آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہے

اگر آپ کو اس صفحہ پر ری ڈائریکٹ کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا پورا Google اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

وجہ معلوم کریں

  1. Chrome جیسے براؤزر پر اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اگر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہے تو آپ کو ایک وضاحت موصول ہوگی۔

آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر کیا ہوتا ہے

  • آپ Google سروسز میں سائن ان یا Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال نہیں کر سکتے۔ جب آپ سائن ان کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو ایک خرابی کا پیغام موصول ہوگا یا آپ کو اس صفحے پر بھیج دیا جائے گا۔
  • کچھ معاملات میں، آپ کو Google کی طرف سے ایک ای میل یا ٹیکسٹ پیغام یہ بتانے کے لیے موصول ہوگا کہ آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا گیا۔

اپنے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے ہم سے کہیں

اگر آپ اکاؤنٹ کے مالک ہیں تو آپ اس تک دوبارہ رسائی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

  1. Chrome جیسے براؤزر پر اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. اپیل شروع کریں منتخب کریں۔
  3. ہدایات کی پیروی کریں۔

اگر آپ کی اپیل منظور نہیں ہوتی ہے تو آپ کا تمام Google اکاؤنٹ دستیاب نہیں رہے گا۔ اگر مزید کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو آپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر غیر فعال کر دیا جائے گا اور اسے حذف کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اگر آپ یورپی یونین (EU) میں رہتے ہیں یا EU کے شہری ہیں تو آپ کیلئے ریزولیوشن کے اضافی اختیارات دستیاب ہو سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔

پالیسی کی کچھ خلاف ورزیوں کے لیے جائزہ شدہ اپیلز کی زیادہ سے زیادہ تعداد

پالیسی کی کچھ خلاف ورزیوں کے لیے، Google ‏2 اپیلز تک کا جائزہ لے گا۔ اگر پہلی اپیل منظور نہیں ہوتی ہے تو آپ مزید معلومات کے ساتھ دوسری اپیل جمع کرا سکتے ہیں، جس کا ایک Google جائزہ کار دوبارہ جائزہ لے گا۔ اس کے بعد کی جانے والی کسی بھی اپیل کو بند کر دیا جائے گا۔

اگر یہ آپ کی اپیل پر لاگو ہوتا ہے تو اسے جمع کرانے سے پہلے، آپ کو اپیلز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کے بارے میں ایک پیغام نظر آئے گا جن کا Google اس قسم کی پالیسی کی خلاف ورزی کے لیے جائزہ لیتا ہے۔

غیر فعال کردہ اکاؤنٹ سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں

اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک سائن ان نہیں کر سکتے تو ممکن ہے کہ آپ کچھ Google سروسز سے اکاؤنٹ کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کرنے کے لیے اہل ہوں۔

اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کرنے کے لیے، اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریںجیسے آپ عام طور پر کرتے ہیں۔ اس کے بعد، ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار ہو۔

ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کی اہلیت کے بغیر اکاؤنٹس کو کچھ خلاف ورزیوں کی وجہ سے غیر فعال کیا جا سکتا ہے، بشمول، لیکن اس تک محدود نہیں:

  • درست قانونی درخواستیں
  • اکاؤنٹ ہائی جیک کرنا
  • مواد کی سنگین خلاف ورزیاں، بشمول بچوں کا جنسی استحصال، استحصال اور دہشت گردی سے متعلق مواد

اکاؤنٹس غیر فعال ہونے کی وجہ

اگر اکاؤنٹ کے مالک نے ہماری پالیسیوں کی پیروی نہیں کی ہے تو Google اکاؤنٹس عام طور پر غیر فعال کر دیے جاتے ہیں۔ Google کی پالیسیوں میں درج ذیل شامل ہیں:

اکاؤنٹس کے غیر فعال ہونے کی کچھ عام وجوہات یہ ہیں۔ ان وجوہات کی وجہ سے Google کی تمام سروسز اکاؤنٹ کو غیر فعال نہیں کرتی ہیں۔

اکاؤنٹ کو ہیک یا ہائی جیک کرنا

کسی اور فرد کے اکاؤنٹ میں سائن ان یا اس کا استعمال اس وقت تک نہ کریں جب تک آپ کو اس کی واضح اجازت نہ ملی ہو۔

خودکار کالز یا پیغامات

خودکار طور پر فون کالز کرنے یا پیغامات بھیجنے کے لیے Google سروسز کا استعمال نہ کریں (روبوڈائلنگ)۔

روبو کالز ایسی فون کالز ہیں، جن کا استعمال پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھیجنے کے لیے ایک کمپیوٹرائزڈ آٹوڈائلر میں کیا جاتا ہے۔

پروڈکٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنا

کچھ Google سروسز میں ان کا خود کا ضابطہ اخلاق یا سروس کی شرائط ہوتی ہیں، بشمول:

اگر کوئی ان پالیسیوں کی پیروی نہیں کرتا ہے تو ہم اس کو درج ذیل میں سے کسی سے بھی روک سکتے ہیں:

  • بس اس سروس کا استعمال کرنا
  • کسی بھی Google سروس میں سائن ان کرنا
بچوں کا جنسی استحصال اور استحصال

Google سروسز کا استعمال اس طرح نہ کریں، جس سے بچوں کا استحصال یا ان کے ساتھ زیادتی ہوتی ہو۔

ہم مواد کی درج ذیل اقسام پر کارروائی کرتے ہیں:

  • بچے کے جنسی استحصال سے متعلق مواد، بشمول کارٹونز۔
  • بچے کو پھسلانا - مثال کے طور پر، یا تو آن لائن یا آف لائن، جنسی تعلق سہولت فراہم کرنے کے لیے کسی بچے سے آن لائن دوستی کرنا اور/یا اس بچے کے ساتھ جنسی تصویر کا تبادلہ کرنا۔
  • جنسی زیادتی - مثال کے طور پر، کسی بچے کو دھمکی دینے یا اسے بلیک میل کرنے کے لیے اس کی عریاں تصاویر تک حقیقی یا مبینہ رسائی کا استعمال۔
  • قانونی حد سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی - مثال کے طور پر، ایسی تصویر جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی یا ان کو دکھانے کی اس طرح تصویر کشی، اس کی حوصلہ افزائی یا اس کو فروغ دیتی ہے، جس سے بچوں کا جنسی استحصال ہو سکتا ہے۔
  • بچے کی ٹریفکنگ - مثال کے طور پر، تجارتی جنسی استحصال کے لیے کسی بچے کی تشہیر یا اس کی درخواست گزاری۔

اس مواد میں ہر ایک چیز شامل ہے جسے Google سروسز پر تخلیق، اس کا اشتراک، بھیجا یا اسے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

بچے کے استحصال کا پتا چلنے پر ہم مناسب کارروائیاں کریں گے۔ ہماری کارروائيوں میں قومی مرکز برائے گمشدہ اور استحصال شدہ بچے یا قانون نافذ کرنے والوں کو بچے کے استحصال کی اطلاع دینا اور اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

ہماری کمیونیکیشن کی چند سروسز کے لیے نوٹ:

یورپی یونین میں، ہماری کمیونیکیشن کی کچھ سروسز ریگولیشن (EU) 2021/1232 کے تحت آن لائن بچوں کے جنسی استحصال کا پتا لگاتی ہیں، جو آن لائن بچوں کے جنسی استحصال کا مقابلہ کرنے کے مقصد کے لیے ڈائریکٹیو 2002/58/EC کے تحت کمیونیکیشنز کی رازداری سے استثنیٰ فراہم کرتی ہیں۔ ریگولیشن 2021/1232 کے تحت، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ غلطی سے غیر فعال ہو گیا ہے تو جائزہ لینے کی درخواست کرنے کے علاوہ، آپ اپنے ملک کی ڈیٹا کے تحفظ کی متعلقہ اتھارٹی کے پاس شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ آپ کو مجاز عدالت کے سامنے ایک عدالتی تلافی کا حق بھی حاصل ہے۔

لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے غلط شناخت بنانا

غلط شناخت بنانے کے لیے Google سروسز کا استعمال نہ کریں، تاکہ لوگوں سے دھوکہ سے کام کرا سکیں (سوشل انجینیئرنگ)۔ ایسا Gmail پتہ تخلیق کرنا خلاف ورزی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی غیر متعلقہ کمپنی یا سرکاری تنظیم کے لیے کام کرتا ہے۔

تاہم، کسی مشہور شخصیت کے نام پر مداح ای میل اکاؤنٹ بنانے جیسے استعمالات ٹھیک ہیں۔

برآمد یا پابندیوں کے قانون کی خلاف ورزیاں

Google سروسز یا اپنا اکاؤنٹ اس طرح استعمال نہ کریں، جس کے نتیجے میں یا جس کی وجہ سے قابل اطلاق برآمد یا پابندیوں کے قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

اگر آپ یا آپ کی تنظیم ایسی پارٹی ہے جس پر پابندی لگائی گئی ہے یا وہ ایسے فرد یا تنظیم کی طرف سے کام کرتی ہے جس پر پابندی لگائی گئی ہے تو آپ کا اکاؤنٹ اور کوئی بھی ملحقہ اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے۔

ہراساں کرنا، دھمکانا اور دھمکیاں
دوسروں کو ہراساں نہ کریں، نہ دھمکائيں اور نہ دھمکی دیں۔ ہم ان سرگرمیوں میں دوسروں کو مشغول یا مشتعل کرنے کے لیے Google سروسز کے استعمال کیے جانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آن لائن ہراساں کرنا بہت سے مقامات پر غیر قانونی ہے اور اس کے آف لائن سنگين نتائج ہو سکتے ہیں۔
نقصان پہنچانے کی دھمکیوں یا دیگر خطرناک حالات کی اطلاع دیے جانے پر، ہم مناسب کارروائی کر سکتے ہیں، جس میں متعلقہ اتھارٹیز کو آپ کی اطلاع دینا شامل ہو سکتا ہے۔
بہت زیادہ تعداد میں کالیں

Google سروسز کا استعمال مالی فائدہ کے لیے کسی ٹیلیفون ایکسچینج کو بڑی تعداد میں کالز بھیجنے کے لیے نہ کریں (ٹریفک پمپنگ)۔

شناخت کی شخصیت گیری اور غلط ترجمانی
کسی فرد یا تنظیم کی شخصیت گیری نہ کریں یا خود کی غلط ترجمانی نہ کریں۔

اپنے اصل ملک کی غلط ترجمانی نہ کریں اور نہ ہی اسے چھپائیں اور اپنے ملک کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں موجود صارفین کی خاطر سیاسی، سماجی مسائل یا عوامی معاملات کی تشویش کے بارے میں گمراہ کن طریقے سے مواد تخلیق یا تقسیم نہ کریں۔

ہم پیروڈی، طنز اور تخلص یا قلمی ناموں کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔ ایسے مواد سے بچیں جس میں آپ کی صحیح شناخت کے بارے میں آپ کے ناظرین کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔
میلوئیر، فریب دہی اور دیگر نقصان دہ سرگرمیاں

درج ذیل کے لیے Google سروسز کا استعمال نہ کریں:

  • میلوئیر: نقصان دہ یا غیر مطلوبہ کوڈ یا سافٹ ویئر بھیجنا، جیسے وائرسز۔
  • فریب دہی: نجی معلومات کو چوری یا لوگوں سے دھوکہ سے اشتراک کرانا۔
  • Google نیٹ ورکس، سرورز یا دیگر سسٹمز کو نقصان پہنچانا یا ان میں مداخلت کرنا (مثلاً، سائبر حملے)۔
رضامندی کے بغیر تیار یا اشتراک کردہ فُحش تصاویر اور جنسی زیادتی

رضامندی کے بغیر کسی دوسرے شخص کی جنسی نوعیت کے نجی یا شرمناک مواد کو فحش افشاء کرنے یا پھیلانے کی دھمکی نہ دیں۔

کسی فرد کے جنسی نوعیت کے فُحش، نجی یا شرمناک مواد کو پھیلانے کی دھمکی کی بنا پر (طاقت، اثر و رسوخ یا دباؤ کا استعمال کرتے ہوئے)، زبردستی، حوصلہ افزائی یا مالی فائدے کا مطالبہ یا دیگر جنسی مواد کی درخواست نہ کریں۔

آن لائن ہراساں کرنا بہت سے مقامات پر غیر قانونی ہے اور اس کے آف لائن سنگين نتائج ہو سکتے ہیں۔

جنسی طور پر فُحش مواد
جنسی طور پر فُحش مواد تقسیم نہ کریں، بشمول:
  • عریانیت
  • جنسی کارروائیوں کی گرافک
  • فحش مواد
  • تجارتی فحش سائٹس کی طرف صارفین کو بھیجنا
ہم تعلیمی، دستاویزی، سائنسی یا فنکارانہ مقاصد کے لیے مواد کی اجازت دیتے ہیں۔
اسپامنگ

Google سروسز کا استعمال کسی کو اسپام نامی غیر مطلوبہ مواد بھیجنے کے لیے نہ کریں۔

اسپام ای میلز، تبصرے، تصاویر، جائزے یا کوئی اور مواد ہو سکتا ہے، جسے Google سروسز پر تخلیق یا اس کا اشتراک کیا جاتا ہے۔

کچھ اچھے عام اصول پیش خدمت ہیں:

  • غیر مطلوبہ تشہیری یا تجارتی مواد بھیجنے سے بچيں۔
  • جن لوگوں کو آپ نہیں جانتے ہیں، انہیں یا بہت سے لوگوں کو ایک ہی وقت میں مواد نہ بھیجیں۔
دہشت گردی سے متعلق مواد

Google سروسز کا استعمال ایسے مواد کو اشتراک کرنے کے لیے نہ کریں جس کا مقصد درج ذیل ہے:

  • دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتی کرنا
  • تشدد کو بھڑکانا
  • دہشت گردانہ حملوں کی تعریف کرنا
  • دہشت گردی کی کارروائيوں کو فروغ دینا
نااہل تعلیمی ادارہ
  • Google Workspace for Education اکاؤنٹ بناتے وقت کسی تعلیمی ادارے کی نقالی نہ کریں۔
  • Google Workspace for Education اکاؤنٹ کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی اہلیت کی غلط ترجمانی نہ کریں۔ اہلیتوں کے بارے میں جانیں۔
زیادتی کے لیے متعدد اکاؤنٹس کا استعمال کرنا
  • Google کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے کے لیے متعدد اکاؤنٹس تخلیق نہ کریں یا ان کا استعمال نہ کریں۔
  • فرضی اکاؤنٹس تخلیق کرنے کے لیے پروگرامز (جنہیں بوٹس کہا جاتا ہے) کا استعمال نہ کریں۔

Google خودکار طور پر بیجا استعمال کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹس کا پتہ لگاتا ہے اور انہیں غیر فعال کر دیتا ہے۔

بہت سے لوگوں کا ایک سے زائد Google اکاؤنٹ ہے، جیسے ایک ذاتی اکاؤنٹ اور ایک دفتری اکاؤنٹ۔ اس طرح کے استعمال ٹھیک ہیں۔

درست قانونی درخواستیں
درخواست کرنے پر، ہم کبھی کبھار قابل اطلاق قوانین کے تحت یا عدالتی حکم کے جواب میں کارروائی کریں گے۔ یہاں قانونی درخواستوں کو جمع کرائيں۔

ہماری غیر فعال اکاؤنٹس سے متعلق پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں معلوم کریں

ہماری غیر فعال اکاؤنٹس سے متعلق پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں جانیں۔

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
375056762153982815
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false