اپنے iPhone یا iPad پر اپنا Google اکاؤنٹ استعمال کریں

آپ اپنے موبائل آلے پر چند مختلف طریقوں سے اپنے Google اکاؤنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Safari میں سائن ان کریں

آپ اپنے آلے پر موجود براؤزر Safari میں اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں۔ Safari میں سائن ان کرنے سے مندرجہ ذیل سہولیات ملتی ہیں:

  • ویب پر Google پروڈکٹس استعمال کرنے پر ایک زیادہ ذاتی نوعیت کا تجربہ
  • ویب سائٹس اور ایپ میں ایک تھپتھپاہٹ کے ساتھ سائن ان کی سہولت
  • آپ کی رازداری کی ترتیبات پر مزید کنٹرول

آپ کے سائن ان ہونے پر، آپ کے Google اکاؤنٹ کے سرگرمی کنٹرولز اور اشتہارات کی ترجیحات Safari پر خودکار طور پر لاگو ہو جاتی ہیں۔

خود کار طور پر سائن ان کریں

جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے کسی Google ایپ یا فریق ثالث پروڈکٹ میں سائن ان کرتے ہیں تو آپ Safari میں اپنے Google اکاؤنٹ میں خودکار طور پر سائن ان ہو جاتے ہیں۔ اس طرح، آپ کو اپنے آلے پر اپنے اکاؤنٹ میں دوبارہ سائن ان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

اگر آپ Safari پر اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان نہیں رہنا چاہتے ہیں تو کسی بھی وقت آپ سائن آؤٹ کر سکتے ہیں۔

چیک کریں کہ آپ سائن ان ہیں یا نہیں

یہ معلوم کرنے کیلئے کہ آیا آپ Safari پر اپنے Google اکاؤنٹ سے سائن ان ہیں:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Safari ایپ کھولیں۔
  2. www.google.com پر جائیں۔
  3. اوپر بائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر تلاش کریں۔ اگر یہ آپ کو دکھائی دیتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پہلے سے ہی سائن ان ہیں۔ اگر نہیں دکھائی دیتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ سائن ان نہیں ہیں۔
سائن ان کریں یا اکاؤنٹس سوئچ کریں

Safari پر اپنے Google اکاؤنٹ سے سائن ان کرنے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Safari ایپ کھولیں۔
  2. www.google.com پر جائیں۔
  3. اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں یا سائن ان کریں۔
  4. سائن ان کرنے کے مراحل کی پیروی کریں۔

نوٹ: آپ دیگر Google پروڈکٹ سائٹس پر سائن ان کر سکتے ہیں، لیکن سائن ان کرنے کے مراحل مختلف ہو سکتے ہیں۔

سائن آؤٹ کریں اور اکاؤنٹس ہٹائیں

Safari سے اپنے Google اکاؤنٹ کو سائن آؤٹ کرنے اور ہٹانے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Safari ایپ کھولیں۔
  2. www.google.com پر جائیں۔
  3. سائن آؤٹ کرنے کیلئے، اوپر بائیں طرف اپنی پروفائل کی تصویر اور پھر سائن آؤٹ کریں پر تھپتھپائیں۔ (اگر آپ کو اپنی پروفائل کی تصویر کے بجائے "سائن ان کریں" کا اختیار دکھائی دے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پہلے ہی سے سائن آؤٹ ہیں۔)
  4. کوئی اکاؤنٹ ہٹانے کیلئے، یہ یقینی بنائیں کہ آپ سائن آؤٹ ہیں۔ سائن ان کریں اور پھر کسی مختلف اکاؤنٹ سے سائن ان کریں اور پھر ہٹائیں پر تھپتھپائیں۔
  5. اس اکاؤنٹ کا انتخاب کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں، پھر ہو گیا منتخب کریں۔

آپ اپنے Google اکاؤنٹ کو کسی بھی وقت Safari میں دوبارہ شامل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر آپ کی کسی بھی Google ایپ پر کوئی Google اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کا آلہ سائن آؤٹ ہو جائے گا۔

Google ایپس میں سائن ان کریں

Gmail یا YouTube جیسے اپنے پسندیدہ Google پروڈکٹس کی ایپس کا اپنے iPhone یا iPad پر استعمال کرنے کیلئے ان کی ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

پہلے، اپنی پسندیدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، App اسٹور کھولیں۔
  2. اپنی پسندیدہ ایپ تلاش اور ڈاؤن لوڈ کریں۔ یہ تصدیق کرنا نہ بھولیں کہ یہ ایپ Google Inc.‎ کی ہے۔

اس کے بعد، اپنے Google اکاؤنٹ سے سائن ان کریں

سائن ان کا پروسیس ہر پروڈکٹ کیلئے مختلف ہوتا ہے۔ پیش خدمت ہیں چند مقبول Google ایپس اور اکاؤنٹس شامل کرنے، سوئچ کرنے یا ہٹانے کا طریقہ۔

Google تلاش ایپ

اکاؤنٹس شامل یا سوئچ کریں

اپنے Google اکاؤنٹ سے Google ایپ میں سائن ان کرنے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Google ایپ کھولیں۔
  2. اپنا ‏Google‏ اکاؤنٹ شامل کریں۔
    • پہلی مرتبہ اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے: سائن ان کریں پر تھپتھپائیں۔
    • دوسرا اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے: اوپر دائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔ پہلے ہی سے سائن ان کردہ اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں۔
  3. وہ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ (اگر یہ مندرج نہیں ہے تو اکاؤنٹ شامل کریں منتخب کریں اور سائن ان کرنے کے مراحل کی پیروی کریں۔)

سائن آؤٹ کریں اور اپنا اکاؤنٹ ہٹائیں

سائن آؤٹ کرنے اور Google ایپ سے اپنا Google اکاؤنٹ ہٹانے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Google ایپ کھولیں۔
  2. اوپر دائیں طرف، اپنی پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔ سائن ان کردہ اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں۔
  3. یہاں سے آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:
    • اپنا اکاؤنٹ ہٹانا: نظم کریں منتخب کریں۔ اس اکاؤنٹ کے پاس جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں، ہٹائیں اور پھر ہٹائیں پر تھپتھپائیں۔ پیچھے پیچھے پر تھپتھپائیں۔
  4. اوپر بائیں طرف، ہو گیا منتخب کریں۔

نوٹ: اگر آپ کی کسی بھی Google ایپ پر کوئی Google اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کا آلہ سائن آؤٹ ہو جائے گا۔

Gmail ایپ

اکاؤنٹس شامل کریں

اپنے Google اکاؤنٹ سے Gmail ایپ میں سائن ان کرنے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Gmail ایپ کھولیں۔
  2. پہلی مرتبہ اپنا اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے، پوچھے جانے پر سائن ان کریں۔ دوسرا اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے، نیچے دئے گئے مراحل کی پیروی کریں۔
  3. مینو مینو منتخب کریں۔ سائن ان کردہ اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں اور پھر اکاؤنٹس کا نظم کریں۔
  4. شامل کرنے کیلئے اکاؤنٹس کا انتخاب کریں۔ (اگر کوئی اکاؤنٹ مندرج نہیں ہے تو اکاؤنٹ شامل کریں منتخب کریں اور سائن ان کرنے کے مراحل کی پیروی کریں۔)
    • آپ جن اکاؤنٹس کو شامل کرنا چاہتے ہیں، اس کے پاس موجود سوئچ کو آن کریں۔
    • آپ جن اکاؤنٹس کو شامل نہیں کرنا چاہتے ہیں، اس کے پاس موجود سوئچ کو آف کریں۔
  5. اوپر دائیں طرف، ہو گیا منتخب کریں۔

آپ ایک وقت میں صرف ایک اکاؤنٹ کیلئے میل دیکھ سکتے ہیں۔

اکاؤنٹس سوئچ کریں

کسی مختلف Google اکاؤنٹ سے Gmail ایپ کا استعمال کرنے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Gmail ایپ کھولیں۔
  2. مینو مینو منتخب کریں۔
  3. سائن ان کردہ اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں، پھر اس اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں جس پر آپ سوئچ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا اکاؤنٹ ہٹائیں

Gmail ایپ سے اپنا Google اکاؤنٹ ہٹانے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، Gmail ایپ کھولیں۔
  2. مینو مینو منتخب کریں۔ سائن ان کردہ اکاؤنٹ پر تھپتھپائیں اور پھر اکاؤنٹس کا نظم کریں اور پھر ترمیم کریں۔
  3. آپ جس اکاؤنٹ کو ہٹانا چاہتے ہیں، اس کے پاس موجود ہٹائیں پر تھپتھپائیں۔ پوچھے جانے پر اپنے انتخاب کی تصدیق کریں۔
  4. اوپر دائیں طرف، ہو گیا منتخب کریں۔
YouTube ایپ

اکاؤنٹس شامل یا سوئچ کریں

اپنے Google اکاؤنٹ سے YouTube ایپ میں سائن ان کرنے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، YouTube ایپ YouTube app کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
    • پہلی مرتبہ اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے: سائن ان کریں پر تھپتھپائیں۔
    • دوسرا اکاؤنٹ شامل کرنے کیلئے: اکاؤنٹس سوئچ کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. وہ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ (اگر یہ مندرج نہیں ہے تو اکاؤنٹ شامل کریں منتخب کریں اور سائن ان کرنے کے مراحل کی پیروی کریں۔)

اپنے اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ کریں

سائن آؤٹ کرنے اور YouTube ایپ سے اپنا Google اکاؤنٹ ہٹانے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، YouTube ایپ YouTube app کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، پروفائل کی تصویر پر تھپتھپائیں۔
  3. اکاؤنٹس سوئچ کریں اور پھر 'YouTube سے سائن آؤٹ ہو گیا' استعمال کریں پر تھپتھپائیں۔

نوٹ: اگر آپ کی کسی بھی Google ایپ پر کوئی Google اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کا آلہ سائن آؤٹ ہو جائے گا۔

اپنی ایپس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں

اہم: صارف کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے، Google صارفین کو 2020 سے پہلے ریلیز ہونے والی Google iOS ایپس کے کچھ مخصوص ورژنز میں سائن ان کرنے کی مزید اجازت نہیں دیتا ہے۔ ان ایپس کے اپ ٹو ڈیٹ ورژنز زیادہ محفوظ ہیں۔ 

iOS پر اپنی Google ایپس کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے، پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے آلے پر iOS کا تازہ ترین ورژن موجود ہے۔ پھر، App اسٹور میں اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کریں۔

تجویز: اگر آپ اب بھی iOS پر Google ایپس میں سائن ان کرنے سے قاصر ہیں تو اپنے براؤزر سے اپنے Google اکاؤنٹ یا Gmail میں سائن ان کریں۔ 

Apple ایپس کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ سِنک کریں

آپ اپنے iPhone یا iPad کے ساتھ ملنے والی متعلقہ ایپس کی مدد سے چند مخصوص Google پروڈکٹس میں اپنا مواد سِنک کر سکتے ہیں۔ مثلاً، آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:

  • میل ایپ میں Gmail سے اپنی ای میلز حاصل کرنا
  • کیلنڈر ایپ میں اپنے Google کیلنڈر ایونٹس دیکھنا
Apple ایپس کی مدد سے اپنا Google اکاؤنٹ سِنک کریں

اپنے آلے پر Apple ایپس کی مدد سے اپنے Google اکاؤنٹ سے مواد سِنک کرنے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، ترتیبات ایپ کھولیں۔
  2. رابطے پر تھپتھپائیں۔ آپ کو نیچے اسکرول کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  3. اکاؤنٹ شامل کریں پر تھپتھپائیں۔ اگر آپ نے اپنے آلے پر پہلے ہی ایک Google اکاؤنٹ سِنک کیا ہے تو اکاؤنٹس پر تھپتھپائیں۔
  4. اکاؤنٹ شامل کریں and then Google پر تھپتھپائیں۔
  5. اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کیلئے، ہدایات کی پیروی کریں۔
  6. منتخب کریں کہ آپ کے آلے کے ساتھ کن Google ایپس کو سِنک کرنا ہے۔ آپ ان ترتیبات کو کسی بھی وقت اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
  7. محفوظ کریں پر تھپتھپائیں۔

آپ جس Google اکاؤنٹ ڈیٹا کا انتخاب کریں گے، وہ آپ کے iPhone یا iPad کے ساتھ سِنک ہو جائے گا۔ اپنا مواد دیکھنے کیلئے، متعلقہ ایپ کھولیں۔

اس امر کو تبدیل کریں کہ کون سا مواد سِنک ہوتا ہے یا اپنا اکاؤنٹ ہٹائیں

آپ اس امر کو تبدیل کر سکتے ہیں کہ آپ کے آلے پر Apple ایپس کی مدد سے آپ کے Google اکاؤنٹ سے کون سا مواد سِنک ہوتا ہے۔ آپ اپنی Apple ایپس سے کسی بھی وقت اپنا Google اکاؤنٹ بھی ہٹا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے سِنک کرنے کا عمل رک جاتا ہے۔

اس امر کو تبدیل کرنے کیلئے کہ کون سا مواد سِنک ہوتا ہے یا اپنا Google اکاؤنٹ ہٹانے کیلئے:

  1. اپنے iPhone یا iPad پر، ترتیبات ایپ کھولیں۔
  2. میل، رابطے یا کیلنڈرز منتخب کریں۔
  3. اس اکاؤنٹ کا انتخاب کریں کہ جس میں آپ ترمیم کرنا یا جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  4. اپنی پسندیدہ تبدیلیاں کریں۔
    • کون سا مواد سِنک ہوتا ہے، اسے تبدیل کرنے کیلئے: آپ جو مواد سِنک کرنا چاہتے ہیں، اس کے پاس موجود سوئچ آن کریں۔ اسے اس مواد کیلئے آف کریں جسے آپ سِنک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
    • اپنا اکاؤنٹ ہٹانے کیلئے: اکاؤنٹ حذف کریں منتخب کریں۔

دیگر ایپس میں سائن ان کریں

آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے کچھ غیر Google ایپس میں اور ویب سائٹس پر سائن ان کر سکتے ہیں۔

اہم: آپ اپنے Google اکاؤنٹ سے جب بھی کسی فریق ثالث پروڈکٹ میں سائن ان کرتے ہیں، تب آپ خودکار طور پر Safari میں بھی سائن ان ہو جاتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
12744433437462858309
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false