اطلاع

براہ کرم آپ کا AdSense صفحہ ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ AdSense سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے آپ اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ذاتی نوعیت کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں۔

اپنا اکاؤنٹ فعال کریں

اپنی سائٹ کو AdSense سے منسلک کریں

یہ مضمون AdSense سائٹ کے جائزے کے عمل اور اپنی سائٹ کو AdSense سے منسلک کرنے کے طریقہ کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ آپ کو یہ بھی بتاتا ہے کہ اگر آپ کو اپنی سائٹ کے ساتھ کنکشن کے مسائل ہیں تو کیا کرنا ہے۔

AdSense کی فعالیت کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے، آپ کو اپنی سائٹ AdSense سے منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ اس وقت تک اشتہارات نہیں دکھا سکیں گے جب تک کہ آپ کی سائٹ کو منظوری نہ دے دی گئی ہو۔

سائٹ کی منظوریاں

ہم آپ کی مکمل سائٹ کا جائزہ لیتے ہے تاکہ چیک کر سکیں کہ یہ AdSense کی پروگرام کی پالیسیوں کے مطابق ہے یا نہیں۔ اس میں عام طور پر کچھ دن لگتے ہیں، لیکن بعض صورتوں میں اس میں 2 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ آپ اپنے AdSense ہوم پیج پر "سائٹس" کارڈ پر جائزے کی صورتحال کو چیک کر سکتے ہیں۔

تجویز: اگر آپ کی سائٹ کو منظور کرنے میں ہمیں کافی وقت لگ رہا ہے تو نیچے کنکشن کے مسائل کے سیکشن کا جائزہ لیں۔ عام طور پر، جب کسی ناشر کو جائزے کیلئے طویل وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس نے کوڈ کو اس صفحے پر نہیں ڈالا جسے ریگولر ملاحظات حاصل ہوتے ہیں۔

ہدایات

اگر آپ نے اپنا AdSense اکاؤنٹ تخلیق کرتے وقت کسی سائٹ کو شامل نہیں کیا تو پہلے اپنی سائٹ شامل کریں اور پھر اپنی سائٹ کو AdSense سے منسلک کریں۔

اپنی سائٹ شامل کریں

  1. اپنے AdSense اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
  2. AdSense ہوم پیج پر سائٹ شامل کریں پر کلک کریں۔
  3. اس سائٹ کا URL درج کریں جس پر آپ اشتہارات دکھانا چاہتے ہیں۔
    Blogger‏، YouTube یا دیگر میزبان پارٹنر

    اگر آپ Blogger یا YouTube (یا AdSense کے کسی دوسرے پارٹنر) کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے AdSense کیلئے سائن اپ کرنا چاہیے کیونکہ یہ پروڈکٹس مختلف پروسیس کی پیروی کرتے ہیں۔

  4. محفوظ کریں پر کلک کریں۔
    تجویز: اگر آپ کے پاس متعدد سائٹس ہیں تو آپ انہیں اب شامل کر سکتے ہیں۔ AdSense ہوم پیج پر سائٹ منتخب کنندہ کھولیں اور دوسری سائٹ شامل کریں پر کلک کریں۔

اپنی سائٹ منسلک کریں

  1. AdSense ہوم پیج پر "اپنی سائٹ کو AdSense سے منسلک کریں" کارڈ میں، آئیے شروع کریں پر کلک کریں۔
  2. AdSense کوڈ کاپی کریں۔
  3. <head> اور <‎/head> ٹیگز کے درمیان اپنے صفحہ کے HTML میں کوڈ پیسٹ کریں۔ ہماری کوڈ کے نفاذ کی گائیڈ میں اشتہاراتی کوڈ پیسٹ کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
    شامل کردہ کوڈ کے ساتھ HTML صفحہ کی مثال ملاحظہ کریں

    <html>
    <head>
    <script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1234567890123456" crossorigin="anonymous"></script>
    یہ آپ کے صفحے کا ہیڈ ہے۔
    <title>Example HTML page</title>
    </head>
    <body>
    یہ آپ کے صفحے کا متن ہے۔
    </body>
    </html>

  4. جائزے کی درخواست کریں پر کلک کریں۔

کنکشن کے مسائل

اگر ہم اس بات کی توثیق نہیں کر پاتے ہیں کہ آپ کی سائٹ میں کوڈ درست طریقے سے شامل کیا گیا ہے تو آپ کو اپنے AdSense کے ہوم پیج پر ایک پیغام دکھائی دے گا۔ یہاں آپ کے چیک کرنے کیلئے کچھ چیزیں ہیں، تاکہ کنکشن سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔

کوڈ موجود نہیں ہے یا نامکمل ہے

  • کیا آپ نے اپنی سائٹ کے HTML میں کوڈ پیسٹ کیا؟
  • کیا آپ نے <head> اور <‎/head> ٹیگز کے درمیان کوڈ پیسٹ کیا؟
  • کیا آپ نے کوڈ اس سائٹ میں پیسٹ کیا جسے آپ AdSense میں سائن اپ کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں؟
  • کیا آپ نے کوڈ ایسے صفحہ پر شامل کیا ہے جس میں مواد ہے اور اس کے ریگولر ملاحظہ کاران ہیں؟

آپ کی سائٹ ناقابل رسائی ہے

  • کیا آپ نے اپنا AdSense اکاؤنٹ تخلیق کرتے وقت درست URL فراہم کیا؟ اگر آپ نے غلطی کی ہے تو آپ غلط سائٹ کو ہٹانے اور ایک نئی سائٹ شامل کرنے کیلئے AdSense ہوم پیج پر سائٹ منتخب کنندہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • کیا آپ کی سائٹ ٹھیک ہے اور چل رہی ہے؟ یقینی بنائیں کہ آپ کی سائٹ شائع کر دی گئی ہے اور ویب پر لائیو ہے۔
  • کیا AdSense پاس ورڈ کے بغیر آپ کی سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے؟ اگر آپ کی سائٹ لاگ ان کے ساتھ محفوظ ہے تو عارضی طور پر لاگ ان کو ہٹا دیں، تاکہ ہم آپ کی سائٹ تک پہنچ سکیں۔ نوٹ کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ کامیابی کے ساتھ فعال ہونے کے بعد، آپ لاگ ان سے تحفظ یافتہ اپنے صفحات پر Google اشتہارات ڈسپلے کرنے کے لیے کرالر لاگ ان تخلیق کر سکتے ہیں۔
  • کیا AdSense کرالر آپ کی سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے؟ یقینی بنائیں کہ آپ اپنی robots.txt فائل میں ہمارے کرالر کو مسدود نہیں کر رہے ہیں۔ اپنی robots.txt فائل میں ہمارے کرالر کو رسائی دینے کا طریقہ جانیں۔

کیا یہ مفید تھا؟

ہم کس طرح اسے بہتر بنا سکتے ہیں؟
true
آپ کا AdSense صفحہ

AdSense صفحہ پیش خدمت ہے: ایک نیا وسیلہ جس میں آپ کو AdSense کے ساتھ کامیاب ہونے میں مدد کیلئے اپنے اکاؤنٹ میں ذاتی نوعیت کی معلومات اور نئے مواقع مل سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
11890668875743059484
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
157
false
false