فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے ساتھ اپنے Google ڈیٹا کا اشتراک کریں

اپنے Google اکاؤنٹ کے کچھ ڈیٹا کا اشتراک فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کے ساتھ محفوظ طریقے سے کرنے میں Google آپ کی مدد کرتا ہے۔

جب آپ فریق ثالث کی ایپس یا سروسز کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں:

  • Google آپ کو مطلع کرتا ہے کہ آپ فریق ثالث کی ایپس کے ساتھ کس قسم کے ڈیٹا کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
  • Google آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے ڈیٹا کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔
  • آپ کسی بھی وقت فریق ثالث کے اکاؤنٹ کے ساتھ اپنے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا کا اشتراک بند کر سکتے ہیں۔
  • Google فریق ثالث کی ایپس کے ساتھ آپ کے Google اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔

اس اشتراک کردہ ڈیٹا کے متعلق جب آپ کسی فرد کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں

Google کون سے ڈیٹا کا اشتراک کرتا ہے

قبل اس کے کہ آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کی جائے، ہم یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کریں گے کہ فریق ثالث کی ایپ نے کس ڈیٹا کی درخواست کی ہے۔

آپ درج ذیل کا جائزہ لے سکتے ہیں:

  • ان Google سروسز کا جن تک فریق ثالث نے رسائی کی درخواست کی ہے۔
  • فریق ثالث کو کس طرح کی ڈیٹا رسائی حاصل ہے اور وہ آپ کے Google ڈیٹا کے ساتھ کیا کارروائیاں کر سکتا ہے۔
حساس معلومات کے ساتھ Google پروڈکٹس

فریق ثالث کی ایپس اس ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کر سکتی ہیں جسے آپ ذاتی یا حساس سمجھتے ہیں۔ Google پروڈکٹس کی مثالیں جن میں حساس معلومات شامل ہو سکتی ہیں:

  • Gmail: آپ کی ای میلز میں آپ کے رابطوں کے نام، آپ کی نجی مراسلت یا حساس دستاویزات شامل ہو سکتی ہیں۔
  • تصاویر: آپ کے Google تصاویر کے البمز میں ایسی تصاویر ہو سکتی ہیں آپ جن کا اشتراک نہ کرنا چاہیں یا نہیں چاہتے کہ وہ دوسروں کو دکھائی دیں، جیسے آپ کی فیملی کی تصاویر یا آفیشل دستاویزات کی کاپیاں۔
    • کچھ تصاویر تاریخ اور مقام کے ساتھ خودکار طور پر ٹیگ ہو جاتی ہیں..
  • Drive: آپ کی Google Drive میں آپ کی اپ لوڈ کردہ حساس فائلز ہو سکتی ہیں، جیسے:
    • ذاتی تصاویر
    • میڈیکل ریکارڈز
    • مالی ریکارڈرز
    • آفیشل رپورٹس
    • پیشکشیں۔
  • کیلنڈر: آپ کے Google کیلنڈر میں آپ کے یومیہ معمول سے متعلق اہم معلومات اور نجی ایونٹس شامل ہو سکتے ہیں، جیسے مقامات، مہمانان اور اپوائنٹمنٹس یا میٹنگز کی تفصیلات۔
  • رابطے: آپ کے Google رابطے ایپ میں نام، فون نمبرز، پتے اور ایسے لوگوں کی رابطے کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں جنہیں آپ جانتے ہیں۔

تجویز: اگر آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ دستاویزات کا اشتراک کرتے ہیں تو فریق ثالث کی ایپس اور سروسز ان کے نام اور ای میل پتے تلاش کر سکتی ہیں۔

فریق ثالث کی ایپس یا سروسز کس طرح کے ڈیٹا کا اشتراک کر سکتی ہیں

جب آپ کسی فریق ثالث کی ایپ کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں تو Google کو فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی ہے۔

جب آپ Google کو فریق ثالث کے اکاؤنٹ میں مخصوص ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں تو اشتراک کی قسم آپ کے Google اکاؤنٹ تک کچھ رسائی کا اشتراک کرنے سے مختلف ہوتی ہے۔ Google اکاؤنٹ لنک کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

اس بارے میں کہ فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کے ڈیٹا کو کتنی دیر تک محفوظ رکھ سکتی ہے

فریق ثالث کی ایپ آپ کے ڈیٹا کو کتنی دیر تک اسٹور کرتی ہے اس کا انحصار ان کی برقراریت کی پالیسی پر ہوتا ہے۔ فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کرتی ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے، ان کی رازداری کی پالیسی اور سروس کی شرائط پر جائیں۔ آپ کو یہ معلومات فریق ثالث کی ایپ یا ان کی ویب سائٹ پر مل سکتی ہے۔

اس سے پہلے کہ آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کریں

جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو رسائی فراہم کرتے ہیں تو وہ حساس معلومات پڑھ سکتی ہیں، اس میں ترمیم کر سکتی ہیں، اسے حذف کر سکتی ہیں یا اس کا اشتراک کر سکتی ہیں۔

یہ جاننے کے لیے کہ فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کا ڈیٹا کس طرح استعمال کرتی ہے اور وہ اسے کیسے محفوظ رکھتی ہے، فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے لیے رازداری کی پالیسی اور سیکیورٹی کے افشاء کا مطالعہ کریں۔

اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی ایپ یا سروس تک رسائی فراہم کرنے سے پہلے، ان عوامل پر غور کریں:

  • سیکیورٹی: اگر فریق ثالث کی ایپ کے سرور پر کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو غیر مجاز لوگ آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جب آپ کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کرتے ہیں تو وہ آپ کے ڈیٹا کو کاپی کر کے اپنے سرورز پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ چونکہ Google دوسری کمپنی کے سرورز پر موجود ڈیٹا کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتا، اس لئے آپ کے ڈیٹا کو سیکیورٹی اور رازداری کے زبردست خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
  • ڈیٹا کا استعمال: فریق ثالث کی ایپ آپ کے ڈیٹا کا غلط استعمال یا اس کا اشتراک کر سکتی ہے۔
  • ڈیٹا حذف کرنا: ہو سکتا ہے آپ اپنے ڈیٹا کو ان کے سرورز سے جلدی یا خودکار طور پر حذف نہ کر سکیں کیونکہ یہ فریق ثالث کی ایپ پر منحصر ہے۔ فریق ثالث کی ایپ یا سروس پر آپ نے جو اکاؤنٹ تخلیق کیا ہے اسے حذف کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔
  • پالیسی میں تبدیلیاں: ہو سکتا ہے کہ آپ کو فریق ثالث کی ایپ یا سروس سے ان کی پالیسیوں اور طریقوں میں تبدیلیوں کے بارے میں براہ راست اطلاعات موصول نہ ہوں۔
  • ڈیٹا کی مرئیت: کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس میں ایسے افراد ہو سکتے ہیں جو ممکن ہے کہ آپ کے اشتراک کردہ Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا کو دیکھتے ہوں۔

اہم: یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ اپنے ڈیٹا تک رسائی سے مطمئن ہیں فریق ثالث کی رازداری کی پالیسی کا مطالعہ کریں۔

غیر تصدیق شدہ ایپس کے بارے میں

عین ممکن ہے کہ Google نے ڈیٹا سیکیورٹی کیلئے Google کی پالیسیوں کی تعمیل کے حوالے سے، آپ کی حساس معلومات تک رسائی کی درخواست کرنے والی فریق ثالث کی ایپس کا جائزہ نہ لیا ہو۔ مثال کے طور پر، اگر فریق ثالث کی کوئی ایپ اب بھی ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے یا وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہے تو ممکن ہے کہ Google نے اس کا جائزہ نہ لیا ہو۔

اگر آپ کو کسی ایپ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی وارننگ موصول ہوتی ہے تو اپنے ڈیٹا کا اس وقت تک اشتراک نہ کریں جب تک کہ آپ ایپ ڈویلپر پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔

کیوں کچھ ایپس غیر تصدیق شدہ ہیں

ایپس غیر تصدیق شدہ ہو سکتی ہیں کیونکہ:

  • ڈویلپر ابھی بھی ایپ کی جانچ کر رہا ہے۔
  • ایپ اندرونی طور پر ایک مخصوص تنظیم تک محدود ہے۔

ناقابل بھروسہ ڈیولپرز غیر تصدیق شدہ ایپس کا استعمال نقصان دہ مقاصد کے لیے کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، جیسے کہ غیر مطلوبہ سافٹ ویئر انسٹال کرنا یا ذاتی معلومات چوری کرنا۔ اپنے ڈیٹا کا اشتراک صرف اس صورت میں کریں جب آپ کو یقین ہو کہ آپ ایپ ڈویلپر پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی والی فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کا نظم کریں

آپ ہمیشہ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی رسائی کا جائزہ لے سکتے ہیں یا اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

تجویز: فریق ثالث ایپ یا سروس کی رسائی کا جائزہ لینے یا اسے تبدیل کرنے کے لیے فہرست سے اس کا نام منتخب کریں۔

اپنی ایپس اور سروسز دیکھیں

متعلقہ وسائل

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6500764360174270450
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false