اپنے پاس ورڈز محفوظ کریں، ان کا نظم کریں اور ان کی حفاظت کریں

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کے تمام آن لائن اکاؤنٹس کیلئے مضبوط، منفرد پاس ورڈ استعمال کرنا آسان بناتا ہے۔ اپنا Google پاس ورڈ مینیجر استعمال کرنے پر، آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں یا اپنے آلے پر پاس ورڈز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

اہم: آپ کے Google اکاؤنٹ میں پاس ورڈز محفوظ کرتے وقت، Google پاس ورڈ مینیجر صرف مضبوط پاس ورڈز ہی تجویز کرے گا۔

آپ مندرجہ ذیل کیلئے Google پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • مضبوط اور منفرد پاس ورڈز تخلیق کرنے اور انہیں اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے کیلئے، تاکہ آپ کو انہیں یاد رکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔
  • پہلے سے شامل سیکیورٹی کے ساتھ اپنے تمام محفوظ کردہ پاس ورڈز کی حفاظت کیلئے۔
  • سائٹس پر اور ایپس میں خودکار طور پر پاس ورڈز پُر کرنے کیلئے۔

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کی آن لائن سیکیورٹی کو کیسے بہتر بنا سکتا ہے

چوری شدہ پاس ورڈز سب سے عام طریقوں میں سے ایک ہیں جن سے اکاؤنٹس کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت میں مدد کیلئے، آپ مندرجہ ذیل کیلئے Google پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • ایک ہی چوری شدہ پاس ورڈ سے متعدد اکاؤنٹس کو متاثر ہونے سے بچانے کی خاطر مضبوط اور منفرد پاس ورڈز تجویز کرنے اور انہیں اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے کیلئے۔
  • آپ کو متاثرہ پاس ورڈز سے متعلق اطلاع دینے کیلئے۔ اگر کوئی شخص آپ کے محفوظ کردہ پاس ورڈز کو انٹرنیٹ پر شائع کرتا ہے تو Google پاس ورڈ مینیجر کسی بھی متاثرہ پاس ورڈ کو تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
  • غیر مجاز رسائی کو مسدود کرنے میں مدد کیلئے۔ مرموز کاری کا استعمال کرتے ہوئے، آپ کے پاس ورڈز کو Google کی پہلے سے شامل سیکیورٹی کے پیچھے اسٹور کیا جاتا ہے۔

تجویز: اپنے محفوظ کردہ پاس ورڈز میں مزید سیکیورٹی شامل کرنے کیلئے، آپ بازیابی معلومات شامل کر سکتے ہیں اور 2 قدمی توثیق کو آن کر سکتے ہیں۔

2 قدمی توثیق آن کریں

‫Google پاس ورڈ مینیجر کا استعمال کریں

Android کمپیوٹرiPhone اور iPad

Android ایپس کے لیے

‫Chrome کیلئے

تجویز: Google پاس ورڈ مینیجر پر مزید تیزی سے جانے کیلئے، اپنے پاس ورڈ مینیجر کی ترتیب پر جائیں اور اپنی ہوم اسکرین پر ایک شارٹ کٹ شامل کریں۔

اپنے پاس ورڈز کا نظم کریں اور انہیں محفوظ کریں

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کے ڈیٹا کو کیسے ہینڈل کرتا ہے

Google پاس ورڈ مینیجر آپ کے آلے پر سروسز انجام دینے کے لیے کچھ معلومات جمع کرتا ہے۔ اس میں سے کچھ فعالیت Google Play سروسز کا استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر، Google پاس ورڈ مینیجر یہ معلومات اینالیٹکس اور ٹربل شوٹنگ کے مقاصد کے لیے جمع کرتا ہے:

  • ایپ میں صفحہ کے مناظر اور تھپتھپاہٹیں
  • ناکامی کے لاگز
  • تشخیصات

ڈیٹا کی خلاف ورزی کے خطرے کو کم کرنے کیلئے، آپ کے مرموز کردہ ڈیٹا کو ہمیشہ انڈسٹری کی صف اول کی مرموز کاری کا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ انڈسٹری کی صف اول کی مرموز کاری کے بارے میں مزید جانیں۔

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

4547325203115379686
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
false
false