Google تصدیق کنندہ کا استعمال کر کے توثیقی کوڈز حاصل کریں

اگر آپ 2 قدمی توثیق سیٹ اپ کرتے ہیں، تو کوڈز تخلیق کرنے کے لیے آپ Google تصدیق کنندہ ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اب بھی انٹرنیٹ کنکشن یا موبائل سروس کے بغیر کوڈز تخلیق کر سکتے ہیں۔ 2 قدمی توثیق کے بارے میں مزید جانیں۔

اپنے Google تصدیق کنندہ کوڈز کی مطابقت پذیری کو اپنے سبھی آلات پر برقرار رکھیں

Android پر Google تصدیق کنندہ 6.0 اور iOS پر 4.0 آپ کے تمام توثیقی کوڈز کی مطابقت پذیری کو آپ کے سبھی آلات پر برقرار رکھنے کا اختیار پیش کرتا ہے، وہ بھی بس آپ کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر کے۔

ڈیٹا کی مرموزکاری
Google ہمارے تمام پروڈکٹس میں ٹرانزٹ اور حالتِ سکون دونوں میں ڈیٹا کو مرموز کرتا ہے۔ کچھ پروڈکٹس میں، ہم آپ کے ڈیٹا کے لیے اینڈ ٹو اینڈ مروموز کاری (E2EE) کے ساتھ اضافی تحفظ کا اختیار بھی فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں تو E2EE کا استعمال آپ کو اپنے ڈیٹا سے مستقل طور پر لاک آؤٹ کر سکتا ہے۔ اختیارات کے مکمل سیٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہم مستقبل قریب میں اپنے کچھ پروڈکٹس، جیسے Google تصدیق کنندہ میں اختیاری E2EE متعارف کرائیں گے۔

ایپ کے تقاضے

اپنے Android آلہ پر Google تصدیق کنندہ کا استعمال کرنے کے لیے، آپ کو درج ذیل درکار ہے:

تصدیق کنندہ ڈاؤن لوڈ کریں

INSTALL GOOGLE AUTHENTICATOR

تصدیق کنندہ ایپ کو سیٹ اپ کرنا

  1. اپنے Android آلہ پر، اپنے Google اکاؤنٹ پر جائیں۔
  2. سب سے اوپر، سیکیورٹی ٹیب پر تھپتھپائیں۔
    • اگر پہلی بار میں آپ کو سیکیورٹی ٹیب نہیں ملتا ہے تو اس وقت تک سبھی ٹیبز پر سوائپ کریں جب تک کہ آپ اسے تلاش نہ کر لیں۔
  3. "آپ سائن ان کے مزید اختیارات شامل کر سکتے ہیں" کے تحت، تصدیق کنندہ پر تھپتھپائیں۔ آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
  4. تصدیق کنندہ سیٹ اپ کریں پر تھپتھپائیں۔
    • کچھ آلات پر، شروع کریں پر تھپتھپائیں۔
  5. آن اسکرین اقدامات کی پیروی کریں۔

اپنے Google تصدیق کنندہ کوڈز کو منتقل کرنا

اگر آپ Google تصدیق کنندہ کے اندر ان کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں، تو آپ کے استعمال کیے جانے والے کسی بھی نئے آلے پر آپ کے کوڈز کا خودکار طور پر بیک اپ لے لیا جائے گا ساتھ ہی انہیں بحال بھی کر دیا جائے گا۔

آپ اپنے کوڈز کو دستی طور پر کسی دوسرے آلے پر بھی منتقل کر سکتے ہیں، چاہے آپ کسی Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہ بھی ہوں:

تصدیق کنندہ کوڈز کو دستی طور پر نئے فون پر منتقل کرنے کے لیے، آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہیں:

  • Google تصدیق کنندہ کوڈز والا آپ کا پرانا آلہ
  • آپ کے پرانے آلے پر انسٹال کردہ Google تصدیق کنندہ ایپ کا تازہ ترین ورژن
  • آپ کا نیا آلہ
  1. اپنے نئے فون پر، Google تصدیق کنندہ ایپ انسٹال کریں۔
  2. Google تصدیق کنندہ ایپ میں، شروع کریں پر تھپتھپائیں۔
  3. نیچے، موجودہ اکاؤنٹس درآمد کریں؟ پر تھپتھپائیں
  4. اپنے پرانے آلے پر، ایک QR کوڈ تخلیق کریں:
    1. تصدیق کنندہ ایپ میں، مزید More اور پھر اکاؤنٹس منتقل کریں اور پھر اکاؤنٹس برآمد کریں پر تھپتھپائیں۔
    2. جن اکاؤنٹس کو آپ اپنے نئے آلے پر منتقل کرنا چاہتے ہیں ان کو منتخب کریں۔
    3. اگلا پر تھپتھپائیں۔
      • اگر آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس منتقل کرتے ہیں، تو آپ کا پرانا آلہ ایک سے زیادہ QR کوڈ تخلیق کر سکتا ہے۔
  5. اپنے نئے فون پر، QR کوڈ اسکین کریں پر تھپتھپائیں۔

اپنے QR کوڈز کو اسکین کرنے کے بعد، آپ کو اس بات کی توثیق موصول ہوتی ہے کہ آپ کے تصدیق کنندہ اکاؤنٹس کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

تجویز: اگر آپ کا کیمرا QR کوڈ کو اسکین کرنے سے قاصر ہے، تو ممکن ہے کہ بہت زیادہ معلومات موجود ہوں۔ نسبتاً کم اکاؤنٹس کے ساتھ دوبارہ برآمد کرنے کی کوشش کریں۔

عمومی مسائل

غلط کوڈ کو درست کرنا

اگر آپ کا کوڈ غلط ہے تو درج ذیل کی توثیق کریں:

  • توثیق کریں کے آپ نے اس کوڈ کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسے درج کیا ہے۔
  • توثیق کریں کے آپ کے آلے پر موجود وقت آپ کے مقامی ٹائم زون کے لیے درست ہے۔

اگر آپ کا کوڈ اب بھی غلط ہے تو اپنے Android آلے کی مطابقت پذیری کریں:

  1. اپنے Android آلہ پر، Google تصدیق کنندہ ایپ Authenticator کھولیں۔
  2. اوپر بائیں طرف، مزید More اور پھرکوڈز کیلئے وقت کی درستگی اور پھر ابھی مطابقت پذیری کریں کو منتخب کریں۔
    • اگلی اسکرین پر، ایپ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وقت کی مطابقت پذیری ہو گئی ہے۔
  3. سائن ان کرنے کے لیے، آپ اپنے توثیقی کوڈز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
    • مطابقت پذیری صرف آپ کے Google تصدیق کنندہ ایپ کے اندرونی وقت کو متاثر کرتی ہے۔ آپ کے آلے کی تاریخ اور وقت کی ترتیبات تبدیل نہیں ہوں گی۔
آلہ گم یا چوری ہو گیا ہے
Google تصدیق کنندہ کوڈز مقامی طور پر آپ کے آلے پر اسٹور کیے جاتے ہیں۔ کوڈز کو ہٹانے کے لیے، iOS یا Android کے لیے ریموٹ آلہ سے سارا ڈیٹا حذف کریں کا اختیار استعمال کریں۔ اگر یہ اختیار دستیاب نہیں ہے، تو کوڈز کو ہٹانے کے لیے ہر اس سائٹ کا ملاحظہ کریں جس پر آپ نے Google تصدیق کنندہ سیٹ اپ کیا ہوا ہے، اور پھر اپنے نئے آلے کو دوبارہ لنک کریں۔

متعدد اکاؤنٹس پر تصدیق کنندہ کا استعمال کرنا

متعدد اکاؤنٹس کے لیے 2 قدمی توثیق سیٹ اپ کریں

تصدیق کنندہ ایک ہی موبائل آلہ سے متعدد اکاؤنٹس کے لیے کوڈ جاری کر سکتا ہے۔ ہر Google اکاؤنٹ میں ایک مختلف خفیہ کلید ہونی چاہیے۔

اضافی اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کے لیے:

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
6697053155035986839
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false