آپ Play کونسول میں رسائی اور آلہ کا مجموعی جائزہ کے صفحے (ریلیز > رسائی اور آلات > مجموعی جائزہ) اور آلات کے صفحے (ریلیز > رسائی اور آلات > آلات > پیشگی رجسٹریشن) پر نیویگیٹ کر کے اپنی ایپ کی صارف کی ڈسٹری بیوشن اور مسائل سے متعلق معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو اس متعلق بہتر فیصلے کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ کون سی آلے تفصیلات کے لیے بنانا ہے، کن جغرافیوں کی ہدف بندی کرنی ہے اور کون سی ٹیسٹنگ اور آپٹیمائزیشن کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہے۔ آپ وصف کی تفصیلات کے صفحہ پر انفرادی اوصاف کو زیادہ تفصیلی طریقے سے دریافت کر سکتے ہیں۔
یہ مضمون ان دو صفحات پر مختلف فلٹرز استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق وضاحت کرتا ہے اور دستیاب میٹرکس کیلئے تعریفات فراہم کرتا ہے۔
رسائی اور آلے کا مجموعی جائزہ
رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کا صفحہ (ریلیز > رسائی اور آلات > مجموعی جائزہ) آپ کو دو صارف یا مسئلے (معیار) کے میٹرکس چننے اور ان کا موازنہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ دستیاب میٹرکس اور ان کی تعریفات کی موجودہ فہرست دیکھنے کیلئے ذیل میں میٹرک کی تعریفات پر جائیں۔
صفحے کے اوپر موجود اسکور کارڈ آپ کی ایپ کے کلیدی میٹرکس کا مجموعی جائزہ پیش کرتا ہے۔ خاص طور پر، صارف کے میٹرکس اعداد و شمار کے صفحے سے مطابقت رکھتے ہیں اور مسئلہ/معیار کے میٹرکس Android vitals سے مطابقت رکھتے ہیں۔ آپ Play کونسول میں ان تفصیلی صفحات کے متعلقہ اسکور کارڈز پر کلک کر کے باآسانی ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
صفحے کا متن ڈسپلے کرتا ہے کہ آپ کے منتخب کردہ میٹرکس کو کس طرح مختلف آلے کے اوصاف پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ متن یہ بھی دکھاتا ہے کہ وقت کے ساتھ میٹرکس کس طرح تبدیل ہوئے ہیں۔ دستیاب ہونے پر، آپ کو سیاق و سباق کیلئے قابل موازنہ ایپس سے درمیانی ڈیٹا نظر آئے گا۔ ڈیفالٹ طور پر، صفحہ آپ کی ایپ کیلئے سرفہرست تین اوصاف کو ہائی لائٹ کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، Android کے سرفہرست تین ورژنز پر انسٹال بیس اور کریش کی شرح؛ سرفہرست تین RAM اقدار پر ایپلیکیشن جواب نہیں دے رہی ہے (ANR) کی شرح اور کریش کی شرح اور مزید۔
اضافی طور پر، آلات کا صفحہ (ریلیز > رسائی اور آلات > آلات > پیشگی رجسٹریشن) میں اب پیشگی رجسٹریشن شامل ہے جو ان فعال صارفین کی مجموعی تعداد کی نمائندگی کرتی ہے جنہوں نے لانچ سے پہلے آپ کی ایپ کیلئے پیشگی طور پر رجسٹر کیا ہے۔
اس سے ایپس کو لانچ سے پہلے فائن ٹیون کرنے میں مدد مل سکتی ہے تاکہ انہیں زیادہ تر پیشگی طور پر رجسٹر کردہ آلات کیلئے آپٹیمائز کیا جا سکے۔
اپنے مجموعی جائزے کو حسب ضرورت بنائیں
یہ مختلف طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کے صفحہ پر دکھائی جانے والی چیزوں کو حسب ضرورت بنا سکتے ہیں:
1۔ میٹرکس کا جائزہ لیں اور اپ ڈیٹ کریں
میٹرکس کو تبدیل کرنے کیلئے فلٹرز استعمال کریں۔ بیک وقت صارف اور معیار کے میٹرکس دکھانا ڈیبگنگ اور آپٹیمائزیشن سے متعلق سرمایہ کاری کے فیصلوں کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
2۔ ملک/علاقے کے فلٹرز لاگو کریں
آپ صفحے کے اوپر موجود فلٹر بار کے ذریعے اپنی دلچسپی کے مقامات کیلئے فلٹر کر سکتے ہیں۔ آپ کے منتخب کردہ فلٹرز کو صفحے پر موجود تمام چارٹس اور ڈیٹا پر لاگو کیا جاتا ہے۔
3۔ پیئر گروپ کو منتخب یا تبدیل کریں
آپ صارف اور معیار کا ڈیٹا ڈسپلے کرنے، اپنے ڈیٹا کو سیاق و سباق دینے یا کسی ایسے عنوان کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے جو اب تک لانچ نہیں ہوا ہے کی خاطر ایپس کے حوالے کا گروپ منتخب کر سکتے ہیں۔
- نوٹ: پیئر ڈیٹا ایک وقت میں صرف ایک ملک کیلئے دستیاب ہے۔ اگر آپ دو یا زائد ممالک کو منتخب کرتے ہیں تو پیئر موازنے دستیاب نہیں ہوں گے۔ مزید جاننے کیلئے ذیل میں پیئر بینچ مارکس سیکشن پر جائیں۔
4۔ دلچسپی کے اوصاف کو پھیلائیں یا چھپائیں
کسی بھی وصف کو پھیلانے یا سکیٹرنے کیلئے صفحے کے بائیں جانب موجود نیچے/اوپر تیر کے نشانات پر کلک کریں۔
رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کا صفحہ کسی بھی وصف کیلئے صرف سرفہرست تین اقدار دکھاتا ہے۔ اضافی فلٹرنگ اور ویژوئلائزیشنز کیلئے، منتخب کردہ وصف کیلئے وصف کی تفصیلات کا صفحہ کھولنے کی خاطر دریافت کریں پر کلک کریں۔
انسٹال بیس چارٹ
انسٹال بیس چارٹ آپ کی ایپ کیلئے انسٹال بیس کے لحاظ سے ہر وصف کی تین سب سے بڑی اقدار دکھاتا ہے۔ یہ منتخب کردہ پیئر گروپ کیلئے متعلقہ اقدار بھی دکھاتا ہے۔
آپ اپنی ایپ اور اس کے پیئرز کیلئے انسٹال بیس کی تقسیم نیز آپ کی ایپ کی درست انسٹال بیس ڈسپلے کرنے کیلئے بار پر کرسر گھما سکتے ہیں۔
وقت کے ساتھ انسٹال بیس
وقت کے ساتھ انسٹال بیس چارٹ آپ کی ایپ کیلئے انسٹال بیس کے لحاظ سے ہر وصف کی تین سب سے بڑی اقدار اور منتخب کردہ دورانیہ وقت کیلئے ان کی سرگزشت دکھاتا ہے۔
آپ اپنی ایپ کیلئے انسٹال بیس ڈسٹری بیوشن اور اوصاف کیلئے مجموعی انسٹال بیس (ایپلیکیشن بائنری انٹرفیسز (ABIs) کے علاوہ) ڈسپلے کرنے کیلئے چارٹ پر کرسر گھما سکتے ہیں۔
معیار (مسئلے کی شرح) کا چارٹ
معیار (مسئلے کی شرح) کا چارٹ آپ کی ایپ کیلئے کریش یا ANR کی شرح کے لحاظ سے ہر وصف کی سب سے بڑی تین اقدار دکھاتا ہے۔ یہ منتخب کردہ پیئر گروپ کیلئے متعلقہ اقدار بھی دکھاتا ہے۔ مسئلے کی شرح کو آپ کے منتخب کردہ دورانیہ وقت کیلئے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے (زیادہ سے زیادہ 90 دن تک)۔ مزید جاننے کیلئے ذیل میں میٹرک کی تعریفات کے سیکشن پر جائیں۔
آپ اپنی ایپ اور اس کے پیئرز کیلئے مسئلے کی شرح ڈسپلے کرنے کی خاطر بار پر کرسر گھما سکتے ہیں۔
وقت کے ساتھ معیار (مسئلے کی شرح)
وقت کے ساتھ معیار (مسئلے کی شرح) کا چارٹ آپ کی ایپ کیلئے کریش اور ANR کی شرح کے لحاظ سے ہر وصف کی تین سب سے بڑی اقدار اور منتخب کردہ دورانیہ وقت کیلئے ان کی سرگزشت دکھاتا ہے۔ یہ آپ کی ایپ کیلئے اوسط مسئلے کی شرح بھی دکھاتا ہے تاکہ آپ یہ دیکھ سکیں کہ آپ کے سرفہرست اوصاف کا موازنہ کیسے ہوتا ہے۔ نوٹ کریں کہ مسئلے کی شرح صرف 90 دن تک دستیاب ہوتی ہے (Android vitals کی طرح)۔
آپ منتخب کردہ اوصاف کیلئے اپنی ایپ کی مسئلے کی شرح اور مجموعی مسئلے کی شرح کو ڈسپلے کرنے کیلئے بار کے اوپر کرسر گھما سکتے ہیں۔
وصف کی تفصیلات
اگر آپ رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کے صفحے پر اوصاف میں سے کسی ایک کے برابر میں موجود دریافت کریں پر کلک کرتے ہیں تو منتخب کردہ وصف کیلئے وصف کی تفصیلات کا صفحہ کھل جائے گا۔ وصف کی تفصیلات کا صفحہ رسائی کے مسائل سے متعلق زیادہ تفصیلی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کیلئے اضافی خصوصیات کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ اپنے فوکس کیے جانے والے وصف کو اسکرین کو اوپر موجود ٹوگل کے ذریعے تبدیل کر سکتے ہیں، اس کیلئے آپ کو رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کے صفحے پر واپس آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وصف کی تفصیلات کے صفحے کو حسب ضرورت بنائیں
رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کے صفحے کے برعکس، جو تمام اوصاف پر آپ کے منتخب کردہ میٹرکس کیلئے سرفہرست تین اقدار دکھاتا ہے، وصف کی تفصیلات کا صفحہ ایک وقت میں صرف ایک وصف پر فوکس کرتا ہے۔ آپ صفحے کے اوپر موجود وصف منتخب کنندہ کے ذریعے منتخب کر سکتے ہیں کہ کون سا وصف دکھانا ہے ('انسٹال بیس' اور 'کریش کی شرح' بطور ڈیفالٹ منتخب ہوتے ہیں)، منتخب کنندہ میں ہر وصف کیلئے آپ کے منتخب کردہ میٹرکس کی اقدار قابل ترتیب کالمز میں موجود ہوتی ہیں تاکہ آپ کو انتخاب کرنے میں مدد مل سکے۔
آپ کے انتخابات کو پورے وصف کی تفصیلات کے صفحہ پر لاگو کیا جاتا ہے۔ اگر آپ تفصیلات کے صفحے سے باہر نیویگیٹ کرتے ہیں تو آپ کے انتخابات ری سیٹ ہو جائیں گے۔
مسائل کی درست تعداد نیز مسئلے کی شرح دیکھیں
اگر آپ مسئلے کے میٹرکس کا انتخاب کرتے ہیں تو وصف کی تفصیلات کے صفحے میں موجود چارٹ سیشنز کی مجموعی تعداد کو پلاٹ کرتا ہے جس میں مسائل دائیں ہاتھ کے y محور پر موجود ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو آپ کے صارفین کے مسائل کا مکمل پیمانہ دکھاتا ہے، جس میں نہ صرف مسئلے کی شرح بلکہ موجودہ صارفین کا گروہ بھی شامل ہوتا ہے۔
ڈیٹا ٹیبل
ڈیٹا ٹیبل وہ اوصاف دکھاتا ہے جو آپ نے اوپر والے گروپ میں منتخب کیے ہیں اور نچلے سیکشن میں دستیاب دیگر اقدار بھی دکھاتا ہے۔ اسے کسی بھی کالم کے لحاظ سے ترتیب دیا جا سکتا ہے: ترتیب دینے سے ہر سیکشن میں موجود ترتیب تبدیل ہو جائے گی۔
مجموعی یا علیحدہ چارٹس دیکھیں
آپ وقت کے ساتھ انسٹال ڈیٹا دکھانے والے چارٹس دو طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں: علیحدہ یا مجموعی۔ علیحدہ منظر ہر قدر کو الگ پلاٹ کرتا ہے۔ مجموعی منظر وقت کے ساتھ مجموعی انسٹال ڈیٹا دکھاتا ہے، جو اسے آلے کی تفصیلات سے متعلق فیصلوں کیلئے مفید بناتا ہے۔
اگر آپ صرف اپنی ایپ کا ڈیٹا دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ چارٹس پر موازنوں کو چھپا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی ایپ کے ڈیٹا کے رجحان پر فوکس کرنا چاہتے ہیں تو یہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
برآمد کریں
آپ برآمد کریں پر کلک کر کے ہر میٹرک کیلئے وقت کے سلسلے کے ڈیٹا کو CSV فائل کے بطور برآمد کر سکتے ہیں۔
رسائی اور آلات کے ڈیٹا کو سمجھیں
میٹرک کی تعریفات
صارف کے میٹرکس (ایپ، پیئرز کی درمیانی اور Google Play)
- ایپ یا پیئر: ان فعال آلات کی تعداد جن پر آپ کی ایپ انسٹال ہے۔ ایک فعال آلہ وہ ہوتا ہے جسے پچھلے 30 دنوں میں کم از کم ایک بار آن کیا گیا ہو۔ حالیہ ترین دن کا ڈیٹا دکھایا جاتا ہے۔ ڈیٹا روزانہ ریفریش کیا جاتا ہے۔
- Google Play (صرف منتخب Play پارٹنرز کیلئے دستیاب ہے): ان Google Play آلات کی تعداد جو گزشتہ 28 دن میں کم از کم ایک بار آن کیے گئے ہیں۔ اس ڈیٹا میں Google Play پر موجود تمام ایپس شامل ہیں، اور یہ آپ کی ایپ کیلئے مخصوص نہیں ہے۔ حالیہ ترین دن کا ڈیٹا دکھایا جاتا ہے۔ ڈیٹا ہر 28 دن میں ریفریش کیا جاتا ہے۔
Google Play ڈیٹا کا حوالہ دیتے وقت، نوٹ کریں کہ کچھ صورتوں میں، درست اعداد و شمار فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورت میں، یہ ڈیٹا ان دو میں سے ایک طریقے سے دکھایا جائے گا:
- رینج کے طور پر، یا
-
ایک (سب سے کم) سے پانچ (سب سے زیادہ) تک کے درجے کے بطور، جہاں ہر درجے کی 'چوڑائی' ایک ہی ہے۔ مثال کے طور پر، درجہ پانچ چپ پر لگے سسٹمز (SoCs) کا انسٹال بیس درجہ دو SoCs سے زیادہ ہوگا۔ درجہ بند ڈیٹا کا براہ راست فیصدی اقدار سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا لہذا اسے آپ کی ایپ یا پیئر ڈیٹا پر سیکنڈری y محور پر پلاٹ کیا جاتا ہے۔
مسئلے کے میٹرکس (ایپ اور پیئرز کی درمیانی):
- کریش کی شرح Android vitals میں تعریف۔ منتخب کردہ دورانیہ وقت کیلئے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے، زیادہ سے زیادہ 90 دن تک۔
- ANR کی شرح: Android vitals میں تعریف۔ منتخب کردہ دورانیہ وقت کیلئے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے، زیادہ سے زیادہ 90 دن تک۔
- روزانہ فعال آلات - فعال آلات کی اوسط تعداد جو ہر روز آپ کی ایپ کھولتے ہیں۔ ایک فعال آلہ وہ ہوتا ہے جس نے کسی بھی مخصوص دن کم از کم ایک بار آپ کی ایپ کھولی ہو۔ ڈیٹا کو روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور ایک منتخب وقت کی مدت کے دوران اوسط کیا جاتا ہے (بطور ڈیفالٹ 28 دن)۔
- آلے کے اسٹور کے صفحے کے نقوش - ان منفرد آلات کی تعداد جنہیں ہر روز آپ کے اسٹور کے صفحے کو ملاحظہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
- پیشگی رجسٹریشن - فعال صارفین کی کل تعداد جنہوں نے لانچ سے پہلے آپ کی ایپ کیلئے پیشگی طور پر رجسٹریشن کی ہے۔
نوٹ: وقت کا فلٹر مسئلے کے میٹرکس کو تبدیل کرتا ہے لیکن صارف کے میٹرکس کو تبدیل نہیں کرتا۔ یہ اسکور کارڈ میں 'بمقابلہ گزشتہ دورانیہ' میٹرکس اور وقت کے سلسلے کے چارٹس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ اپنے کل پیشگی طور پر رجسٹریشن کرنے والے صارفین میں اضافے کو ٹریک کریں
اعداد و شمار > پیشگی رجسٹریشن > پیشگی رجسٹریشن کرنے والے صارفین تک رسائی حاصل کر کے آپ کو وقت کے سلسلے کا چارٹ ملے گا جو پیشگی رجسٹریشنز کی مجموعی تعداد دکھاتا ہے۔
سمجھیں کہ چارٹس میں کیا پلاٹ کیا گیا ہے
| میٹرک | چارٹ y محور | چارٹ ٹول ٹپ |
|---|---|---|
| صارف کے میٹرکس | ||
| انسٹال بیس | انسٹال بیس (%): کل انسٹال بیس کی فیصد کے طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے |
|
| مسئلے کے میٹرکس | ||
| کریش کی شرح |
|
|
| ANR کی شرح |
|
|
اوصاف اور فلٹرز
رسائی اور آلے کے مجموعی جائزے کے صفحے اور اوصاف کی تفصیلات کے صفحے میں درج ذیل ڈائمینشنز استعمال کی جاتی ہیں۔ کچھ فلٹرز کے طور پر دستیاب ہیں جبکہ دیگر اوصاف کے طور پر اور کچھ دونوں کے طور پر دستیاب ہیں۔
- ملک/علاقہ: وہ مقام جہاں آلے کا تعین کیا گیا تھا۔ صارف کے Google Play اکاؤنٹ کے ملک سے مختلف ہو سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ آیا صارف آپ کی ایپ انسٹال کر سکتا ہے اور یہ کہ اسے کون سا ورژن ملے گا اس کا تعین Google Play اکاؤنٹ کا ملک کرتا ہے نہ کہ آلے کا مقام۔
- Android ورژن: آلے کے ذریعے رپورٹ کردہ Android کا موجودہ ورژن۔
- RAM: آلہ پر موجود کل میموری۔ RAM رینجز میں نیچے کی قدر شامل ہے اور اوپر والی قدر شامل نہیں ہے۔ مزید جانیں
- چپ پر لگا سسٹم اجزاء کا ایک انٹیگریٹڈ سرکٹ جس میں آلے کا CPU اور GPU شامل ہیں۔ آلے کے ذریعے رپورٹ کردہ۔
- CPU: سینٹرل پروسیسنگ یونٹ۔
- GPU: گرافکس پروسیسنگ یونٹ۔
- OpenGL ES ورژن: 2D اور 3D گرافکس کیلئے کراس پلیٹ فارم گرافکس API۔ اعلی ترین تعاون یافتہ ورژن رپورٹ کیا جاتا ہے۔ نوٹ کریں کہ ایک آلہ OpenGL ES اور Vulkan دونوں کو سپورٹ کر سکتا ہے۔ مزید جانیں
- Vulkan ورژن: 3D گرافکس کیلئے کراس پلیٹ فارم API۔ اعلی ترین تعاون یافتہ ورژن۔ ایک آلہ OpenGL ES اور Vulkan دونوں کو سپورٹ کر سکتا ہے۔ مزید جانیں
- ABI: ایپلیکیشن بائنری انٹرفیس کا مخفف (ABI)۔ وضاحت کرتا ہے کہ کون سے ہدایت کا/کے سیٹ (سیٹس) آلے کے CPU کے ذریعے تعاون یافتہ ہیں۔ ایک آلہ ایک سے زیادہ ABI کو سپورٹ کر سکتا ہے۔ مزید جانیں
- اسکرین سائز: اسکرین کی 'کم ترین چوڑائی' کیلئے کثافت سے آزاد پکسلز میں پیمائش کی جاتی ہے اور اسے xsmall سے xlarge تک کی قدر میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ مزید جانیں
- اسکرین کی کثافت (DPI): اسکرین کے فزیکل علاقے میں موجود پکسلز کی تعداد۔ Dpi (ڈاٹس فی انچ) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ریزولیوشن سے مختلف ہے، جو اسکرین پر موجود کل پکسلز کی تعداد ہے۔ مزید جانیں
نوٹس:
- ABI کی استثناء کے ساتھ، اوپر موجود تمام ڈائمینشنز واحد قدر پر مشتمل ہیں: ایک آلے کے ماڈل میں ایک وقت میں ان میں سے صرف ایک قدر ہو سکتی ہے۔
- جہاں اوصاف وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں، ڈیٹا میں رپورٹ کردہ ورژن ہمیشہ تازہ ترین ورژن ہوتا ہے۔
منتخب کردہ تاریخ کی حد کو تبدیل کرنا
وقت کے ڈراپ ڈاؤن فلٹر میں منتخب کردہ رینج کو تبدیل کرنا درج ذیل پر اثر انداز ہوگا:
- اس دورانیہ وقت پر جس میں مسئلے کے میٹرکس کیلکولیٹ کیے جاتے ہیں
- اسکور کارڈ میں موجود 'بمقابلہ گزشتہ دورانیہٌ میٹرکس پر
- وقت کے سلسلے کے چارٹس میں ڈسپلے کردہ وقت کی طوالت پر
- صارف کے میٹرکس ایپ کے مکمل لائف ٹائم کیلئے دستیاب ہوتے ہیں
- مسئلے کے میٹرکس صرف گزشتہ 90 دن کیلئے دستیاب ہوتے ہیں (Android vitals کی طرح)
پیئر بینچ مارکس
Play کونسول میں پیئر گروپ اور بینچ مارک موازنوں کے بارے میں مزید جانیں۔