DMA اور آپ کی لنک کردہ سروسز کے بارے میں

ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) EU کا ایک قانون ہے جو 6 مارچ 2024 سے لاگو ہوگا۔ DMA کے نتیجے میں، EU میں، Google آپ کو Google کی کچھ سروسز کو لنک کرنے کا انتخاب پیش کرتا ہے۔ ان Google سروسز میں شامل ہیں:

  • تلاش
  • YouTube
  • اشتہار کی سروسز
  • Google Play
  • Chrome
  • Google خریداری
  • Google Maps

آپ ان تمام سروسز کو لنک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، ان میں سے کسی بھی سروس کو لنک نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں یا منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ ان انفرادی سروسز میں سے کس کو لنک کرنا چاہتے ہیں۔

لنک ہونے پر، یہ سروسز مخصوص مقاصد کے لیے آپ کے ڈیٹا کا ایک دوسرے کے ساتھ اور دیگر Google سروسز کے ساتھ اشتراک کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر آپ کے مواد اور اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے میں مدد کرنے کے لیے لنک کردہ Google سروسز مل کر کام کر سکتی ہیں۔

Google کی وہ سروسز جو لنک نہیں کی جا سکتی ہیں

EU کے بیشتر صارفین کے لیے ایسی کوئی سروس نہیں ہے جسے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ کچھ سروسز کو جرمنی کے صارفین کے لیے لنک نہیں کیا جا سکتا۔

تجویز: Google کی دیگر تمام سروسز جو ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کرتی ہیں اور اوپر درج نہیں ہیں ہمیشہ لنک رہتی ہیں۔

لنک کردہ سروسز کے بارے میں

اگر سروسز لنک نہیں ہیں تو کچھ خصوصیات، جن میں Google سروسز پر ڈیٹا کا اشتراک شامل ہے، محدود ہو جائیں گی یا دستیاب نہیں ہوں گی۔ مثال کے طور پر:

  • تلاش، YouTube اور Chrome کے لنک کردہ سروسز نہ ہونے کی صورت میں تلاش میں آپ کی تجاویز، جیسے "کیا دیکھنا ہے،" اور آپ کی 'دریافت' فیڈ کم ذاتی نوعیت کی ہوں گی۔
  • تلاش اور Maps کی لنک کردہ سروسز نہ ہونے کی صورت میں تلاش پر کی گئی ریزرویشنز Google Maps میں ظاہر نہیں ہوں گی۔

کسی سروس کے وہ پہلو متاثر نہیں ہوں گے جن میں ڈیٹا کا اشتراک شامل نہیں ہے۔

اگر آپ سروسز کو لنک نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو بھی آپ کسی بھی Google سروس سے سائن آؤٹ نہیں ہوں گے۔ نیز، Google سروسز کو لنک کرنا آپ کے ڈیٹا کا فریق ثالث کی سروسز کے ساتھ اشتراک کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔

اپنی لنک کردہ سروسز کا نظم کریں

ہر چیز آپ کے کنٹرول میں ہے۔ آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ اوپر درج کردہ Google سروسز میں سے کون سی لنک ہیں۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت اپنے انتخابات کا جائزہ لے سکتے ہیں یا ان کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ لنک کردہ سروسز کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

آپ کے ڈیٹا کے بارے میں

اس بارے میں مزید جانیں کہ آپ کا ڈیٹا لنک کردہ Google سروسز پر کیسے استعمال ہوتا ہے۔

کون سا ڈیٹا استعمال کیا جاتا ہے
لنک کردہ Google سروسز کے ساتھ آپ کے تعاملات کے بارے میں اکٹھا کیے گئے ذاتی ڈیٹا کا اشتراک کسی بھی لنک کردہ سروس پر کیا جا سکتا ہے۔ اس میں تلاشیں، وہ ویڈیوز جو آپ YouTube پر دیکھتے ہیں، وہ ایپس جو آپ Google Play سے انسٹال کرتے ہیں، متعلقہ معلومات، جیسے آپ کے آلہ کی معلومات اور ہماری رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ دیگر تمام قسم کی معلومات شامل ہیں۔
Google اس ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتا ہے

Google ہماری رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے لیے، لنک کردہ سروسز میں اشتراک کیے گئے ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے:

  • آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر مواد اور اشتہارات سمیت ذاتی نوعیت کی سروسز فراہم کرنا
  • ہماری سروسز کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا
  • نئی سروسز ڈویلپ کرنا
  • اپنی سروسز کی کارکردگی کو یقینی اور بہتر بنانے کیلئے یہ سمجھنا کہ لوگ کس طرح ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں

لنک کردہ سروسز کے بارے میں آپ جو انتخابات کرتے ہیں وہ آپ کی دوسری ترتیبات کو تبدیل نہیں کرتے ہیں، جیسے کہ وہ انتخابات جو آپ نے Google سروسز کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے کیے ہیں۔ وہ صرف ان اختیارات کو فروغ دیتے ہیں جو آپ کے کنٹرول کے لیے ہیں کہ آپ کے ڈیٹا کا اشتراک کس طرح کیا جاتا ہے۔

Google کچھ معاملات میں ڈیٹا کا اشتراک جاری رکھے گا۔

تمام Google سروسز سے آپ کا ڈیٹا، چاہے وہ لنک کردہ ہوں یا نہ ہوں، کچھ خاص مقاصد کے لیے تمام سروسز پر ان کا اشتراک کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ دھوکہ دہی کو روکنا، اسپام اور بیجا استعمال سے تحفظ اور قانون کی تعمیل کرنا۔

دو سروسز ایک ساتھ پیش کیے جانے پر، آپ کے ڈیٹا کا اشتراک تمام Google سروسز پر بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ کو مؤثر طریقے سے ٹاسکس مکمل کرنے میں مدد ملے۔ 

Related resources 

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11543096066824777391
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false