اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کریں

آپ کو بیجا استعمال سے بچانے میں مدد کرنے کے لیے، اس سے پہلے کہ آپ اپنا اکاؤنٹ بنا سکیں یا اس میں سائن ان کر سکیں ہم کبھی کبھی آپ سے یہ ثابت کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ آپ روبوٹ نہیں ہیں۔ فون کے ذریعے یہ اضافی تصدیق اسپامرز کو ہمارے سسٹم کا غلط استعمال کرنے سے روکنے میں مدد کرتی ہے۔

تجویز: اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کے لیے، آپ کو ایک موبائل آلہ کی ضرورت ہے۔

ٹیکسٹ یا صوتی تصدیق کی قیمت

آپ کے ٹیکسٹ یا صوتی پیغامات کی قیمت مختلف ہوتی ہے جو آپ کے پلان اور فراہم کنندہ پر منحصر ہے، لیکن ممکنہ طور پر آپ کے ٹیکسٹ پیغام اور کال کے معیاری چارجز لاگو ہوں گے۔ جب آپ صوتی کال کا اختیار منتخب کرتے ہیں تو آپ اپنے گھر کے فون نمبرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے، اپنے موبائل فون فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

توثیق کے مسائل کو ٹھیک کریں

ٹیکسٹ پیغام موصول نہیں ہوا

اگر آپ گنجان آبادی والے علاقے میں رہتے ہیں یا اگر آپ کے کیریئر کے بنیادی انفراسٹرکچر کی اچھی دیکھ بھال نہیں کی جاتی ہے تو ٹیکسٹ پیغام کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے چند منٹ سے زیادہ انتظار کر لیا ہے اور اب بھی آپ کو ہمارا ٹیکسٹ پیغام موصول نہيں ہوا ہے تو صوتی کال کا اختیار آزمائیں۔

"یہ فون نمبر توثیق کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا"

اگر آپ کو یہ خرابی کا پیغام ملتا ہے تو آپ کو ایک مختلف نمبر استعمال کرنا ہوگا۔ آپ کو بیجا استعمال سے بچانے کے لیے، ہم ان اکاؤنٹس کی تعداد کو محدود کرتے ہیں جنہیں کوئی بھی فون نمبر تخلیق کر سکتا ہے۔ اس کے بجائے آپ فیملی ممبر یا دوست کا فون نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی دوسرے فون کیریئر سے نمبر استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے بھی مدد مل سکتی ہے۔

"یہ فون نمبر تصدیق کے لیے بہت زیادہ بار استعمال کیا جا چکا ہے"

اگر آپ کو یہ خرابی کا پیغام ملتا ہے تو آپ کو ایک مختلف نمبر استعمال کرنا ہوگا۔ آپ کو بیجا استعمال سے بچانے کے لیے، ہم تصدیق کے لیے فون نمبر کے استعمال کی تعداد کو محدود کرتے ہیں۔ اس کے بجائے آپ فیملی ممبر یا دوست کا فون نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
Google ایپس
اصل مینیو
1536925268124000013