اپنے پاس ورڈز محفوظ کریں، ان کا نظم کریں اور ان کی حفاظت کریں

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کے تمام آن لائن اکاؤنٹس کیلئے مضبوط، منفرد پاس ورڈ استعمال کرنا آسان بناتا ہے۔ اپنا Google پاس ورڈ مینیجر استعمال کرنے پر، آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں یا اپنے آلے پر پاس ورڈز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

اہم: آپ کے Google اکاؤنٹ میں پاس ورڈز محفوظ کرتے وقت، Google پاس ورڈ مینیجر صرف مضبوط پاس ورڈز ہی تجویز کرے گا۔

آپ مندرجہ ذیل کیلئے Google پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • مضبوط اور منفرد پاس ورڈز تخلیق کرنے اور انہیں اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے کیلئے، تاکہ آپ کو انہیں یاد رکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔
  • پہلے سے شامل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے تمام محفوظ کردہ پاس ورڈز کی حفاظت کیلئے۔
  • سائٹس پر اور ایپس میں خودکار طور پر پاس ورڈز پُر کرنے کیلئے۔

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کی آن لائن سیکیورٹی کو کیسے بہتر بنا سکتا ہے

A safer way to manage your passwords

چوری شدہ پاس ورڈز سب سے عام طریقوں میں سے ایک ہیں جن سے اکاؤنٹس کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت میں مدد کیلئے، آپ مندرجہ ذیل کیلئے Google پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • ایک ہی چوری شدہ پاس ورڈ سے متعدد اکاؤنٹس کو متاثر ہونے سے بچانے کی خاطر مضبوط اور منفرد پاس ورڈز تجویز کرنے اور انہیں اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے کیلئے۔
  • آپ کو متاثرہ پاس ورڈز سے متعلق اطلاع دینے کیلئے۔ اگر کوئی شخص آپ کے محفوظ کردہ پاس ورڈز کو انٹرنیٹ پر شائع کرتا ہے تو Google پاس ورڈ مینیجر کسی بھی متاثرہ پاس ورڈ کو تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
  • غیر مجاز رسائی کو مسدود کرنے میں مدد کیلئے۔ مرموز کاری کا استعمال کرتے ہوئے، آپ کے پاس ورڈز کو Google کی پہلے سے شامل سیکیورٹی کے پیچھے اسٹور کیا جاتا ہے۔

تجویز: اپنے محفوظ کردہ پاس ورڈز میں مزید سیکیورٹی شامل کرنے کیلئے، آپ بازیابی معلومات شامل کر سکتے ہیں اور 2 قدمی توثیق کو آن کر سکتے ہیں۔

2 قدمی توثیق آن کریں

‫Google پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کریں

Android ایپس کے لیے

شروع کریں

اہم: یہ اقدامات آپ کے آلے پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ براہ راست اس ترتیب پر جانے کیلئے، آپ اپنی ترتیبات ایپ میں "آٹو فِل سروس" کو بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، ترتیبات ایپ کھولیں۔
  2. نیچے اسکرول کریں اور Google اور پھر سبھی سروسز پر تھپتھپائیں۔
  3. سیکشن "آٹوفل اور پاس ورڈز" تک نیچے اسکرول کریں اور Google کے ساتھ آٹو فلپر تھپتھپائیں۔
  4. یقینی بنائیں کہ Google کے ساتھ آٹو فل کا استعمال کریں آن ہے۔
  5. تصدیق کریں کہ "اکاؤنٹ" کے تحت مندرج اکاؤنٹ وہی ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

تجویز: ایک ہی Google اکاؤنٹ سے Chrome اور Android میں سائن ان کرنے سے یہ یقینی ہو جاتا ہے کہ آپ کو اپنے محفوظ کردہ پاس ورڈز تک ہمیشہ رسائی حاصل ہوگی۔

مضبوط پاس ورڈز بنائیں اور انہیں محفوظ کریں

جب آپ کسی ایپ پر نیا اکاؤنٹ بناتے ہیں تو Android ایک مضبوط پاس ورڈ تجویز کر سکتا ہے اور اسے محفوظ کر سکتا ہے۔

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، پاس ورڈ تخلیق کرنے والی فیلڈ پر تھپتھپائیں۔
  2. کی بورڈ کے ٹھیک اوپر، پاس ورڈز Passwords اور پھر پاس ورڈ بنائیں اور اسے اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. اپنا صارف نام مکمل کریں اور پاس ورڈ محفوظ کریں پر کلک کریں۔

محفوظ کردہ پاس ورڈ کے ساتھ سائن ان کریں

اگر آپ نے پہلے کسی ایپ کے لیے اپنا پاس ورڈ محفوظ کیا ہے، تو Android سائن ان کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، وہ ایپ کھولیں جس میں آپ سائن ان کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو ایپ کے سائن ان صفحہ پر جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  2. صارف نام کی فیلڈ پر تھپتھپائیں اور اپنا صارف نام منتخب کریں یا ٹائپ کریں۔
  3. پاس ورڈ فیلڈ پر تھپتھپائیں۔
  4. کی بورڈ کے اوپر، دائیں طرف، پاس ورڈز Passwords اور پھر محفوظ کردہ پاس ورڈ منتخب کریں پر تھپتھپائیں۔
    • اگر پاس ورڈز Passwords ظاہر نہیں ہوتے ہیں تو پاس ورڈ کی فیلڈ کو چھوئیں اور دبائے رکھیں۔ پھر آٹو فلاور پھرایک محفوظ کردہ پاس ورڈ منتخب کریں پر تھپتھپائیں۔
  5. آپ جس ایپ میں سائن ان کرنا چاہتے ہیں، اس کے نام پر تھپتھپائیں۔

بھروسہ مند براؤزر کے ساتھ پاس کیز استعمال کریں

  • پاس کی استعمال کرتے ہوئے سائن ان کرنے یا ویب سائٹس پر سائن اپ کرنے کیلئے، آپ کے براؤزر کو پاس کی سے متعلق اسناد کو ہینڈل کرنا ہوگا تاکہ وہ Google پاس ورڈ مینیجر کے ساتھ کام کر سکے۔ ہمیشہ ایسا محفوظ براؤزر استعمال کریں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔
  • اگر آپ اپنے براؤزر سے Google پاس ورڈ مینیجر میں اسٹور کردہ پاس کیز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ایسا اسلئے ہو کیونکہ آپ کے براؤزر کو ابھی تک ایک بھروسہ مند براؤزر کے طور پر منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے۔

پاس کیز کی مدد سے سائن ان کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

‫Chrome کیلئے

شروع کریں

اپنے تمام آلات پر اپنے پاس ورڈز کا استعمال کرنے کے لیے، اپنے Google اکاؤنٹ سے Chrome میں سائن کریں۔

تجاویز:

  • اگر آپ اپنے براؤزر سے Google پاس ورڈ مینیجر میں اسٹور کردہ پاس کیز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں تو ہو سکتا ہے کہ ایسا اسلئے ہو کیونکہ آپ کے براؤزر کو ابھی تک منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے۔ پاس کیز کی مدد سے سائن ان کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
  • اگر آپ ایک ایسی براؤزر ایپ ڈیولپ کرتے ہیں جسے منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے تو آپ Google پاس ورڈ مینیجر کی خاطر ایک بھروسہ مند براؤزر ایپ بننے کیلئے ایک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کیلئے، یہ فارم پُر کریں۔

مضبوط پاس ورڈز بنائیں اور انہیں محفوظ کریں

جب آپ کسی سائٹ پر نیا اکاؤنٹ بناتے ہیں تو Chrome ایک مضبوط، منفرد پاس ورڈ تجویز کر سکتا ہے۔ اگر آپ تجویز کردہ پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تو یہ خودکار طور پر محفوظ ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کسی سائٹ پر نیا پاس ورڈ درج کرتے ہیں تو Chrome اسے محفوظ کرنے کیلئے کہہ سکتا ہے۔ قبول کرنے کے لیے، محفوظ کریں پر کلک کریں۔

  • داخل کردہ پاس ورڈ دیکھنے کے لیے: پیش منظر Preview منتخب کریں۔
  • اگر صفحہ پر متعدد پاس ورڈز ہیں: نیچے کریں کو منتخب کریں۔ وہ پاس ورڈ منتخب کریں جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
  • اگر آپ کا صارف نام خالی یا غلط ہے: "صارف نام" کے آگے ٹیکسٹ باکس منتخب کریں۔ وہ صارف نام درج کریں جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
  • اگر آپ کوئی مختلف پاس ورڈ محفوظ کرنا چاہتے ہیں: "پاس ورڈ" کے آگے ٹیکسٹ باکس منتخب کریں۔ وہ پاس ورڈ درج کریں جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

اگر Chrome آپ کے پاس ورڈز کو محفوظ کرنے کی پیشکش نہیں کرتا ہے

اگر آپ سے خودکار طور پر محفوظ کرنے کو نہیں کہا جاتا ہے تو اپنا پاس ورڈ محفوظ کریں

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Chrome ایپ Chrome کھولیں۔
  2. جس ویب سائٹ کا آپ پاس ورڈ محفوظ کرنا چاہتے ہیں اس پر اپنی معلومات درج کریں۔
  3. ایڈریس بار کے دائیں جانب، پاس ورڈز Passwords اور پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

آپ کو پاس ورڈز نظر نہ آنے پر Passwords اپنا پاس ورڈ حذف کریں اور دوبارہ سائن ان کرنے کی کوشش کریں۔

پاس ورڈ محفوظ کرنا شروع کریں یا بند کریں

بطور ڈیفالٹ، Chrome آپ کے پاس ورڈ کو محفوظ کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں پاس ورڈ محفوظ کرنے کو آن یا آف یا Chrome میں آن یا آف کر سکتے ہیں:

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Chrome ایپChrome کھولیں۔
  2. اوپر بائیں جانب، مزید پر تھپتھپائيں۔
  3. ترتیبات Settings اور پھر Google پاس ورڈ مینیجر پر تھپتھپائیں۔
  4. ترتیبات Settings پر تھپتھپائیں۔
  5. پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش کو آن یا آف کریں۔

محفوظ کردہ پاس ورڈ کے ساتھ سائن ان کریں

اگر آپ نے کسی ویب سائٹ کے گزشتہ ملاحظے پر اپنا پاس ورڈ محفوظ کیا ہے تو Chrome سائن ان کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Chrome Chrome کھولیں۔
  2. کسی ایسی سائٹ پر جائیں جس پر آپ پہلے بھی جا چکے ہیں۔
  3. سائٹ کے سائن ان فارم پر جائیں۔
  • اگر آپ نے اس سائٹ کے لیے ایک ہی صارف نام اور پاس ورڈ محفوظ کیا ہے: Chrome خودکار طور پر سائن ان فارم کو پُر کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ نے ایک سے زیادہ صارف نام اور پاس ورڈ محفوظ کیا ہے: صارف نام کی فیلڈ کو منتخب کریں اور ان سائن ان کی معلومات کا انتخاب کریں جنہیں آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
  • اگر Chrome آپ کے محفوظ کردہ پاس ورڈ کی پیشکش نہیں کرتا ہے: ممکنہ پاس ورڈز دیکھنے کیلئے، پاس ورڈز Passwords پر تھپتھپائیں۔

تجویز: Google پاس ورڈ مینیجر پر مزید تیزی سے جانے کیلئے، اپنے پاس ورڈ مینیجر کی ترتیب پر جائیں اور اپنی ہوم اسکرین پر ایک شارٹ کٹ شامل کریں۔

اپنے پاس ورڈز کا نظم کریں اور انہیں محفوظ کریں

محفوظ کردہ پاس ورڈز تلاش کریں، حذف کریں یا ایکسپورٹ کریں

محفوظ کردہ پاس ورڈز کی مدد سے اکاؤنٹس کی فہرست تلاش کرنے کیلئے، آپ passwords.google.com پر جا سکتے ہیں یا اپنے آلے پر Google پاس ورڈ مینیجر میں اپنے پاس ورڈز دیکھ سکتے ہیں۔

  • پاس ورڈ تلاش کرنے کیلئے: ایک اکاؤنٹ منتخب کریں، پھر پیش منظر دیکھیں Preview پر تھپتھپائیں۔
  • پاس ورڈ حذف کرنے کیلئے: ایک اکاؤنٹ منتخب کریں، پھر حذف کریں پر تھپتھپائیں۔
  • اپنے پاس ورڈز ایکسپورٹ کرنے کیلئے: ترتیبات Settings اور پھر پاس ورڈز ایکسپورٹ کریں پر تھپتھپائیں۔
اپنے پاس ورڈ کا اشتراک کریں

اہم:

بطور ڈیفالٹ، Chrome آپ کے پاس ورڈ کو محفوظ کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت اس اختیار کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Chrome Chrome کھولیں۔
  2. اوپر بائیں جانب، مزید منظم کریں پر تھپتھپائيں۔
  3. ترتیبات اور پھر پاس ورڈ مینیجر پر تھپتھپائیں۔
  4. اوپر بائیں طرف ترتیبات  پر تھپتھپائیں۔
  5. پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش آن یا آف کریں۔

تجاویز:

  • اپنے سبھی آن لائن اکاؤنٹس کے لیے منفرد پاس ورڈز کا استعمال کریں۔
    • اگر آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں، تو جس کے ساتھ بھی آپ پاس ورڈ کا اشتراک کرتے ہیں وہ آپ کے دوسرے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ اس سروس کا مزید اشتراک نہیں کرنا چاہتے تو اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں۔
غیر محفوظ پاس ورڈز چیک کریں

آپ اپنے محفوظ کردہ تمام پاس ورڈز ایک ساتھ چیک کر سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ آیا وہ:

  • انٹرنیٹ پر شائع ہوتے ہیں
  • ڈیٹا کی خلاف ورزی میں افشاء ہوتے ہیں
  • ممکنہ طور پر کمزور اور اندازہ لگانے کیلئے آسان ہیں
  • متعدد اکاؤنٹس پر استعمال ہوتے ہیں

اپنے محفوظ کردہ پاس ورڈز چیک کرنے کے لیے، پاس ورڈ چیک اپ پر جائیں۔

پاس ورڈ چیک اپ کے بارے میں مزید جانیں۔

پاس ورڈ مینیجر کی ترتیبات کو تبدیل کریں
  1. passwords.google.com پر جائیں۔
  2. اوپر بائیں طرف ترتیبات Settings کو منتخب کریں۔
  3. یہاں سے آپ اپنی ترتیبات کا نظم کر سکتے ہیں۔
    • پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش: Android اور Chrome میں پاس ورڈز کو محفوظ کرنے کے لیے پیشکشوں کا نظم کریں۔
    • مخصوص سائٹس یا ایپس کے پاس ورڈز کی پیشکشوں کا نظم کریں: آپ مخصوص سائٹس کے لیے پاس ورڈز کو کبھی بھی محفوظ نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پاس ورڈ محفوظ کرنے کیلئے پرامپٹ کیے جانے پر آپ کبھی نہیں کو منتخب کریں۔ اگر آپ بعد میں اس پاس ورڈ کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو سائٹ یا ایپ کے نام کے آگے ہٹائیں Remove کو منتخب کریں۔
    • خودکار سائن ان: آپ اپنی محفوظ کردہ معلومات کا استعمال کر کے سائٹس اور ایپس میں خودکار طور پر سائن ان کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سائن ان کرنے سے پہلے تصدیق فراہم کرنا چاہتے ہیں تو آپ خودکار سائن ان کو آف کر سکتے ہیں۔
    • پاس ورڈ الرٹس: آپ کے محفوظ کردہ پاس ورڈز آن لائن ملنے پر آپ کو مطلع کیا جا سکتا ہے۔
    • آلے پر مرموز کاری: اپنے پاس ورڈز کو Google پاس ورڈ مینیجر میں محفوظ کرنے سے پہلے اپنے آلہ پر مرموز کریں۔ اپنے آلہ پر اپنے پاس ورڈز مرموز کرنے کا طریقہ جانیں۔ یہ خصوصیت Workspace کے صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے۔

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کے ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتا ہے

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کے آلے پر سروسز انجام دینے کے لیے کچھ معلومات جمع کرتا ہے۔ اس میں سے کچھ فعالیت Google Play سروسز کا استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، Google پاس ورڈ مینیجر یہ معلومات اینالیٹکس اور ٹربل شوٹنگ کے مقاصد کے لیے جمع کرتا ہے:

  • ایپ میں صفحہ کے مناظر اور تھپتھپاہٹیں
  • ناکامی کے لاگز
  • تشخیصات

ڈیٹا کی خلاف ورزی کے خطرے کو کم کرنے کیلئے، آپ کے مرموز کردہ ڈیٹا کو ہمیشہ انڈسٹری کی صف اول کی مرموز کاری کا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ انڈسٹری کی صف اول کی مرموز کاری کے بارے میں مزید جانیں۔

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
7402286596021303257
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false