اپنے Google اکاؤنٹ کے کچھ ڈیٹا کا اشتراک فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کے ساتھ محفوظ طریقے سے کرنے میں Google آپ کی مدد کرتا ہے۔
جب آپ فریق ثالث کی ایپس یا سروسز کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں:
- Google آپ کو مطلع کرتا ہے کہ آپ فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کے ساتھ کس قسم کے ڈیٹا کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
- Google آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے ڈیٹا کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔
- آپ کسی بھی وقت فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے ساتھ اپنے Google اکاؤنٹ ڈیٹا کا اشتراک بند کر سکتے ہیں۔
- Google فریق ثالث کی ایپس یا سروسز کے ساتھ آپ کے Google اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔
اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی والی فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کا نظم کریں
آپ ہمیشہ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی رسائی کا جائزہ لے سکتے ہیں یا اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
تجویز: فریق ثالث کی ایپ یا سروس کی رسائی کا جائزہ لینے یا اسے تبدیل کرنے کے لیے فہرست سے اس کا نام منتخب کریں۔
اس اشتراک کردہ ڈیٹا کے متعلق جب آپ کسی فرد کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں
Google کون سے ڈیٹا کا اشتراک کرتا ہےقبل اس کے کہ آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کی جائے، ہم یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کریں گے کہ فریق ثالث کی ایپ یا سروس نے کس ڈیٹا کی درخواست کی ہے۔
آپ درج ذیل کا جائزہ لے سکتے ہیں:
- ان Google سروسز کا جن تک فریق ثالث نے رسائی کی درخواست کی ہے۔
- فریق ثالث کو کس طرح کی ڈیٹا رسائی حاصل ہے اور وہ آپ کے Google ڈیٹا کے ساتھ کیا کارروائیاں کر سکتا ہے۔
فریق ثالث کی ایپس یا سروسز اس ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کر سکتی ہیں جسے آپ ذاتی یا حساس سمجھتے ہیں۔ Google پروڈکٹس کی مثالیں جن میں حساس معلومات شامل ہو سکتی ہیں:
- Gmail: آپ کی ای میلز میں آپ کے رابطوں کے نام، آپ کی نجی مراسلت یا حساس دستاویزات شامل ہو سکتی ہیں۔
- تصاویر: آپ کے Google تصاویر کے البمز میں ایسی تصاویر ہو سکتی ہیں آپ جن کا اشتراک نہ کرنا چاہیں یا نہیں چاہتے کہ وہ دوسروں کو دکھائی دیں، جیسے آپ کی فیملی کی تصاویر یا آفیشل دستاویزات کی کاپیاں۔
- کچھ تصاویر تاریخ اور مقام کے ساتھ خودکار طور پر ٹیگ ہو جاتی ہیں۔
- Drive: آپ کی Google Drive میں آپ کی اپ لوڈ کردہ حساس فائلز ہو سکتی ہیں، جیسے:
- ذاتی تصاویر
- میڈیکل ریکارڈز
- مالی ریکارڈرز
- آفیشل رپورٹس
- پیشکشیں
- کیلنڈر: آپ کے Google کیلنڈر میں آپ کے یومیہ روٹین سے متعلق اہم معلومات اور نجی ایونٹس شامل ہو سکتے ہیں، جیسے مقامات، مہمانان اور اپوائنٹمنٹس یا میٹنگز کی تفصیلات۔
- رابطے: آپ کے Google رابطے ایپ میں نام، فون نمبرز، پتے اور ایسے لوگوں کی رابطے کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں جنہیں آپ جانتے ہیں۔
تجویز: اگر آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ دستاویزات کا اشتراک کرتے ہیں تو فریق ثالث کی ایپس اور سروسز ان کے نام اور ای میل پتے تلاش کر سکتی ہیں۔
جب آپ کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو اپنے Google اکاؤنٹ ڈیٹا تک کچھ رسائی فراہم کرتے ہیں تو Google کو فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی ہے۔
جب آپ Google کو فریق ثالث کے اکاؤنٹ میں مخصوص ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو اشتراک کی قسم آپ کے Google اکاؤنٹ ڈیٹا تک کچھ رسائی کا اشتراک کرنے سے مختلف ہوتی ہے۔ Google اکاؤنٹ لنک کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کے ڈیٹا کو کتنی دیر تک اسٹور کرتی ہے اس کا انحصار ان کی برقراریت کی پالیسی پر ہوتا ہے۔ فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتی ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے، ان کی رازداری کی پالیسی اور سروس کی شرائط پر جائیں۔ آپ کو یہ معلومات فریق ثالث کی ایپ یا سروس یا ان کی ویب سائٹ پر مل سکتی ہے۔
اس سے پہلے کہ آپ اپنے Google اکاؤنٹ ڈیٹا تک رسائی فراہم کریں
اہم: یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ اپنے ڈیٹا تک رسائی سے مطمئن ہیں فریق ثالث کی رازداری کی پالیسی پڑھیں۔
جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو رسائی فراہم کرتے ہیں تو وہ حساس معلومات پڑھ سکتی ہیں، اس میں ترمیم کر سکتی ہیں، اسے حذف کر سکتی ہیں یا اس کا اشتراک کر سکتی ہیں۔
یہ جاننے کے لیے کہ فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کا ڈیٹا کس طرح استعمال کرتی ہے اور وہ اسے کیسے محفوظ رکھتی ہے، ان کی رازداری کی پالیسی اور سیکیورٹی کے افشاء کا مطالعہ کریں۔
رسائی دینے سے پہلے کن چیزوں پر غور کرنا چاہیےکسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرنے سے پہلے، ان عوامل پر غور کریں:
- سیکیورٹی: اگر فریق ثالث کی ایپ کے سرور پر کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو غیر مجاز لوگ آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
- جب آپ کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں تو وہ آپ کے ڈیٹا کو کاپی کر کے اپنے سرورز پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ چونکہ Google دوسری کمپنی کے سرورز پر موجود ڈیٹا کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا، اس لئے آپ کے ڈیٹا کو سیکیورٹی اور رازداری کے زبردست خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
- ڈیٹا کا استعمال: فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال یا اس کا اشتراک کر سکتی ہے۔
- ڈیٹا حذف کرنا: ہو سکتا ہے آپ اپنے ڈیٹا کو ان کے سرورز سے جلدی یا خودکار طور پر حذف نہ کر سکیں کیونکہ یہ فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر منحصر ہے۔ فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر آپ نے جو اکاؤنٹ تخلیق کیا ہے اسے حذف کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔
- پالیسی میں تبدیلیاں: ہو سکتا ہے کہ آپ کو فریق ثالث کی ایپ یا سروس سے ان کی پالیسیوں اور طریقوں میں تبدیلیوں کے بارے میں براہ راست اطلاعات موصول نہ ہوں۔
- ڈیٹا کی مرئیت: کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس میں ایسے افراد ہو سکتے ہیں جو ممکن ہے کہ آپ کے ان کے ساتھ اشتراک کردہ Google اکاؤنٹ ڈیٹا کو دیکھتے ہوں۔
غیر تصدیق شدہ ایپس کے بارے میں جانیں
عین ممکن ہے کہ Google نے ڈیٹا سیکیورٹی کیلئے Google کی پالیسیوں کی تعمیل کے حوالے سے، آپ کی حساس معلومات تک رسائی کی درخواست کرنے والی فریق ثالث کی ایپس کا جائزہ نہ لیا ہو۔ مثال کے طور پر، اگر فریق ثالث کی کوئی ایپ اب بھی ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے یا وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہے تو ممکن ہے کہ Google نے اس کا جائزہ نہ لیا ہو۔
اگر آپ کو کسی ایپ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی وارننگ موصول ہوتی ہے تو اپنے ڈیٹا کا اس وقت تک اشتراک نہ کریں جب تک کہ آپ ایپ ڈویلپر پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔
کیوں کچھ ایپس غیر تصدیق شدہ ہیںایپس غیر تصدیق شدہ ہو سکتی ہیں کیونکہ:
- ڈویلپر ابھی بھی ایپ کی جانچ کر رہا ہے۔
- ایپ اندرونی طور پر ایک مخصوص تنظیم تک محدود ہے۔
ناقابل بھروسہ ڈیولپرز غیر تصدیق شدہ ایپس کا استعمال نقصان دہ مقاصد کے لیے کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، جیسے کہ غیر مطلوبہ سافٹ ویئر انسٹال کرنا یا ذاتی معلومات چوری کرنا۔ اپنے ڈیٹا کا اشتراک صرف اس صورت میں کریں جب آپ کو یقین ہو کہ آپ ایپ ڈویلپر پر اعتماد کر سکتے ہیں۔
- فریق ثالث کی ایپ کے ڈویلپرز Google کو اپنی سروس کی شرائط یا رازداری کی پالیسی کے لنکس فراہم نہیں کر سکتے کیونکہ:
- ڈویلپر اب بھی اپنی ایپ کی جانچ کر رہا ہے۔
- ایک تنظیم نے اپنے ملازمین یا اراکین کے استعمال کے لیے ایپ بنائی ہے۔
- جب آپ کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو اپنے Google اکاؤنٹ یا Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو محتاط رہنا ضروری ہے۔ یہ سمجھنے کے لیے کہ وہ کس طرح آپ کے ڈیٹا پر کارروائی کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کرتے ہیں، یقینی بنائیں کہ آپ فریق ثالث کی سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے اس کی سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں۔
اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی والی فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کا نظم کریں
آپ ہمیشہ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی رسائی کا جائزہ لے سکتے ہیں یا اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
تجویز: فریق ثالث کی ایپ یا سروس کی رسائی کا جائزہ لینے یا اسے تبدیل کرنے کے لیے فہرست سے اس کا نام منتخب کریں۔