اپنے تمام آلات پر پاس ورڈ استعمال کریں

آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ پاس ورڈز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف آلات پر ایپس اور سائٹس میں سائن ان کر سکتے ہیں جب آپ درج ذیل میں سے کوئی ایک کیے ہوں:

  • Android پر Chrome میں مطابقت پذیری کو آن کیے ہوں
  • اپنے کمپیوٹر پر Chrome میں سائن اِن ہوں

اپنے Google اکاؤنٹ میں پاس ورڈز محفوظ کریں

اگر پاس ورڈ محفوظ کرنے کی پیشکش آن ہے تو آپ کو Android یا Chrome پر سائٹس اور ایپس میں سائن ان کرنے پر اپنا پاس ورڈ محفوظ کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

سائٹ یا ایپ کے لیے اپنا پاس ورڈ محفوظ کرنے کے لیے، محفوظ کریں کو منتخب کریں۔ اگر آپ نے اپنے Android آلے میں ایک سے زیادہ Google اکاؤنٹ سائن ان کیے ہوئے ہیں تو آپ اس اکاؤنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں جہاں آپ پاس ورڈ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کسی بھی وقت passwords.google.com پر یا Chrome میں اپنے محفوظ کردہ پاس ورڈز کا نظم کر سکتے ہیں۔

پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکشوں کا نظم کریں

آپ Chrome کو سائٹس کیلئے پاس ورڈز یاد رکھنے اور آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ پاس ورڈز کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو خودکار طور پر سائن ان کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں۔

"پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش" بطور ڈیفالٹ آن ہے اور آپ اسے آف یا دوبارہ آن کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے کمپیوٹر پر، Chrome کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، مزید منظم کریں اور پھر پاسورڈز اور آٹو فل اور پھر Google پاس ورڈ مینیجر منتخب کریں۔
  3. دائیں جانب، ترتیبات منتخب کریں۔
  4. پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش آن یا آف کریں۔

مخصوص سائٹس یا ایپس کیلئے پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکشوں کا نظم کریں

آپ مخصوص سائٹس کیلئے پاس ورڈز کو کبھی بھی محفوظ نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پاس ورڈ محفوظ کرنے کیلئے پرامپٹ کئے جانے پر، کبھی نہیں منتخب کریں۔ آپ کو وہ پاس ورڈ محفوظ کرنے کی پیشکش دوبارہ دکھائی نہیں دے گی۔

آپ ان سائٹس کو دیکھ یا ان کا نظم کر سکتے ہیں جو کبھی بھی پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش نہیں کریں گی:

  1. اپنے کمپیوٹر پر، Chrome کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، مزید منظم کریں اور پھر پاسورڈز اور آٹو فل اور پھر Google پاس ورڈ مینیجر منتخب کریں۔
  3. دائیں جانب، ترتیبات منتخب کریں۔
  4. "مسترد کردہ سائٹس اور ایپس" کے تحت، وہ ویب سائٹس تلاش کریں جو کبھی بھی پاس ورڈز محفوظ کرنے کی پیشکش نہیں کرتی ہیں۔ سائٹ کو ہٹانے کیلئے، ہٹائیں ہٹائیں منتخب کریں۔

خودکار سائن ان کا نظم کریں

آپ اپنی محفوظ کردہ معلومات کی مدد سے سائٹس اور ایپس میں خودکار طور پر سائن ان کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کسی سائٹ یا ایپ میں سائن ان کرنے سے پہلے Chrome تصدیق طلب کرے تو خودکار طور پر سائن ان کریں کو آف کر دیں۔

  1. اپنے کمپیوٹر پر، Chrome کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، مزید منظم کریں اور پھر پاسورڈز اور آٹو فل اور پھر Google پاس ورڈ مینیجر منتخب کریں۔
  3. دائیں جانب، ترتیبات منتخب کریں۔
  4. خودکار طور پر سائن ان کریں کو آن یا آف کریں۔
true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4321217853792268126
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false