متعدد کرنسیوں میں ایپس، درون ایپ پروڈکٹس اور سبسکرپشنز کی پیشکش کریں

اگر آپ کسی ایسے مقام پر ہیں جو مرچنٹ رجسٹریشن کو سپورٹ کرتا ہے تو آپ Play کونسول کے ذریعے متعدد کرنسیوں میں ایپس، درون ایپ پروڈکٹس اور سبسکرپشنز کی پیشکش کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی ایپ کو کسی ایسے مقام پر دستیاب کرتے ہیں جو لوکل کرنسی کو سپورٹ کرتی ہے تو Google Play کے صارفین کو اس کرنسی میں پیش کردہ ایپ نظر آئے گی۔ صارفین سے ان کی لوکل کرنسی میں چارج لیا جائے گا، لیکن ادائیگیاں اس کرنسی میں جاری کی جائیں گی جو آپ کی ادائیگیوں کی پروفائل سے مماثل ہوگی۔

اپنی ایپ، درون ایپ پروڈکٹس اور سبسکرپشنز کے لیے قیمتیں سیٹ کریں

ایپ، درون ایپ پروڈکٹ اور سبسکرپشن کی قیمتوں کو سیٹ اپ کرنے اور تبدیل کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے، اپنی ایپ کی قیمتوں کو سیٹ اپ کریں پر جائیں۔

ادائیگیاں

ادائیگیاں آپ کے بینک اکاؤنٹ میں اس کرنسی میں جاری کی جائیں گی جو آپ کی ادائیگیوں کجی پروفائل سے مماثل ہوگی۔ آپ ادائیگی کی کرنسی کا انتخاب نہیں کر سکتے یا اپنے Google اکاؤنٹ یا اپنے گھریلو بینک اکاؤنٹ سے وابستہ کرنسی کے علاوہ کسی اور کرنسی میں ادائیگیاں وصول نہیں کر سکتے۔

آرڈر کے نظم و نسق کے صفحہ پر، آپ کو وہ کرنسی نظر آئے گی جسے خریدار نے ایپ اور درون ایپ خریداریوں کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا ہے۔ اگر آرڈر کی کرنسی آپ کی ادائیگیوں کی پروفائل سے مماثل نہیں ہے تو Google اس قدر کو آپ کی کرنسی میں تبدیل کر دے گا۔ لوکل کرنسیوں میں کیے گئے آرڈرز کی ادائیگی آپ کے عام ادائیگی کے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

شرح مبادلہ

خریدار کی کرنسی میں پروسیس شدہ سیلز کو آپ کے Google اکاؤنٹ کی کرنسی میں تبدیل کرنے کے لیے Google آرڈر کے وقت کا شرح مبادلہ استعمال کرتا ہے۔

یہ شرح دن بھر اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہے اور تبدیلی ہر اس وقت ہوتی ہے جب بھی آرڈر کا چارج لیا جاتا ہے۔ آپ کو ہر ایپ کے لیے اپنے آرڈر کی رسید میں شرح مبادلہ نظر آئے گی۔

ریفنڈز

خریدار کی لوکل کرنسی میں دیے گئے آرڈرز کے لیے، ریفنڈز اسی کرنسی میں جاری کیے جائیں گے جس میں آرڈر دیا گیا ہے اور شرح مبادلہ میں ہونے والی تبدیلیوں کا ریفنڈ کی رقم پر اثر نہیں پڑے گا۔ ریفنڈ کی پوری رقم آپ کے کسٹمر کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ میں ان کی لوکل کرنسی میں بھیجی جائے گی۔ چارج بیکس کے لیے آپ کی ادائیگیوں کی پروفائل پر لاگو کردہ کوئی بھی ڈیبٹ آرڈر دینے کے وقت کا شرح مبادلہ استعمال کرے گا۔

مزید معلومات کے لئے ریفنڈز اور منسوخیوں کے بارے میں پڑھیں۔

لوکل کرنسی کا سپورٹ

جب Google کسی ایسے ملک میں خریدار کی نئی کرنسی کے لیے سپورٹ شامل کرتا ہے جہاں آپ پہلے سے ہی اپنی ایپ ڈسٹری بیوٹ کر چکے ہیں تو ہم آپ کی ڈیفالٹ قیمت، موجودہ شرح مبادلہ اور مقامی طور پر قیمت کے متعلقہ پیٹرنز کی بنیاد پر آپ کی ایپ اور درون ایپ پروڈکٹس کے لیے خودکار طور پر ایک قیمت طے کریں گے۔

آپ Play کونسول میں ایپ کی قیمت کے صفحہ پر (‫Play کے ساتھ منیٹائز کریں > پروڈکٹس > ایپ کی قیمت) اپنی ایپ کی قیمتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

سبسکرپشنز کے لیے، ہم "نئے ممالک/علاقوں" کے لیے آپ کی سیٹ کردہ قیمت کی بنیاد پر آپ کی سبسکرپشن کی قیمت خودکار طور پر طے کریں گے۔  اگر آپ نے اپنی سبسکرپشن کا بیس پلان یا پیشکش "نئے ممالک/علاقوں" میں دستیاب نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے تو آپ کی سبسکرپشن اس نئے ملک میں دستیاب نہیں کرائی جائے گی۔  اسے تبدیل کرنے کے لئے:

  1. ‫Play کونسول کھولیں اور سبسکرپشنز کے صفحہ (‫Play کے ساتھ منیٹائز کریں > پروڈکٹس > سبسکرپشنز) پر جائیں۔
  2. آپ جس سبسکرپشن میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے، دائیں تیر کے نشان پر کلک کر کے سبسکرپشن کی تفصیلات دیکھیں۔
  3. "بیس پلانز اور پیشکشیں" کے تحت، آپ جس بیس پلان میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے دائیں تیر پر کلک کریں۔
  4. "قیمت اور دستیابی" سیکشن میں، ملک / علاقہ میں دستیابی پر کلک کریں۔
  5. نیچے "دیگر ممالک/علاقے" پر اسکرول کریں۔
  6. فہرست کو پھیلانے کے لیے تیر کے نشان پر کلک کریں اور پھر نئے ممالک/علاقے منتخب یا غیر نشان زد کریں۔
  7. لاگو کریں پر کلک کریں
  8. تبدیلیاں محفوظ کریں پر کلک کریں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
13408692942103314579
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
92637
false
false