تبصروں کے ذریعے کمیونٹی بنانے کے لیے تجاویز

لائیو آپ کو اپنے ناظرین اور مداحوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اپنے ناظرین کو کمیونٹی کا احساس دلانے کے لیے گفتگو کو آگے بڑھانے اور اپنے ناظرین کے ساتھ تعلق کو گہرا کرنے میں مدد کریں۔

YouTube پر لائیو چیٹ کو ماڈریٹ کرنے کا طریقہ

تازہ ترین خبروں، اپ ڈیٹس اور تجاویز کیلئے YouTube تخلیق کاران کا چینل سبسکرائب کریں۔

کمیونٹی بنائیں

آپ اور آپ کے ناظرین کے درمیان تعلق کو گہرا کرنے کے لیے چیٹ ایک بہترین جگہ ہے۔ آپ اور ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کی ترغیب دے کر انہیں اپنی کمیونٹی کا حصہ ہونے کا احساس دلا سکتے ہیں۔

اپنے سلسلے میں وقفے لینا

کیا آپ اپنے سلسلے میں عجیب و غریب وقفوں کے بارے میں فکر مند ہیں؟ یا مسلسل بات کرنے سے تھک جانے کے بارے میں؟ چیٹ وقفے لینے کا ایک بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ لائیو ہونے سے پہلے، منصوبہ بنائیں کہ آپ کو قدرتی وقفے کہاں نظر آ سکتے ہیں یا آپ اپنے ناظرین کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کہاں وقفے لے سکتے ہیں۔ آپ وقفوں کو ان سے پر کر سکتے ہیں:

چیٹ کو پڑھنا

Super Chat کو پہچاننا اور نئے اراکین کو کال کرنا

زندگی یا گیم کے متعلق اپ ڈیٹس دینا

گیمنگ لائیو سلسلوں میں وقفوں کی مثالیں:

اپنے مداحوں سے براہ راست بات کریں

اپنے ناظرین کی چیٹ کا براہ راست جواب دے کر اور سوالات کا جواب دے کر انہیں کمیونٹی کا حصہ محسوس کرنے میں مدد کریں۔

تجاویز
  • ناظرین کے ساتھ مسلسل بات چیت کریں اور سوالات پوچھیں۔
  • جتنی بار ہو سکے اتنی بار چیٹ چیک کریں۔ بات چیت کا خلاصہ کریں یا کچھ پیغامات کو پڑھیں تاکہ آپ کے ناظرین کو معلوم ہو کہ آپ سن رہے ہیں۔
  • ان درون سلسلہ لطیفوں اور مضحکہ خیز لمحات سے فائدہ اٹھائیں۔
  • ایک پول سیٹ اپ کریں اور اپنے ناظرین کو منتخب کرنے دیں کہ آپ آگے کیا کریں گے۔
  • اپنے سلسلہ کے دوران جواب دینے کی خاطر اپنے ناظرین سے سوالات لینے کے لیے لائیو سوال و جواب کی خصوصیت کا استعمال کریں۔

یہ تخلیق کار اپنے ناظرین سے یہ پوچھ کر لائیو سلسلہ میں شامل کرنے کے لیے پولز کا استعمال کرتی ہے کہ اسے گیم پلے کے دوران آگے کیا کرنا چاہیے۔

 

I messed up... Roblox with KREW!

اس ItsFunneh کے لائیو سلسلہ کے دوران ناظرین کے سوالات کے جواب دیئے جاتے ہیں اور اراکین کا نام پکارا جاتا ہے۔

رسومات تیار کریں

تجاویز
اپنے مواد میں روایات بنانے پر غور کریں؛ چاہے وہ میمز، پُر کشش فقرے یا نجی مذاق ہوں۔ یہ روایات آپ کے چینل کے لیے ایک منفرد ثقافت تیار کرنے میں مدد کریں گی جس کا حصہ غیر سبسکرائبرز بننا چاہیں گے!

WE BEAT STORY MODE!!! [SUPER MARIO MAKER] [STORY MODE] [#03] [ENDING]

DashieGames اپنے Mario Maker 2 سلسلوں کے لیے گیم کی تعارفی موسیقی کی دھن پر ناظرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک گانا گاتا ہے۔

لائیو چیٹ سیٹ اپ کرنے کا طریقہ

ایک محفوظ اور تفریحی لائیو چیٹ کے تجربے کو منظم کرنے کے لیے تجاویز:

  • ناظرین کے ساتھ بات چیت کرنے، نامناسب پیغامات کو ہٹانے، اور بدسلوکی کرنے والے صارفین کو ہٹانے کی خاطر لائیو چیٹ سیشنز کے لیے ماڈریٹرز کو تفویض کریں۔ یہ خصوصیت لائیو سلسلے کے لیے آپ کا وقت اور توانائی بچانے میں مدد کرے گی۔
  • آپ کمیونٹی کی ترتیبات کے سیکشن میں چیٹ میں ویب لنکس اور مخصوص الفاظ کو مسدود کر سکتے ہیں، جو آپ کے سلسلہ کے دوران اسپام کو منظم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • صارف کتنی بار پوسٹ کر سکتا ہے یہ تبدیل کرنے کے لیے چیٹ پیغامات کے درمیان وقت کی حد مقرر کر کے مجموعی چیٹ کی شرح کو کم کریں۔ (یہ حد چینل کے مالک، ماڈریٹرز اور بامعاوضہ YouTube چینل کے اراکین کو متاثر نہیں کرتی ہے۔)
  • اگر آپ چاہیں تو YouTube ممکنہ طور پر نا مانسب لائیو چیٹ پیغامات کو ہولڈ کر سکتا ہے۔ اگر آپ آپٹ ان کرتے ہیں تو لائیو چیٹ کے پیغامات جن کی شناخت ہمارا سسٹم کرتا ہے نظرثانی کے لیے روک دیا جائے گا، اور انھیں دکھانے یا چھپانے کا حتمی فیصلہ آپ کے پاس ہے۔
  • آپ اراکین، سبسکرائبرز یا مخصوص لوگوں کے لیے لائیو چیٹ میں شرکت کو محدود کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
  • فریقین ثالث کی جانب سے اضافی گیمنگ اور لائیو سلسلہ بندی کے ٹولز موجود ہیں۔ لائیو سلسلہ ختم ہونے کے بعد، آرکائیوز پر چیٹ دوبارہ چلانا دستیاب ہے۔ آرکائیو شدہ ویڈیو سے ہائی لائٹ کلپس بناتے وقت، چیٹ دوبارہ چلانا گہرائی میں اضافہ کر سکتا ہے تاکہ ناظرین کو یہ محسوس ہو کہ وہ ریئل ٹائم ری ایکشنز کا سامنا کر رہے ہیں۔

اگلا: چینل بینر اور پروفائل کی تصویر کی تجاویز چیک کریں

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
975540262871373852
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
59
false
false