اپنے ٹائم لائن ڈیٹا کا نظم کریں

اہم: ہم فی الحال Google تلاش کی سروسز کے لیے ترتیبات کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں، جن میں تلاش، Maps، شاپنگ، فلائٹس، ہوٹلز، ترجمہ اور خبریں شامل ہیں۔ یہ اگلے چند مہینوں میں بتدریج رول آؤٹ ہو رہی ہیں۔ اگر اس مضمون میں موجود ترتیبات آپ کو نظر آنے والی ترتیبات سے مماثل نہیں ہیں، تو تلاش کی سروسز کے لیے سرگزشت اور ذاتی نوعیت کی تجاویز اب بھی ویب اور ایپ سرگرمی کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہیں۔

ٹائم لائن Google اکاؤنٹ کی ایک ایسی ترتیب ہے جو آپ کے سائن ان کردہ تمام آلات پر آپ کے دوروں اور راستوں کو خودکار طور پر نقشے پر محفوظ کرتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ ماضی کی یادیں تازہ کر سکتے ہیں اور باآسانی یاد رکھ سکتے ہیں کہ آپ کہاں کہاں گئے تھے۔

ٹائم لائن آن ہونے پر، Google ایپس کے زیر استعمال نہ ہونے کے باوجود، آپ کے آلے کے قطعی مقام کو آپ کے آلے پر باقاعدگی سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ آلات تبدیل کرنے کی صورت میں آپ کے پاس اپنی ٹائم لائن کا ایک مرموز کردہ بیک اپ Google کے سرورز پر اسٹور کرنے کا اختیار بھی ہے۔ اپنی ٹائم لائن کے ڈیٹا کا بیک اپ لینے کا طریقہ جانیں۔

ٹائم لائن کے بارے میں جاننے لائق چیزیں:

  • ٹائم لائن بطور ڈیفالٹ آف ہے۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے سرگرمی کی ترتیبات میں کسی بھی وقت ٹائم لائن کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔
  • آپ اپنی ٹائم لائن کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔ آپ یہ کر سکتے ہیں:
    • ‫Google Maps ٹائم لائن میں ان مقامات کا جائزہ لے سکتے ہیں جہاں آپ جا چکے ہیں۔
    • ٹائم لائن سے اپنے دوروں اور راستوں میں کسی بھی وقت ترمیم یا انہیں حذف کر سکتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جانیں کہ Google مقام کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتا ہے۔

اہم: ان میں سے کچھ مراحل Android 6.0 اور اس سے اعلی ورژن پر کام کرتے ہیں۔ اپنے Android ورژن کو چیک کرنے کا طریقہ جانیں۔

ٹائم لائن آن یا آف کریں

آپ اپنے اکاؤنٹ کے لیے ٹائم لائن کو کسی بھی وقت آف کر سکتے ہیں۔

  1. اپنے Google اکاؤنٹ کے "ٹائم لائن" سیکشن پر جائیں۔
  2. سب سے اوپر، ٹائم لائن کو آن یا آف کریں۔

ٹائم لائن آن ہونے پر

مندرجہ ذیل چیزوں سے Google آپ کے مقام کا اندازہ لگا سکتا ہے:

  • ‫Wi-Fi اور موبائل نیٹ ورکس جیسے سگنلز
  • GPS
  • سینسر کی معلومات
  • آپ کے آلے کے مقام کو بھی وقتاً فوقتاً پس منظر میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹائم لائن آن ہونے پر، Google ایپس کے زیر استعمال نہ ہونے کے باوجود، آپ کے آلے کے قطعی مقام کو آپ کے آلے پر باقاعدگی سے محفوظ کیا جاتا ہے۔

جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان ہوتے ہیں تو آپ کے اہل آلات میں ہر ایک آلہ اپنی خود کی ٹائم لائن پر دوروں اور راستوں کو محفوظ کرے گا۔ آلات تبدیل کرنے کی صورت میں آپ کے پاس اپنی ٹائم لائن کا ایک مرموز کردہ بیک اپ Google کے سرورز پر اسٹور کرنے کا اختیار بھی ہے۔ اپنی ٹائم لائن کے ڈیٹا کا بیک اپ لینے کا طریقہ جانیں۔

آپ کی ترتیبات آپ کے آلے پر مقام کی دیگر سروسز کیلئے تبدیل نہیں ہوتی ہیں، جیسے:

ٹائم لائن آف ہونے پر

آپ کا آلہ اپنے مقام کو آپ کی ٹائم لائن پر محفوظ نہیں کرتا ہے۔

  • ممکن ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں گزشتہ ٹائم لائن ڈیٹا ان تمام آلات پر موجود ہو جن میں آپ سائن ان ہیں۔ آپ دستی طور پر اسے کسی بھی وقت حذف کر سکتے ہیں۔
  • آپ کی ترتیبات آپ کے آلے پر مقام کی دیگر سروسز کیلئے تبدیل نہیں ہوتی ہیں، جیسے:
  • اگر 'تلاش کی سروسز کی سرگزشت' یا 'ویب اور ایپ سرگرمی' جیسی ترتیبات آن ہوں، لیکن آپ 'ٹائم لائن' کو آف کر دیں یا اپنا ٹائم لائن ڈیٹا حذف کر دیں تب بھی آپ کا Google اکاؤنٹ Google کی دیگر سائٹس، ایپس اور سروسز کے آپ کے استعمال کے حصے کے طور پر مقام کا ڈیٹا محفوظ کر سکتا ہے۔

ٹائم لائن ڈیٹا حذف کریں

آپ Google Maps ٹائم لائن کے ساتھ اپنے مقام کی معلومات کا نظم اور اسے حذف کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی تمام سرگزشت یا اس کے کچھ حصوں کو حذف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اپنی Google Maps ٹائم لائن کا نظم کرنے کا طریقہ جانیں۔

اہم: اگر 'تلاش کی سروسز کی سرگزشت' یا 'ویب اور ایپ سرگرمی' جیسی دیگر ترتیبات آن ہوں اور آپ ٹائم لائن آف کر دیں یا اپنا پہلے سے محفوظ کردہ ٹائم لائن ڈیٹا حذف کر دیں تب بھی Google کی دیگر سائٹس، ایپس اور سروسز استعمال کرنے کے نتیجے میں آپ کے Google اکاؤنٹ میں مقام کا ڈیٹا محفوظ ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، مقام کا دیگر ڈیٹا، جیسے آپ کے آلے کے عام علاقے اور IP پتے سے آپ کے مقام کے بارے میں معلومات، آپ کی تلاش کی سروسز کی سرگزشت کی ترتیب آن ہونے پر تلاش اور Maps پر سرگرمی کے حصے کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے یا آپ کی کیمرا ایپ کی ترتیبات کی بنیاد پر آپ کی تصاویر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ 'ویب اور ایپ سرگرمی' جیسی دیگر ترتیبات میں بھی آپ کے آلے کے عام علاقے اور IP پتے کی بنیاد پر آپ کے مقام سے متعلق معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔

تجویز: ٹائم لائن ڈیٹا اب بھی دیگر اہل آلات پر محفوظ ہو سکتا ہے الا یہ آپ اپنا مکمل ڈیٹا حذف کر دیں۔

مقام کی دیگر ترتیبات سے متعلق مزید جانیں

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
15885657342338853542
true
امدادی مرکز تلاش کریں
false
true
true
true
true
true
70975
false
false
false
false
false