ایپلیکیشن لائسنس دہندگی کی مدد سے، آپ اپنی درون ایپ بلنگ اور سبسکرپشن کے انضمام کو جانچنے کے لیے Gmail اکاؤنٹس کی فہرست سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ آپ کے اپنے پبلشنگ اکاؤنٹ کو ہمیشہ لائسنس یافتہ ٹیسٹر سمجھا جاتا ہے۔
ایپلیکیشن لائسنس دہندگی سیٹ اپ کریں
ایپلیکیشن لائسنس دہندگی سیٹ اپ کرنے کے لیے Play کونسول میں اپنے ٹیسٹرز کو شامل کر کے شروع کریں۔
- Play کونسول کھولیں۔
- ترتیبات > لائسنس ٹیسٹنگ پر کلک کریں۔
- دکھائی گئی ای میل کی فہرستوں سے اپنے لائسنس ٹیسٹرز کا انتخاب کریں یا ایک نئی فہرست تخلیق کرنے کیلئے فہرست تخلیق کریں پر کلک کریں۔
- تجویز: ای میل کی فہرستیں اسی طرح کام کرتی ہیں جیسا کہ اوپن، کلوزڈ اور داخلی ٹیسٹس سے متعلق ہمارے ہیلپ سینٹر کے مضمون کے اس حصے میں "اپنے ٹیسٹرز کی ای میل فہرست بنائیں" کے تحت بیان کیا گیا ہے۔
- تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔
جب آپ تیار ہو جائیں تو یقینی بنائیں کہ:
- آپ کی ایپ اوپن، کلوزڈ، داخلی ٹیسٹ یا پروڈکشن ٹریک پر شائع کی گئی ہے۔ ہم آپ کی ایپ کو داخلی ٹیسٹ ٹریک پر شائع کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے ٹیسٹرز بھی Google Groups کا استعمال کرتے ہوئے یا ای میل پتہ کے ذریعے ٹیسٹرز کا نظم کرنے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپ کی ریلیز حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
- آپ نے جانچ کا ماحول سیٹ اپ کر لیا ہے۔
درون ایپ بلنگ اور سبسکرپشنز کی جانچ کریں
آپ ٹیسٹ خریداری کے طور پر اپنی خود کی ایپ، یک وقتی پروڈکٹ یا سبسکرپشن خریدنے کے قابل ہیں۔ ایپلیکیشن لائسنس دہندگی سیٹ اپ کر لینے کے بعد، مجاز صارفین اپنے اکاؤنٹس کو چارج کیے بغیر یک وقتی پروڈکٹس اور سبسکرپشنز بھی خرید سکتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ ان کی جانچ کی جا سکے، آپ کے یک وقتی پروڈکٹس اور سبسکرپشنز کو شائع کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ کے Google Play بلنگ لائبریری کے انضمام کی جانچ کے بارے میں مزید معلومات Android ڈیولپرز سائٹ پر مل سکتی ہے۔