کراس اکاؤنٹ تحفظ کس طرح آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں مدد کر سکتا ہے

 

ہماری سیکیورٹی ٹیکنالوجی مشکوک ایونٹس کا پتا لگانے میں مدد کرتی ہے تاکہ آپ کے Google اکاؤنٹ کو بہتر طریقے سے محفوظ کیا جا سکے۔ کراس اکاؤنٹ تحفظ کے ساتھ، ہم ان ایپس اور سروسز کے ساتھ مشکوک ایونٹس کے بارے میں سیکیورٹی اطلاعات کا اشتراک کر سکتے ہیں جنہیں آپ نے اپنے Google اکاؤنٹ سے منسلک کیا ہے۔ اس طریقے سے، فریق ثالث ایپس اور سروسز آپ کو آن لائن محفوظ رکھنے میں مدد کیلئے Google کے مشکوک ایونٹ کا پتہ لگانے کا استعمال کرتی ہیں۔

کراس اکاؤنٹ تحفظ کیسے کام کرتا ہے

کونسی ایپس اور سروسز کو Google سے سیکیورٹی اطلاعات حاصل ہوتی ہیں

Google سے سیکیورٹی اطلاعات حاصل کرنے کے لیے، فریق ثالث کی ایپ یا سروس کو:

سیکیورٹی اطلاعات کب بھیجی جاتی ہیں

جب آپ کے Google اکاؤنٹ پر کوئی حساس ایونٹ پیش آتا ہے تو سیکیورٹی اطلاعات بھیجی جاتی ہیں۔ حساس ایونٹس کی مثالوں میں آپ کی درج ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • اکاؤنٹ ہیک کیا جا رہا ہے
  • اکاؤنٹ معطل یا غیر فعال کیا جا رہا ہے
  • اکاؤنٹ آپ کے آلات یا براؤزرز سے سائن آؤٹ کیا جا رہا ہے
سیکیورٹی اطلاعات کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے

سیکیورٹی اطلاعات کو Google اور شرکت کرنے والی ایپس اور سروسز ایسے کام کرنے کیلئے استعمال کر سکتی ہیں جیسے کہ:

  • آپ کے اکاؤنٹ پر مشکوک سرگرمی کی بہتر طور پر شناخت کرنے کیلئے
  • آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے شرکت کرنے والی ایپ یا سروس سے آپ کو سائن آؤٹ کرنے کیلئے

کراس اکاؤنٹ تحفظ کا نظم کریں

معلوم کریں کہ کون سی ایپس اور سروسز شرکت کرتی ہیں
  1. اپنے فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کے کنکشن کے صفحہ پر جائیں۔
    • آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  2. یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا یہ کراس اکاؤنٹ تحفظ میں شرکت کرتی ہے، ایپ یا سروس منتخب کریں۔
    • اگر ایپ یا سروس کے پاس کراس اکاؤنٹ تحفظ بَیج Cross-account protection icon ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ کراس اکاؤنٹ تحفظ میں شرکت کرتی ہے۔
اکاؤنٹ تک رسائی ہٹائیں

اگر آپ مزید کسی فریق ثالث ایپ یا سروس کو استعمال نہیں کرنا چاہتے جو کراس اکاؤنٹ تحفظ میں شرکت کر رہی ہے تو آپ اپنے اکاؤنٹ تک اس کی رسائی کو ہٹا سکتے ہیں۔

ایک بار جب آپ فریق ثالث ایپ یا سروس سے رسائی ہٹا دیتے ہیں تو ایپ کو:

  • کنکشن بند ہونے کی حتمی اطلاع ملتی ہے۔
  • اب مزید آپ کے Google اکاؤنٹ کے لیے سیکیورٹی رپورٹس موصول نہیں ہوتی ہیں۔

 

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
4120771280331670050
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false