فریق ثالث کی ایپس کے ساتھ اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی کا اشتراک کریں

چند خصوصیات کو غیر مقفل کرنے کیلئے، آپ فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کو اپنے Google اکاؤنٹ تک کچھ رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک فوٹو ایڈیٹر ایپ فلٹرز لگانے کے لیے آپ کی Google تصاویر تک رسائی کی درخواست کر سکتی ہے۔

Google کے کچھ پروڈکٹس جن پر فریق ثالث کی ایپس اور سروسز رسائی کی درخواست کر سکتی ہیں ان میں درج ذیل شامل ہیں:

  • Gmail
  • Drive
  • کیلنڈر
  • تصاویر
  • رابطے

اہم: فریق ثالث کی ایپس وہ کمپنیاں یا ڈویلپرز ہیں جو Google نہیں ہیں۔ اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی صرف اس صورت میں فراہم کریں جب آپ کو فریق ثالث کی ایپ پر اعتماد ہو۔

فریق ثالث کی ایپ کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کریں

اپنے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک کچھ رسائی کا اشتراک کرنے کے لیے، ان ہدایات کی پیروی کریں:

  1. جب فریق ثالث کی کوئی ایپ یا سروس آپ کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی کا اشتراک کرنے کیلئے پرامپٹ کرتی ہے تو اس درخواست کا بغور جائزہ لیں کہ وہ کون سی معلومات اور اجازتیں طلب کرتی ہے۔
  2. اگر آپ رسائی کا اشتراک کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو لازمی اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنا ہوگا۔
  3. فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو اپنے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک کچھ رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیں۔

فریق ثالث کی ایپس آپ کے Google اکاؤنٹ تک مختلف اقسام کی رسائی کی درخواست کر سکتی ہیں۔ وہ درج ذیل تک رسائی کی درخواست کر سکتی ہیں:

  • اپنی بنیادی پروفائل حاصل کریں: آپ کی بنیادی پروفائل کی معلومات میں آپ کا نام، ای میل پتہ اور پروفائل تصویر شامل ہے۔ فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر نیا اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے، فریق ثالث کی ایپ اس معلومات کی درخواست کر سکتی ہے۔ جب آپ اس خصوصیت کی حامل فریق ثالث کی ایپس اور سروسز پر Google کے ساتھ سائن ان کرتے ہیں تو آپ اپنی بنیادی پروفائل تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں۔ Google کے ساتھ سائن ان کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • اپنے Google اکاؤنٹ سے ڈیٹا دیکھیں اور کاپی کریں: فریق ثالث کی ایپس اور سروسز آپ کے رابطوں، تصاویر، YouTube پلے لسٹس اور اس جیسے مزید ڈیٹا کو تلاش کرنے اور کاپی کرنے کی اجازت کی درخواست کر سکتی ہیں۔
    • اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی ایپ کیلئے رسائی کو منسوخ کرتے ہیں تو وہ آپ کے ڈیٹا تک مزید رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔ آپ کو ان کے پاس پہلے سے موجود ڈیٹا کو حذف کرنے کی درخواست کرنا پڑ سکتی ہے۔
  • اپنے Google اکاؤنٹ میں ڈیٹا کا نظم کریں: فریق ثالث کی ایپس یا سروسز آپ کے Google اکاؤنٹ ڈیٹا میں ترمیم، اپ لوڈ، تخلیق یا حذف کرنے کی اجازت کی درخواست کر سکتی ہیں۔
    • مثال کے طور پر:
      • فلم ایڈیٹر ایپ آپ کی ویڈیو میں ترمیم کر کے اسے آپ کے YouTube چینل پر اپ لوڈ کر سکتی ہے۔
      • ایونٹ پلانر ایپ آپ کے Google کیلنڈر پر ایونٹس تخلیق یا حذف کر سکتی ہے۔

فریق ثالث ایپ کو رپورٹ کریں

آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی کے بارے میں عام سوالات

میں کیسے جان سکتا ہوں کہ کون سی فریق ثالث کی ایپس کو میرے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے؟
آپ اپنے کنکشنز مینجمنٹ صفحہ میں چیک کر سکتے ہیں کہ آپ نے کن ایپس اور سروسز کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت دی ہے۔

تجویز: فریق ثالث ایپ یا سروس کی رسائی کا جائزہ لینے یا اسے تبدیل کرنے کے لیے فہرست سے اس کا نام منتخب کریں۔

اپنی ایپس اور سروسز دیکھیں

میں اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی رسائی کو کیسے ہٹاؤں؟

اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ فریق ثالث کی ایپ کو مزید آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو تو آپ انہیں اپنے فریق ثالث کے کنکشنز سے ہٹا سکتے ہیں۔

  1. یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
  2. فریق ثالث کی رسائی والی ایپس اور سروسز دیکھیں۔
  3. اس فہرست سے فریق ثالث کی اس ایپ یا سروس کو منتخب کریں جس کا کنکشن آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  4. تفصیلات دیکھیں اور پھر رسائی ہٹائیں اور پھر توثیق کریں کو منتخب کریں۔

تجویز: اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ قسم کے کنکشن ہیں تو "{App name} کو آپ کے Google اکاؤنٹ تک کچھ رسائی حاصل ہے" کے تحت آپ کا فریق ثالث تک رسائی کا کنکشن ظاہر ہوتا ہے۔

رسائی کا جائزہ لیں

فریق ثالث کو میرے Google کے کتنے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے؟

فریق ثالث کی ایپس صرف اس ڈیٹا اور سروسز تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں جن کی آپ انہیں اجازت دیتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ Google آپ کے کسی بھی ڈیٹا کا اشتراک فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے ساتھ کرے، آپ کو اس ڈیٹا اور سروسز کی فہرست ملے گی جن تک فریق ثالث رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ فریق ثالث کی ایپ کو صرف اپنے Google کیلنڈر ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو وہ صرف اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتی ہے نہ کہ آپ کے دیگر Google ڈیٹا، جیسے کہ آپ کی Google تصاویر یا رابطے تک۔

آپ کسی بھی وقت اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی کو ہٹا سکتے ہیں۔

کیا کوئی فریق ثالث میرے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا میں ترمیم کر سکتا ہے؟

آپ فریق ثالث کی ایپس کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی کے مختلف لیولز فراہم کر سکتے ہیں جیسے اکاؤنٹ کی بنیادی معلومات اور آپ کا اکاؤنٹ ڈیٹا دیکھنا یا اس میں ترمیم کرنا۔ اگر آپ فریق ثالث کی کسی ایپ کو اپنے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا کا نظم کرنے کیلئے رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو وہ آپ کے Google اکاؤنٹ ڈیٹا میں ترمیم، تخلیق اور اسے حذف کر سکتی ہے۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو آپ کو رسائی جو فریقین ثالث کو حاصل ہو سکتی ہے پر اس رسائی کی اقسام مل سکتی ہیں جس کے لیے فریق ثالث کی ایپ درخواست کرتی ہے۔

کیا مجھے رسائی کے لیے اپنے Google پاس ورڈ کا اشتراک فریق ثالث کے ساتھ کرنا چاہیے؟

فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر اپنے Google اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اشتراک نہ کریں۔ اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اشتراک کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے ساتھ کرتے ہیں تو انہیں آپ کے اکاؤنٹ تک مکمل رسائی حاصل ہوگی اور اس سے آپ کے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اس کے بجائے، آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک کچھ رسائی کا اشتراک فریق ثالث کی قابل اعتماد ایپس اور سروسز کے ساتھ کر سکتے ہیں، جو زیادہ محفوظ ہے۔

اگر میں اپنے Google اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہو جاتا ہوں تو کیا ہوگا؟

فریق ثالث کی ایپ یا سروس تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے، آپ کو لازمی اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنا ہوگا۔

اگر میرے پاس ایک سے زیادہ Google اکاؤنٹ ہوں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ Google اکاؤنٹ ہیں تو آپ کو وہ اکاؤنٹ منتخب کرنے کیلئے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا جاری رکھنے کے لیے کسی دوسرے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کیلئے پرامپٹ کیا جاتا ہے۔

اگر میں اپنا Google اکاؤنٹ حذف کر دوں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ اپنا Google اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو آپ تمام وابستہ فریق ثالث کنکشنز کو بھی حذف کر دیتے ہیں۔ فریق ثالث کی ایپ یا سروس ان معلومات کو اپنے پاس محفوظ رکھ سکتی ہے جس کا اشتراک آپ نے پہلے ان کے ساتھ کیا تھا۔ آپ کو فریق ثالث کی ایپ سے ان کے پاس پہلے سے موجود کسی بھی ڈیٹا کو حذف کرنے کے لیے کہنا پڑ سکتا ہے۔

اگر میں اپنا فریق ثالث اکاؤنٹ حذف کر دوں تو کیا ہوگا؟

جب آپ اپنا فریق ثالث اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں تو اس سے آپ کے Google اکاؤنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

  • فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے ساتھ اپنے ڈیٹا کا اشتراک بند کرنے کے لیے، اسے اپنے کنکشنز مینیجمنٹ صفحہ سے ہٹائیں۔ اس سے کوئی بھی رسائی جو آپ نے انہیں پہلے دی تھی اب کالعدم ہو جائے گی۔

متعلقہ وسائل

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
1681048357650144353
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false