اپنی ویب اور ایپ سرگرمی میں آڈیو ریکارڈنگز کا نظم کریں

آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ Google تلاش، اسسٹنٹ اور Maps کے ساتھ تعامل کرنے پر اپنے Google سرورز پر Google اکاؤنٹ میں صوتی اور آڈیو سرگرمی محفوظ کرنے کیلئے Google کو اجازت دیتے ہیں۔ آپ کی آواز اور آڈیو Google کی آڈیو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجیز اور ان کا استعمال کرنے والی Google سروسز کو ڈویلپ کرنے اور انہیں بہتر بنانے میں Google کی مدد کر سکتی ہے۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب اس وقت تک آف رہتی ہے جب تک آپ اسے آن کرنے کا انتخاب نہیں کرتے ہیں۔

اہم: دیگر ترتیبات کی بنیاد پر، آڈیو ریکارڈنگز دیگر مقامات پر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کو آن یا آف کریں

  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. اوپر دائیں طرف، ڈیٹا اور رازداری پر کلک کریں۔
  3. "سرگزشت کی ترتیبات" کے تحت، ویب اور ایپ سرگرمی پر کلک کریں۔
  4. "صوتی اور آڈیو سرگرمی شامل کریں" کے آگے والے باکس کو نشان زد یا غیر نشان زد کریں۔

جب صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب آف ہوگی تو Google تلاش، اسسٹنٹ اور Maps کے ساتھ تعاملات کی آڈیو ریکارڈنگز آپ کے Google سرورز پر Google اکاؤنٹ میں محفوظ نہیں ہوں گی، چاہے آپ سائن ان ہوں۔ اگر آپ اس صوتی اور آڈیو سرگرمی کی ترتیب کو آف کر دیتے ہیں تو پہلے کی محفوظ کردہ آڈیو حذف نہیں ہوتی ہے۔ آپ کسی بھی وقت اپنی آڈیو ریکارڈنگز کو حذف کر سکتے ہیں۔

اپنی آڈیو ریکارڈنگز تلاش کریں یا حذف کریں

اپنی آڈیو ریکارڈنگز تلاش کریں

اہم: دیگر ترتیبات کی بنیاد پر، آڈیو ریکارڈنگز دیگر مقامات پر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔

  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. اوپر دائیں طرف، ڈیٹا اور رازداری پر کلک کریں۔
  3. "سرگزشت کی ترتیبات" کے تحت، ویب اور ایپ سرگرمی اور پھر سرگرمی کا نظم کریں پر کلک کریں۔ اس صفحہ پر، آپ درج ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:
    • اپنے ماضی کی سرگرمی کی فہرست دیکھیں: آڈیو کے آئیکن Speak والے آئٹمز میں ریکارڈنگ شامل ہے۔
    • ریکارڈنگ چلائیں: آڈیو کے آگے Speak، تفصیلاتاور پھر ریکارڈنگ دیکھیں اور پھر چلائیں چلائیں پر کلک کریں۔

متعدد آڈیو ریکارڈنگ: اگر آپ کے Google اسسٹنٹ پہلے سے شامل آلات میں سے ایک سے زیادہ آپ کی آڈیو پر کارروائی کرتے ہیں تو آپ کسی سرگرمی سے وابستہ متعدد آڈیو ریکارڈنگز دیکھ سکتے ہیں۔ ہم اس آڈیو کو اپنی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جو اس بات کا تعین کرتی ہیں کہ کون سے آلے کو آپ کا جواب دینا چاہیے۔

اگر آپ کو "ٹرانسکرپٹ دستیاب نہیں ہے" پیغام موصول ہوتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اس سرگرمی کے دوران پس منظر میں بہت زیادہ شور ہوا ہو۔

آپ Google Takeout کے ساتھ اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ آڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اپنی آڈیو اور دیگر Google ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جانیں۔

تجویز: مزید سیکیورٹی شامل کرنے کے لیے، آپ میری سرگرمی پر اپنی مکمل سرگزشت ملاحظہ کرنے کے لیے توثیق کا اضافی مرحلہ طلب کر سکتے ہے۔

اپنی ویب اور ایپ سرگرمی سے آڈیو ریکارڈنگز کو حذف کریں

اہم: دیگر ترتیبات کی بنیاد پر، آڈیو ریکارڈنگز دیگر مقامات پر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔

ایک وقت میں ایک آئٹم کو حذف کریں

  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. اوپر دائیں طرف، ڈیٹا اور رازداری پر کلک کریں۔
  3. "سرگزشت کی ترتیبات" کے تحت، ویب اور ایپ سرگرمی and then سرگرمی کا نظم کریں پر کلک کریں۔ اس صفحہ پر، آپ کو اپنی ماضی کی سرگرمیوں کی فہرست ملتی ہے۔ آڈیو کے آئیکن Speak والے آئٹمز میں ریکارڈنگ شامل ہے۔
  4. اس آئٹم کے برابر میں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں، مزید More and then حذف کریں منتخب کریں۔

ایک بار میں سبھی آئٹمز کو حذف کریں

اہم: ان اقدامات سے آپ کی تمام ویب اور ایپ سرگرمی حذف ہو جائے گی، نہ کہ صرف وہ آئٹمز جن میں ریکارڈنگ شامل ہے۔

  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. اوپر دائیں طرف، ڈیٹا اور رازداری پر کلک کریں۔
  3. "سرگزشت کی ترتیبات" کے تحت، ویب اور ایپ سرگرمی and then سرگرمی کا نظم کریں پر کلک کریں۔ اس صفحہ پر، آپ کو اپنی ماضی کی سرگرمیوں کی فہرست ملتی ہے۔ آڈیو کے آئیکن Speak والے آئٹمز میں ریکارڈنگ شامل ہے۔
  4. اپنی سرگرمی کے اوپر، حذف کریںand then ہر وقت پر کلک کریں۔
  5. آن اسکرین ہدایات کی پیروی کریں۔

اپنی آڈیو ریکارڈنگز کو خودکار طور پر حذف کریں

اہم: ان اقدامات سے آپ کے تمام ویب اور ایپ سرگرمی کے آئٹمز کے لیے خودکار طور پر حذف کرنے کا اختیار آن ہو جاتا ہے، نہ کہ صرف وہ آئٹمز جن میں آڈیو ریکارڈنگ شامل ہوتی ہے۔

  1. اپنے کمپیوٹر پر، اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. اوپر دائیں طرف، ڈیٹا اور رازداری پر کلک کریں۔
  3. "سرگزشت کی ترتیبات" کے تحت، ویب اور ایپ سرگرمی اور پھر سرگرمی کا نظم کریں پر کلک کریں۔
  4. اپنی سرگرمی کے اوپر، تلاش بار میں، مزیدMore اور پھر سرگرمی برقرار رکھیں برائے کو منتخب کریں۔
  5. اپنی سرگرمی کو برقرار رکھنے کی مدت کے بٹن پر کلک کریں اور پھر آگے اور پھر تصدیق کریں۔

Google آپ کے منتخب کردہ ٹائم فریم سے پہلے آپ کی آڈیو ریکارڈنگز کو Google سرورز سے حذف کر سکتا ہے، جب اس کی Google کی آڈیو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجیز اور ان کا استعمال کرنے والی سروسز کو تیار کرنے اور بہتر بنانے کے لیے مزید ضرورت نہیں رہے گی۔ مثال کے طور پر، وقت کے ساتھ ساتھ کچھ زبانوں کیلئے کم آڈیو کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی اس ترتیب کے بارے میں

جب آپ Google سروسز سے بات کرتے ہیں تو Google آپ کی آڈیو کو پروسیس کرنے اور آپ کو جواب دینے کیلئے اپنی آڈیو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ آواز کے ذریعے تلاش کرنے کیلئے مائیک کے آئیکن کو ٹچ کرتے ہیں تو Google کی آڈیو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجیز آپ کی کہی گئی بات کا لفظوں اور جملوں میں ترجمہ کرتی ہیں جنہیں تلاش آپ کو انتہائی متعلقہ نتائج فراہم کرنے کیلئے انڈیکس میں ڈھونڈھتی ہے۔

آپ Google سائٹس، ایپس اور سروسز پر جو کچھ بھی کرتے ہیں، ویب اور ایپ سرگرمی ان چیزوں کو Google سرورز پر آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرتی ہے۔ اس میں مقام جیسی وابستہ معلومات شامل ہو سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ چند تعاملات کو محفوظ نہ کیا جائے۔

آپ کے Google تلاش، اسسٹنٹ اور Maps کے ساتھ تعامل کرنے پر، صوتی اور آڈیو سرگرمی کی اس اختیاری ترتیب کی مدد سے آپ ویب اور ایپ سرگرمی کے ساتھ آڈیو ریکارڈنگز کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب اس وقت تک آف رہتی ہے جب تک آپ اسے آن کرنے کا انتخاب نہیں کرتے ہیں۔

تلاش، اسسٹنٹ اور Maps میں جہاں بھی آپ سائن ان ہیں، اس ترتیب سے اثر پڑتا ہے، مثلاً، Google اسسٹنٹ ایپ اور Google Home اسمارٹ اسپیکر دونوں پر اسسٹنٹ۔

آڈیو ریکارڈنگز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے

اس ترتیب کے آن ہونے پر محفوظ کردہ آڈیو کو Google اپنی آڈیو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجیز اور ان کو استعمال کرنے والی Google اسسٹنٹ جیسی Google سروسز کو ڈویلپ کرنے اور بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

آڈیو کا جائزہ لینے کا عمل

آڈیو ٹیکنالوجی کی کچھ بہتریوں کیلئے، اس ترتیب کے آن ہونے پر تربیت یافتہ تجزیہ کار Google سرورز پر محفوظ کردہ آڈیو کے نمونوں کا تجزیہ کرتے ہیں، جو اسے سنتے، ٹرانسکرائب کرتے اور اس کی تشریح کرتے ہیں، تاکہ Google سروسز آڈیو کو بہتر سمجھ سکیں، مثال کے طور پر کوئی شخص کسی شور شرابے کے ماحول یا کسی مخصوص زبان میں کیا کہہ رہا ہے۔ اس کارروائی کے حصے کے طور پر، ہم آپ کی رازداری کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتے ہیں، مثال کے طور پر، تجزیہ کاروں کی جانب سے آپ کی آڈیو کا تجزیہ کئے جانے پر اسے آپ کے اکاؤنٹ سے غیر وابستہ کر کے۔

اس کارروائی سے سروسز کو بہتر طور پر یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ لوگ ان سے کیا کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Google نے بہتر ڈیٹا والی زبانوں کی ٹرانسکرائب کردہ آڈیو پر ایک سنگل ماڈل تربیت دے کر کم ڈیٹا والی زبانوں کیلئے خودکار اسپیچ شناخت کو بہتر بنایا ہے، جس نے متعدد زبانوں میں ریئل ٹائم اسپیچ شناخت کی سہولت دی ہے۔

صوتی ٹیکنالوجیز

اہم: اگر آپ 6 جون، 2022 کے بعد صوتی اور آڈیو سرگرمی کو آن کرتے ہیں تو یہ معلومات لاگو ہوتی ہے۔

Google کی کچھ آڈیو ٹیکنالوجیز، جیسے Voice Match، ملتی جلتی آوازوں کو مماثل کر سکتی ہیں، آوازوں میں فرق کر سکتی ہیں یا منفرد آواز کے ذریعے بہتر ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ Voice Match کے ساتھ Google اسسٹنٹ کا استعمال کرتے ہیں اور آپ نے صوتی اور آڈیو سرگرمی کی اس ترتیب کو آن کیا ہوا ہے تو Google کی صوتی ٹیکنالوجیز اور ان کا استعمال کرنے والی Google سروسز کو بہتر بنانے اور ڈیولپ کرنے کیلئے Google آپ کی محفوظ کردہ آڈیو سے آپ کی آواز کے ایک ماڈل پر عارضی طور پر کارروائی بھی کر سکتا ہے۔ جانیں کہ آپ کی آواز دیگر ترتیبات کے ساتھ کیسے کام کرتی ہے۔

اس کارروائی کے حصے کے طور پر، ہم آپ کی رازداری کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی آواز کے ایک ماڈل کا حساب محفوظ کردہ آڈیو سے لگایا جاتا ہے تو اسے آپ کے اکاؤنٹ سے غیر وابستہ کر دیا جاتا ہے، ہماری آڈیو شناخت کی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے کیلئے عارضی طور پر کارروائی کی جاتی ہے اور پھر اسے حذف کر دیا جاتا ہے۔ آواز کی اس پروسیسنگ کے ہر نمونے میں 7 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ صوتی ماڈلز کو کچھ دائرۂ اختیار میں بایو میٹرک ڈیٹا سمجھا جا سکتا ہے۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب آن ہونے پر

آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی کیلئے صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب آن ہونے پر، جب آپ Google تلاش، اسسٹنٹ اور Maps کے ساتھ تعامل کریں گے تو Google آڈیو ریکارڈنگز کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرے گا۔

آڈیو تب محفوظ کی جاتی ہے جب آپ کے آلے کو کسی فعالیت کا پتا چلتا ہے۔ آلات مختلف قسم کی فعالیتوں کو سپورٹ کر سکتے ہیں، جیسے، "Ok Google" ایک فوری جملہ جسے آپ آن کرتے ہیں، جاری گفتگوئیں یا مائیک کو دبانا۔ مکمل درخواست کو قابو کرنے کیلئے کچھ آلات میں فعالیت سے پہلے کے چند سیکنڈ شامل ہوتے ہیں۔

اگر آپ کے آلے کو غلطی سے کسی فعالیت کا پتا چلتا ہے جیسے، ایسا شور جس میں "Ok Google" جیسی آواز ہو تو آڈیو کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ہم غیر ارادی فعالیتوں کو کم کر کے اپنے سسٹمز کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

اگر آپ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر اپنا آلہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے واپس آن لائن ہونے پر آڈیو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ ہو سکتی ہے۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب آف ہونے پر

اگر آپ صوتی اور آڈیو سرگرمی کی اس ترتیب کو آف کرتے ہیں تو Google آپ کے Google تلاش، اسسٹنٹ اور Maps کے ساتھ تعامل کرنے پر آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی کے ساتھ Google سرورز پر آپ کے Google اکاؤنٹ میں آڈیو ریکارڈنگز کو مزید محفوظ نہیں کرے گا۔ آپ کے Google سروسز سے بات کرنے پر، Google آپ کو جواب دینے کیلئے آپ کی آڈیو کو پروسیس کرنا جاری رکھے گا۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی ترتیب کو آف کرنے سے اسسٹنٹ کی علیحدہ آڈیو ترتیبات آف نہیں ہوتی ہیں۔

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی ترتیب آف ہونے پر، Google اپنی آواز کی ٹیکنالوجیز جیسے Voice Match کو بہتر بنانے کے لیے اس ترتیب کے آن ہونے پر پہلے محفوظ کردہ آڈیو کا استعمال نہیں کرے گا۔ پہلے سے محفوظ کردہ آڈیو کا استعمال دیگر آڈیو ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے کیلئے تب تک کیا جا سکتا ہے، جب تک آپ اسے حذف نہ کر دیں۔

آپ activity.google.com پر اپنی ویب اور ایپ سرگرمی میں پہلے سے محفوظ کردہ آڈیو کو حذف کر سکتے ہیں۔

دیگر مقامات جہاں آڈیو ریکارڈنگز محفوظ کی جا سکتی ہیں

صوتی اور آڈیو سرگرمی کی یہ ترتیب درج ذیل کو متاثر نہیں کرتی ہے:

  • Google Voice اور YouTube جیسی Google کی دیگر سروسز کے ذریعے محفوظ اور نظم کردہ آڈیو۔
  • آپ کی ذاتی Voice Match کو سیٹ اپ کرنے اور اسے بہتر بنانے جیسے مقاصد کیلئے آپ کے آلے پر محفوظ کردہ آڈیو یا کسی اور طرح سے آپ کے آلے پر آڈیو کی ٹیکنالوجیز کی ذاتی نوعیت سازی۔

مشین لرننگ کی دیگر کارروائیاں جو اس ترتیب کے ذریعے کنٹرول شدہ نہیں ہیں ان کا استعمال فیڈریٹڈ لرننگ یا عارضی لرننگ کے ساتھ آڈیو شناخت کرنے کی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

Google اسپیچ ماڈلز کو کیسے بہتر بناتا ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔

متعلقہ وسائل

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
15721295797160954575
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false