'Google کے ساتھ سائن ان کریں' محفوظ طریقے سے ڈیٹا کا اشتراک کرنے میں کیسے آپ کی مدد کرتا ہے

آپ کی رازداری اہم ہے۔ یہ مضمون آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ جب آپ فریق ثالث کے ساتھ ڈیٹا کا اشتراک کرنے کے لیے Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرتے ہیں تو Google آپ کی رازداری کی حفاظت کیسے کرتا ہے۔

Google کے ساتھ سائن ان کریں کی مدد سے، آپ اپنے Google اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے فریق ثالث کی ایپس اور سروسز میں آسانی کے ساتھ اور محفوظ طریقے سے سائن ان کر سکتے ہیں۔ فریقین ثالث وہ کمپنیاں یا ڈویلپرز ہیں جو Google نہیں ہیں۔ اپنا ڈیٹا صرف ان فریقین ثالث کے ساتھ اشتراک کریں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔

ذہن میں رکھیں کہ:

  • Google کے ذریعے فریق ثالث کے ساتھ اشتراک کیے جانے والے ڈیٹا کے بارے میں آپ کو مطلع کیا جاتا ہے۔
  • 'Google کے ساتھ سائن ان کریں' آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے ڈیٹا کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔
  • آپ کسی بھی وقت فریق ثالث کے اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لیے Google کے ساتھ سائن ان کریں کے استعمال کو روک سکتے ہیں۔
    • اگر آپ فریق ثالث کے ساتھ اشتراک کردہ ڈیٹا اور معلومات کو حذف کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس فریق ثالث کی سائٹ کا ملاحظہ کرنا ہوگا۔
  • Google فریق ثالث کے ساتھ آپ کے Google اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔

جانیں کے آپ کے Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرنے سے کون سے ڈیٹا کا اشتراک کیا جاتا ہے

Google کون سے ڈیٹا کا اشتراک کرتا ہے

اہم: Google کے ساتھ سائن ان کریں آپ کے Google اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اشتراک نہیں کرتا ہے۔

جب آپ کسی فریق ثالث کی ایپ یا سروس تک رسائی کے لیے Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرتے ہیں تو Google صرف آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ درج ذیل معلومات کا اشتراک کرتا ہے:

  • آپ کا نام
  • آپ کا ای میل پتہ
  • آپ کی پروفائل کی تصویر

آپ کی اجازت کے بعد ہی اس ڈیٹا کا اشتراک کیا جاتا ہے۔ اگر آپ Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ ڈیٹا کے ان اجزاء میں سے کسی کو بھی خارج نہیں کر سکتے۔

آپ کا نام، ای میل پتہ اور پروفائل کی تصویر کے علاوہ، فریق ثالث آپ کے Google اکاؤنٹ کے کچھ ڈیٹا تک مزید رسائی کی درخواست کر سکتا ہے۔

آپ کے Google اکاؤنٹ کے ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کرنے والی ایپس اور سروسز کے بارے میں مزید جانیں۔

فریقین ثالث آپ کے ڈیٹا کا استعمال کیسے کرتے ہیں

اہم: فریق ثالث کی ایپس یا سروسز آپ کے ای میل پتے، نام، اور پروفائل کی تصویر کا استعمال دوسرے طریقوں سے کر سکتی ہیں جیسا کہ ان کی رازداری کی پالیسی میں یا دوسرے مقام پر بیان کیا گیا ہے۔

آپ کے ای میل پتے کا استعمال فریق ثالث کا اکاؤنٹ تخلیق کرنے یا کسی موجودہ میں سائن ان کرنے کے لیے جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے ای میل پتے کا استعمال ذیل میں مذکور کاموں کے لیے کیا جا سکتا ہے:

  • یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا آپ نے پہلے ہی کسی فریق ثالث کے ساتھ اکاؤنٹ بنا رکھا ہے۔
  • آپ کے Google اکاؤنٹ کو کسی موجودہ فریق ثالث کے اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے۔
  • فریق ثالث کے ساتھ ایک نیا اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لیے۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے فریق ثالث کی ایپ یا سروس کے ساتھ کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے تو فریق ثالث ایک اکاؤنٹ تخلیق کرنے کے لئے آپ کے نام اور پروفائل کی تصویر کا استعمال کر سکتا ہے۔

فریق ثالث کس طرح کے ڈیٹا کا اشتراک کرتا ہے

Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرنے پر Google کو آپ کے فریق ثالث کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی ہے۔

تجویز: Google اشتہارات یا کسی دیگر Google پروڈکٹ کے لیے Google کے ساتھ سائن ان کریں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات یا سرگرمی کا استعمال نہیں کرتا ہے۔

کتنے عرصے تک آپ کے ڈیٹا کا اشتراک کیا جاتا ہے

فریق ثالث آپ کے ڈیٹا کو کتنے عرصے تک محفوظ رکھتا ہے اس کا انحصار ان کی ڈیٹا کی برقراریت کی پالیسی پر ہوتا ہے۔ فریق ثالث کیسے آپ کے ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے، ان کی رازداری کی پالیسی اور سروس کی شرائط پر جائیں۔ آپ ان دستاویزات کو تلاش کر سکتے ہیں:

  • فریق ثالث کی ایپ، سروس یا ویب سائٹ پر
  • پہلی بار جب آپ 'Google کے ساتھ سائن ان کریں' کی مدد سے ایپ میں سائن ان کرتے ہیں تو منظوری کی اسکرین کے نچلے حصے پر

اگر آپ نے پہلے ہی اپنی منظوری دے دی تھی تو، Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرنے پر فریق ثالث کی سروس آپ کی پروفائل کی بنیادی معلومات (نام، ای میل، پروفائل کی تصویر) کو بازیافت کر سکتی ہے۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے سیکیورٹی سیکشن میں Google کے ساتھ سائن ان کریں کی اپنی ترجیحات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ اپنی منظوری ہٹانے کے بعد، آپ مزید ایپ یا سروس پر Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال نہیں کر سکتے۔

اگر آپ منظوری ہٹا دیتے ہیں تو فریق ثالث کی سائٹس اور ایپس آپ کی پروفائل کی بنیادی معلومات (نام، ای میل، پروفائل کی تصویر) میں کسی بھی اپ ڈیٹس یا تبدیلیوں تک رسائی، اشتراک یا دوبارہ اشتراک نہیں کر سکتیں۔ یہ آپ کے پہلے سے اشتراک کردہ ڈیٹا کو واپس نہیں لیتی ہے۔ آپ کو ان سے ان کے پاس پہلے سے موجود ڈیٹا کو حذف کرنے کا مطالبہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

Google آپ کے لنک کردہ اکاؤنٹس کی حفاظت کرنے میں کیسے مدد کرتا ہے

آپ کے Google اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کے لیے، ہماری سیکیورٹی ٹیکنالوجی مشتبہ ایونٹس کا پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے۔ جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ کو کراس اکاؤنٹ تحفظ میں شرکت کرنے والی ایپس یا سروسز سے منسلک کرتے ہیں تو ہم انہیں ان مشتبہ ایونٹس کے بارے میں مطلع کر سکتے ہیں جن کا ہمیں پتہ چلتا ہے۔ اس طریقے سے، فریق ثالث کی ایپس اور سروسز آپ کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے Google کی سیکیورٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتی ہیں۔

کراس اکاؤنٹ تحفظ کیسے کام کرتا ہے اس کے بارے میں مزید جانیں۔

ان ایپس اور سروسز کا نظم کریں جہاں آپ Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرتے ہیں

آپ اپنے Google اکاؤنٹ اور آپ کی استعمال کردہ Google سروسز تک کسی تیسرے فریق کی رسائی کا جائزہ لے سکتے ہیں یا اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ان ایپس کا جائزہ لیں جہاں آپ Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرتے ہیں

اپنے Google اکاؤنٹ میں، آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ Google کے ساتھ سائن ان کریں کے ساتھ کون سی ایپس اور سروسز استعمال کرتے ہیں۔

تجویز: فریق ثالث ایپ یا سروس کی رسائی کا جائزہ لینے یا اسے تبدیل کرنے کے لیے فہرست سے اس کا نام منتخب کریں۔

اپنی ایپس اور سروسز دیکھیں

اپنے ڈیٹا کا اشتراک بند کریں

آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک فریق ثالث کی ایپ یا سروس کی رسائی کو ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ منظوری ہٹا دیتے ہیں تو فریق ثالث کی ایپس اور سروسز آپ کے ڈیٹا میں کسی بھی اپ ڈیٹ یا تبدیلی تک رسائی حاصل نہیں کر سکتیں۔ یہ آپ کے پہلے سے اشتراک کردہ ڈیٹا کو واپس نہیں لیتی ہے۔

  1. یقینی بنائیں کہ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں۔
  2. اپنی ان ایپس اور سروسز کا جائزہ لیں جو Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال کرتی ہیں۔
  3. اپنی فریق ثالث ایپ یا سروس کا انتخاب کریں۔
  4. "{app name} میں سائن ان کرنے میں Google آپ کی کس طرح مدد کرتا ہے، کے تحت، تفصیلات دیکھیں اور پھر Google کے ساتھ سائن ان کریں کا استعمال بند کریں منتخب کریں۔

تجویز: جب آپ رسائی ہٹاتے ہیں تو فریق ثالث کی ایپ یا سروس آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کرتے وقت فراہم کردہ معلومات کو اپنے پاس محفوظ رکھ سکتی ہے۔ آپ کو فریق ثالث سے ان کے پاس پہلے سے موجود ڈیٹا کو حذف کرنے کے لیے کہنا پڑ سکتا ہے۔

true
Google اکاؤنٹ میں خوش آمدید!

ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کے پاس ایک نیا Google اکاؤنٹ ہے! اپنے Google اکاؤنٹ کی چیک لسٹ کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
15144833907392847979
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false
false
false