ایک مضبوط پاس ورڈ اور زیادہ محفوظ اکاؤنٹ بنائیں

ایک محفوظ پاس ورڈ اور اپ ڈيٹ کردہ بازیابی کی معلومات سے آپ کے Google اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا مشکل ہونا چاہیے اور اس میں آپ کی تاریخ پیدائش یا فون نمبر جیسی ذاتی معلومات نہیں ہونی چاہیے۔

مرحلہ 1: مضبوط پاس ورڈ بنائيں

ایک مضبوط پاس ورڈ مندرجہ ذیل کاموں میں آپ کی مدد کرتا ہے:

  • آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا
  • آپ کی ای میلز، فائلوں اور دیگر مواد کی حفاظت کرنا
  • کسی دوسرے شخص کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنا

پاس ورڈ کے تقاضے پورے کریں

آپ کا پاس ورڈ حروف، اعداد اور علامات کا کوئی بھی امتزاج ہو سکتا ہے (صرف ASCII معیاری حروف)۔ ایکسنٹس اور ایکسنٹ والے حروف تعاون یافتہ نہیں ہیں۔

آپ ایسا پاس ورڈ استعمال نہیں کر سکتے جو:

  • خاص طور پر کمزور ہو۔ مثلاً: "password123"
  • آپ نے پہلے اپنے اکاؤنٹ پر استعمال کیا ہو
  • خالی جگہ سے شروع یا اس پر ختم ہوتا ہو

اچھے پاس ورڈ کے لیے تجاویز پر عمل کریں

مضبوط پاس ورڈ کو آپ یاد رکھ سکتے ہیں مگر کسی اور کے لیے اس کا اندازہ لگانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ جانیں کہ اچھا پاس ورڈ کس کو کہا جاتا ہے، پھر اپنا پاس ورڈ بنانے کے لیے ان تجاویز پر عمل کریں۔

اپنے پاس ورڈ کو منفرد بنائیں

اپنے ہر اہم اکاؤنٹ جیسے اپنی ای میل اور آن لائن بینکنگ کے لیے علیحدہ پاس ورڈز استعمال کریں۔

اہم اکاؤنٹس کے لیے پاس ورڈز دوبارہ استعمال کرنا پُر خطر ہے۔ اگر کوئی آپ کے ایک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ حاصل کر لیتا ہے تو وہ آپ کی ای میل، پتہ اور یہاں تک کہ آپ کے پیسوں تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

تجویز: اگر آپ کو متعدد پاس ورڈز یاد رکھنے میں مسئلہ ہوتا ہے تو اپنے محفوظ کردہ پاس ورڈز کا نظم کرنے والا ٹول استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

اپنے پاس ورڈ کو طویل اور زیادہ یاد رکھنے لائق بنائیں

طویل پاس ورڈز زیادہ مضبوط ہوتے ہیں لہذا اپنا پاس ورڈ کم از کم 12 حروف طویل بنائیں۔ یہ تجاویز آپ کو ایسے طویل پاس ورڈز بنانے میں مدد کر سکتی ہیں جو یاد رکھنے میں زیادہ آسان ہوں۔ یہ استعمال کرنے کی کوشش کریں:

  • کسی گانے یا نظم کے بول
  • کسی مووی یا تقریر کا پُر معنی اقتباس
  • کسی کتاب کا پیراگراف
  • اپنے لیے پُر معنی الفاظ کی کوئی سیریز
  • کوئی مخفف: کسی جملے کے ہر لفظ کے پہلے حرف سے پاس ورڈ بنائیں

ایسے پاس ورڈز بنانے سے گریز کریں جن کا درجہ ذیل لوگ اندازہ لگا سکتے ہیں:

  • آپ کو جاننے والے لوگ
  • آسانی سے قابل رسائی معلومات کو دیکھنے والے لوگ (جیسے آپ کی سوشل میڈیا پروفائل)

ذاتی معلومات اور عام الفاظ سے گریز کریں

ذاتی معلومات استعمال نہ کریں

ایسی معلومات سے پاس ورڈز بنانے سے اجتناب کریں جو دوسرے جانتے ہوں یا آسانی سے جان سکتے ہوں۔ مثالیں:

  • آپ کا عرفی نام یا سرنام
  • آپ کے بچے یا پالتو جانور کا نام
  • اہم تاریخ پیدائش یا سال
  • آپ کی گلی کا نام
  • آپ کے پتے کے اعداد
  • آپ کا فون نمبر

عام الفاظ یا پیٹرنز استعمال نہ کریں

سادہ الفاظ، فقروں اور پیٹرنز سے اجتناب کریں جن کا آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مثالیں:

  • واضح الفاظ اور فقرے جیسے "password" یا "letmein"
  • "abcd" یا "1234" جیسی تراتیب
  • کی بورڈ کے پیٹرنز جیسے "qwerty" یا "qazwsx"

پاس ورڈز کو محفوظ رکھیں

مضبوط پاس ورڈ بنانے کے بعد، اسے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

تحریری پاس ورڈز کو چھپائیں

اگر آپ کو اپنا پاس ورڈ لکھنے کی ضرورت ہو تو اسے اپنے کمپیوٹر یا ڈیسک پر نہ چھوڑیں۔ پاس ورڈز کو کسی ایسی جگہ پر اسٹور کرنا یقینی بنائیں جو خفیہ یا مقفل ہو۔

ٹول کے ذریعے اپنے پاس ورڈز کا نظم کریں

اگر آپ کو متعدد پاس ورڈز یاد رکھنے میں مسئلہ ہوتا ہے تو کوئی بھروسہ مند پاس ورڈ مینیجر استعمال کرنے پر غور کریں۔ ان سروسز کے جائزے اور معتبریت پر تحقیق کرنے کے لیے کچھ وقت لیں۔

آپ اپنے پاس ورڈز کو محفوظ کرنے کے لیے اپنا Google اکاؤنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مرحلہ 2: اگر کوئی آپ کا پاس ورڈ حاصل کر لیتا ہے تو اس کے لیے تیار رہیں

اگر ہمیں آپ کے اکاؤنٹ پر کسی غیر معمولی سرگرمی کا پتا چلتا ہے تو آپ کی مدد کے لیے آپ کی بازیابی معلومات کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک بازیابی ای میل پتہ شامل کریں

  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. دائيں نیویگیشن پینل پر، ذاتی معلومات پر کلک کریں۔
  3. رابطہ کی معلومات پینل پر، ای میل پر کلک کریں۔
  4. بازیابی ای میل شامل کریں پر کلک کریں۔

ایک بازیابی فون نمبر شامل کریں

  1. اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. دائيں نیویگیشن پینل پر، ذاتی معلومات پر کلک کریں۔
  3. رابطہ کی معلومات پینل پر، فون پر کلک کریں۔
  4. بازیابی فون شامل کریں پر کلک کریں۔

بازیابی معلومات کو آپ کی مدد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • یہ جاننے کے لیے کہ آیا آپ کا اکاؤنٹ کوئی اور استعمال کر رہا ہے
  • اگر کسی اور کو آپ کا پاس ورڈ معلوم ہو تو آپ کا اکاؤنٹ واپس لینے کے لیے
  • اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں یا کسی اور وجہ سے سائن ان نہیں کر پاتے ہیں تو آپ کو آپ کے اکاؤنٹ میں واپس لانے کے لیے

اپنے اکاؤنٹ کو مزید محفوظ بنائیں

اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ذاتی نوعیت کا مشورہ حاصل کریں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
16907107496288171689
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false