫Play کی ڈسٹری بیوٹ کردہ ایپس کے اندر جوئے یا اصل رقم والی گیمز، مقابلہ جات اور ٹورنامنٹس کے اشتہارات

ہم ایسی ایپس کی اجازت دیتے ہیں جن میں موجود اشتہارات جوئے، اصل رقم والی گیمز، مقابلہ جات اور ٹورنامنٹس کو فروغ دیتے ہیں بشرطیکہ وہ درج ذیل تقاضوں کو پورا کرتی ہیں:

  1. ایپ اور اشتہار (بشمول مشتہرین) کو کسی بھی ایسے مقام کے لیے تمام قابل اطلاق قوانین اور انڈسٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی چاہیے جہاں اشتہار دکھایا جاتا ہے؛
  2. اشتہار کو پروموٹ کیے جا رہے جوئے سے متعلق تمام پروڈکٹس اور سروسز کے لیے تمام قابل اطلاق مقامی اشتہار کے لائسنس کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے؛
  3. ایپ کو 18 سال سے کم عمر کے افراد کو جوئے کا اشتہار نہیں دکھانا چاہیے؛
  4. ایپ کا اندراج خاندانوں کیلئے تیار کردہ پروگرام میں نہیں ہونا چاہیے؛
  5. ایپ کو 18 سال سے کم عمر کے افراد کو ہدف نہیں بنانا چاہیے؛
  6. اگر کسی جوئے بازی کی ایپ کی تشہیر (جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے) کر رہے ہیں تو اشتہار کو اپنے لینڈنگ صفحہ، خود اشتہار کردہ ایپ لسٹنگ میں یا ایپ کے اندر ذمہ دار جوا بازی کے بارے میں واضح طور پر معلومات دکھانی چاہیے؛
  7. ایپ کو جوئے کا مصنوعی مواد فراہم نہیں کرنا چاہیے (مثال کے طور پر، سوشل کیسینو ایپس؛ ورچوئل سلاٹ مشینوں والی ایپس)؛
  8. ایپ کو جوا یا اصل رقم والی گیم، لاٹری یا ٹورنامنٹ سپورٹ یا اس سے متعلق فعالیت (مثال کے طور پر، وہ فعالیت جو شرط لگانے، پے آؤٹس، کھیلوں کے اسکور/مشکلات/کارکردگی کو ٹریک کرنے یا شرکت کے فنڈز کے نظم میں مدد کرتی ہے) فراہم نہیں کرنا چاہیے؛
  9. ایپ کے مواد کو جوئے یا اصل رقم والی گیمز، لاٹریوں یا ٹورنامنٹ سروسز کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے یا صارفین کو ان پر ڈائریکٹ نہیں کرنا چاہیے

صرف وہ ایپس جو اوپر فہرست کردہ سیکشن میں ان تمام تقاضوں کو پورا کرتی ہیں ان میں جوئے یا اصل رقم والی گیمز، لاٹریاں یا ٹورنامنٹس کے اشتہارات شامل ہو سکتے ہیں۔ قبول شدہ جوئے کی ایپس (جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے)، یا قبول شدہ روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں کی ایپس (جیسا کہ نیچے بیان کیا گیا ہے) جو اوپر 1 سے 6 تک کے تقاضوں کو پورا کرتی ہیں، ان میں جوئے یا اصل رقم والی گیمز، لاٹریاں یا ٹورنامنٹس کے اشتہارات شامل ہو سکتے ہیں۔

خلاف ورزیوں کی مثالیں

  • ایپ جو قانونی حد سے کم عمر صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور جوئے کی سروسز کو فروغ دینے والا اشتہار دکھاتی ہے
  • ایک مصنوعی کیسینو گیم جو اصل رقم والے کیسینوز کو فروغ دیتی ہو یا صارفین کو ان پر ڈائریکٹ کرتی ہو
  • کھیلوں کی سٹے بازی کی سائٹ سے مربوط جوئے کے اشتہارات پر مشتمل ایک وقف کردہ کھیلوں کی مشکلات ٹریک کرنے والی ایپ
  • ایسی ایپس جن میں جوئے کے اشتہارات ہوتے ہیں جو ہماری گمراہ کن اشتہارات کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جیسے کہ وہ اشتہارات جو صارفین کو بٹنز، آئیکنز یا دیگر تعاملاتی درون ایپ عناصر کے طور پر دکھائی دیتے ہیں

 

روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں (DFS) کی ایپس

ہم روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں (DFS) کی ایپس کی اجازت تبھی دیتے ہیں، جب وہ قابل اطلاق مقامی قانون کے مطابق درج ذیل تقاضوں کو پورا کرتی ہوں:

  • ایپ یا تو 1) صرف ریاستہائے متحدہ میں ڈسٹری بیوٹ کی گئی ہے یا 2) غیر امریکی ممالک کے لیے اوپر بیان کردہ جوئے بازی کی ایپس کے تقاضوں اور درخواست کے عمل کے تحت اہل ہو؛
  • ڈیولپر کو DFS کی درخواست کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنا چاہیے اور Play پر ایپ کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کے لیے اسے قبول ہونا چاہیے؛
  • ایپ کو ان ممالک کے لیے تمام قابل اطلاق قوانین اور انڈسٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی چاہیے جہاں اسے ڈسٹری بیوٹ کیا گیا ہے؛
  • ایپ کو قانونی حد سے کم عمر صارفین کو ایپ کے اندر جوئے بازی یا مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے سے روکنا چاہیے؛
  • ایپ Google Play پر بامعاوضہ ایپ کے طور پر خریدی جانے والی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی Google Play درون ایپ بلنگ کا استعمال کرنا چاہیے؛
  • ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیلئے مفت ہونی چاہیے؛
  • ایپ کی AO (صرف بالغ) یا IARC کے مساوی کے طور پر درجہ بندی کی جانی چاہیے؛ 
  • ایپ اور اس کی ایپ لسٹنگ کو ذمہ دار جوا بازی کے بارے میں معلومات کو واضع طور پر ظاہر کرنا چاہیے؛
  • ایپ کو کسی بھی امریکی ریاست یا امریکی علاقہ جہاں اسے ڈسٹری بیوٹ کیا گیا ہے، کے لیے تمام قابل اطلاق قوانین اور انڈسٹری کے معیارات کی تعمیل کرنی چاہیے؛
  • ڈویلپر کے پاس ہر امریکی ریاست یا امریکی علاقے کے لیے ایک درست لائسنس ہونا چاہیے جس میں روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں کی ایپس کے لیے لائسنس درکار ہوتا ہے؛
  • ایپ کو امریکی ریاستوں یا امریکی علاقوں سے استعمال کو روکنا چاہیے جہاں ڈیولپر کے پاس روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں کی ایپس کے لیے ضروری لائسنس نہیں ہے؛ اور
  • ایپ کو امریکی ریاستوں یا امریکی علاقوں سے استعمال کو روکنا چاہیے جہاں روزانہ کے تخیلاتی کھیلوں کی ایپس قانونی نہیں ہیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
2169704842688267776
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
92637
false
false
false
false