قابل اعتماد کمپیوٹرز شامل کریں یا ہٹائیں

اگر آپ ہر بار اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرتے وقت 2 قدمی توثیقی کوڈ درج نہیں کرنا چاہتے یا اپنی سیکیورٹی کلید استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل آلہ کو قابل اعتماد کے طور پر نشان زد کر سکتے ہیں۔ قابل اعتماد کمپیوٹرز اور آلات کے ساتھ، آپ کو ہر بار سائن ان کرنے پر توثیقی کوڈ درج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قابل اعتماد کمپیوٹرز اور آلات شامل کریں

  1. اپنے قابل اعتماد کمپیوٹر یا آلہ پر سائن ان کریں۔
  2. جب آپ توثیقی کوڈ درج کریں تو اس کمپیوٹر پر دوبارہ نہ پوچھیں کو منتخب کریں۔

آپ سے ایک قابل اعتماد آلہ پر 2 قدمی توثیق کے لیے کہا گیا ہے

آپ سے اپنا صارف نام، پاس ورڈ اور کوڈ ایک سے زیادہ بار دینے کے لیے کہا جا سکتا ہے اگر چہ آپ نے سائن ان کرتے وقت "اس کمپیوٹر پر دوبارہ نہ پوچھیں" کے برابر والے باکس کو نشان زد کیا ہے۔ عام طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے براؤزر، جیسے Chrome یا Firefox میں کوکیز فعال نہیں ہیں یا ایک مخصوص مدت کے بعد کوکیز کو حذف کرنے کے لیے سیٹ کیا ہوا ہے۔

اگر آپ ہر بار سائن ان کرتے وقت 2 قدمی توثیقی کوڈ درج نہیں کرنا چاہتے یا اپنی سیکیورٹی کلید استعمال نہیں کرنا چاہتے تو ان اقدامات کو آزمائیں:

  1. اپنے براؤزر کی کوکی کی ترتیبات میں ترمیم کریں۔ آپ یا تو اپنے براؤزر کو کوکیز کو محفوظ کرنے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں یا آپ ‎[*.]google.com کو شامل کر کے Google اکاؤنٹ کی کوکیز کے لیے ایک استثناء شامل کر سکتے ہیں۔ اپنی ترتیبات میں ترمیم کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ذیل میں آپ جو براؤزر استعمال کرتے ہیں اسے منتخب کریں۔
  2. پوشیدگی وضع آف کریں۔ پوشیدگی ونڈوز آپ کے کمپیوٹر پر دوسرے براؤزر سیشنز کی کوکیز استعمال نہیں کر سکتیں۔ سائن ان کرنے کے لئے غیر پوشیدگی ونڈو کھولیں۔
  3. اپنے زیر استعمال ہر مختلف براؤزر یا کمپیوٹر کے لیے "اس کمپیوٹر پر دوبارہ نہ پوچھیں" کو چیک کریں۔ اگر آپ سائن ان کرنے کے لیے مختلف براؤزرز یا کمپیوٹرز استعمال کرتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ ہر کمپیوٹر پر اس باکس کو نشان زد کرتے اور ہر براؤزر پر اپنی کوکی کی ترتیبات کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

اپنی قابل اعتماد کی فہرست سے کمپیوٹرز اور آلات کو ہٹائیں

  1. اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، اپنے آلے کی ترتیبات ایپ اور پھر Google اور پھر اپنے Google اکاؤنٹ کا نظم کریں کھولیں۔
  2. سب سے اوپر، سیکیورٹی پر تھپتھپائیں۔
  3. "آپ Google میں کس طرح سائن ان کرتے ہیں۔" کے تحت، 2 قدمی توثیق پر تھپتھپائیں۔ آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  4. "آپ کے قابل اعتماد آلات" کے تحت، سبھی کو کالعدم کریں پر تھپتھپائیں۔
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6551852968035943898
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false