اکاؤنٹ کی بازیابی کے مراحل کو مکمل کرنے کی تجاویز

اگر آپ سائن ان کرنے سے قاصر ہیں تو اپنے Google اکاؤنٹ میں دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنے لیے، ان اقدامات کی پیروی کریں:

  1. اکاؤنٹ کی بازیابی کے صفحے پر جائیں۔
  2. مراحل کو مکمل کرتے وقت، نیچے دی گئی تجاویز میں سے جتنا ممکن ہو سکے استعمال کریں۔

تجویز: ہو سکتا ہے آپ کو یہاں بیان کردہ تمام سوالات نہ ملیں۔

اگر آپ نے پہلے ہی اپنا اکاؤنٹ بازیافت کرنے کی کوشش کر لی ہے اور آپ کو یہ "Google اس بات کی توثیق نہیں کر سکا کہ یہ اکاؤنٹ آپ کا ہے" پیغام موصول ہوا ہے تو آپ دوبارہ کوشش کر سکتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ سوالات کے جوابات دیں

سوالات کو نظر انداز کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آپ کسی جواب کے بارے میں پُریقین نہیں ہیں تو دوسرے سوال پر جانے کے بجائے اپنا بہترین اندازہ لگائیں۔ غلط اندازے آپ کو اس عمل سے باہر نہیں کریں گے۔

کسی مانوس آلے اور مقام کا استعمال کریں

اگر ممکن ہو تو:

  • اس کمپیوٹر، فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال کریں جس پر آپ اکثر سائن ان کرتے ہیں
  • اسی براؤزر کا استعمال کریں (جیسے Chrome یا Safari) جو آپ عام طور پر کرتے ہیں
  • ایسی جگہ پر ہوں جہاں آپ عام طور پر سائن ان کرتے ہیں، جیسے گھر یا دفتر

قطعی پاس ورڈز درج کریں

تفصیلات اہم ہیں، لہذا ٹائپنگ کی غلطیوں سے بچیں اور بڑے اور چھوٹے حروف پر توجہ دیں۔

پاس ورڈز

اگر آپ سے آخری پاس ورڈ درج کرنے کو کہا جاتا ہے جو آپ کو یاد ہے تو آپ یاد آنے والا حالیہ ترین پاس ورڈ درج کریں۔

  • اگر آپ کو اپنا آخری پاس ورڈ یاد نہیں ہے: پچھلا پاس ورڈ استعمال کریں جو آپ کو یاد ہے۔ یہ جتنا حالیہ ہوگا اتنا ہی بہتر ہے۔
  • اگر آپ اعتماد کے ساتھ کوئی سابقہ پاس ورڈ یاد کرنے سے قاصر ہیں: اپنا بہترین اندازہ لگائیں۔

اپنے اکاؤنٹ سے منسلک کوئی ای میل درج کریں

اگر آپ سے کوئی ای میل پتہ درج کرنے کو کہا جاتا ہے جسے آپ ابھی چیک کر سکتے ہیں، تو وہ ای میل پتہ درج کریں جسے آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ رہیں کچھ مثالیں:

  • بازیابی ای میل پتہ آپ کو دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور اسی ای میل پتے پر ہم آپ کو سیکیورٹی سے متعلق اطلاعات بھیجتے ہیں۔
  • 'متبادل ای میل پتہ' وہ پتہ ہے جسے آپ سائن ان کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
  • 'رابطہ ای میل پتہ' وہ پتہ ہے جہاں آپ کو اپنی استعمال کردہ بیشتر Google سروسز کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

پیغام کے لیے اپنا اسپام فولڈر چیک کریں

اہم: Google کبھی بھی ای میل، فون کال یا پیغام پر آپ سے پاس ورڈ یا تصدیقی کوڈز طلب نہیں کرتا ہے۔ accounts.google.com پر صرف اپنا پاس ورڈ یا تصدیقی کوڈ درج کریں۔

اگر آپ کو ہماری ٹیم کی جانب سے ایک ای میل کی توقع تھی لیکن وہ نہیں مل پاتی ہے تو "آپ کی Google سپورٹ انکوائری" کے عنوان سے ای میل کے لیے اپنا اسپام یا جنک فولڈر چیک کریں۔ 

ابھی بھی سائن ان نہیں کر پا رہے ہیں؟ متبادل Google اکاؤنٹ تخلیق کرنے پر غور کریں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ تک رسائی سے محرومی سے بچنے کی خاطر ان اقدامات کی پیروی کر سکتے ہیں۔

تلاش کریں
تلاش صاف کریں
تلاش بند کریں
اصل مینیو
17337807306321702197
true
امدادی مرکز تلاش کریں
true
true
true
true
true
70975
false
false