اگر آپ کسی ایسے کمپیوٹر، فون یا ٹیبلیٹ پر عارضی طور پر سائن ان کرتے ہیں جو آپ کا نہیں ہے تو نجی براؤزنگ ونڈو استعمال کریں۔
مثال کے طور پر:
- ایک ایسا عوامی کمپیوٹر جو ڈھیر سارے لوگوں کیلئے دستیاب ہے، جیسے کسی لائبریری یا انٹرنیٹ کیفے میں
- ایک ایسا آلہ جسے آپ نے کسی دوست یا فیملی ممبر سے مستعار لیا ہے
اگر آپ اپنے بھروسے مند لوگوں کے ساتھ کسی آلے یا براؤزر کا اشتراک کرتے ہیں تو آپ اسے متعدد لوگوں کیلئے سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ Chrome کا اشتراک کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
نجی طور پر براؤز کریں
اگر آپ دیگر لوگوں کے زیر استعمال آلے پر سائن ان کرتے ہیں تو نیچے دئے گئے مراحل کی پیروی کریں تاکہ دیگر مندرجہ ذیل نہ کر سکیں:
- آپ کا Google اکاؤنٹ استعمال کرنا
- یہ معلوم کرنا کہ آپ نے کیا تلاشیں کی ہیں یا کون سی سائٹس ملاحظہ کی ہیں
- یہ دیکھنا کہ آپ کا اکاؤنٹ سائن ان ہے
Chrome میں
- کمپیوٹر پر، Chrome کھولیں۔
- اوپر بائیں جانب، پروفائل پر کلک کریں۔
- مہمان پر کلک کریں۔
- Google سروس، جیسے www.google.com پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
- جب آپ ویب کا استعمال کر لیں تو "مہمان وضع" براؤزنگ ونڈو کو بند کر دیں۔ آپ کی براؤزنگ کی سرگزشت، کوکیز، اور سائٹ کا ڈیٹا حذف کر دیا جائے گا۔
جب آپ Chrome میں مہمان وضع استعمال کرتے ہیں اور سائن ان کرتے ہیں:
- آپ جو تلاشیں کرتے ہیں، وہ سائٹس جو آپ دیکھتے ہیں، اور دیگر سرگرمی براؤزر کی سرگزشت میں محفوظ نہیں ہوتی ہیں۔
- آپ کے سرگرمی کنٹرولز لاگو ہوتے ہیں، اس لیے معمول کے مطابق وہی سرگرمی آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جاتی ہے۔
- آپ کے مہمان وضع چھوڑنے کے بعد کوکیز کو حذف کر دیا جاتا ہے۔
Chrome میں مہمان وضع استعمال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
Chromebook پر: Chromebook کو بطور مہمان استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔
دیگر براؤزرز میں
نوٹ: نجی طور پر براؤزنگ مختلف براؤزرز پر مختلف طریقے سے کام کر سکتی ہے۔ نجی طور پر براؤز کرنے کے لیے ہدایات کی پیروی کرتے وقت تفصیلات پڑھیں۔
- کمپیوٹر پر، ایک براؤزر کھولیں، جیسے Safari۔
- ایک نجی ونڈو کھولیں۔ طریقہ جاننے کے لیے، اپنا براؤزر منتخب کریں:
- Google سروس، جیسے www.google.com پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
- جب آپ ویب کا استعمال کر لیں تو تمام نجی ونڈوز بند کر دیں یا سائن آؤٹ کریں۔ سائن آؤٹ کرنے کے لیے:
- Google سروس، جیسے www.google.com پر جائیں۔
- اوپر بائیں جانب، اپنی پروفائل تصویر، ابتدائیہ، یا ای میل پتہ پر کلک کریں۔
- سائن آؤٹ پر کلک کریں۔
اگر آپ نجی طور پر براؤز کرنے سے قاصر ہیں تو
- Chrome جیسا کوئی براؤزر کھولیں۔
- سائن ان کرنے سے پہلے اور سائن آؤٹ کرنے کے بعد، ان اقدامات کی پیروی کریں:
- براؤزر کا کیش اور کوکیز صاف کریں: کیش اور کوکیز صاف کرنے کا طریقہ سیکھیں۔
- براؤزنگ کی سرگزشت حذف کریں: Chrome میں براؤزنگ کی سرگزشت کو حذف کرنے کا طریقہ سیکھیں۔